عسکری
معطل
پاک فضائیہ نے سالانہ جنگی مشقیں سیفران بینڈت شروع کر دی ہیں تینوں فضائی کمانڈز سے بیک وقت ان مشقوں کو پاکستان ائیر فورس کے چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف نے شروع کرایا ۔ ائیر چیف نے ایف سولہ اے سے اڑان بھر کر اور جوائنٹ چیف آف سٹاف نے ساب-2000 اواکس میں پرواز کر کے باقائدہ مشقوں کا آگاز کیا ۔ یہ مشقیں ہر سال 1994 سے کی جا رہی ہیں جو کہ اب ایک طرح کی سالانہ مشقیں بن چکی ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی پاک فضائیہ کی فل سکیل مشقوں میں تمام سکواڈرنز اور یونٹس حصہ لیں گے اور 8000 سے زیادہ جہازوں کی پروازیں ہوں گی ان مشقوں میں ۔
سیفران بینڈت 2013 کا بیج
سیفران بینڈت 2013 کا بیج