سیل ایگریمنٹ اور کرایہ نامہ - ان پیج یا پھر ورڈ فائل میں چاہئیے ۔۔ مدد کریں

طارق راحیل

محفلین
معذرت خواہ ہوں کافی دن بعد یہاں نظر پڑی تو یہ پوسٹ پڑھی
ہو سکے تو نیچے دی ہوئی پوسٹ کو کاپی پیسٹ کر لیں
پچھلے مہینے خود ہی لکھی تھی شائد آپ کے ہی کام آجائے،
ضروری ترمیم خود کر لیں
 

طارق راحیل

محفلین

دستاویز اقرارنامہ معاہدہ کرایہ داری (دکان)




یہ کرایہ نامہ آج مورخہ کو ولد

ساکن (جسے بعد ازاں مالک کہا جائے گا) اور ولد (جسے بعد ازاں کرایہ دار کہا جائے گا) کے ما بین تحریر ہوا۔

باعثِ تحریر یہ ہے کہ مالک¸دکان کا بلا شرکت غیرے مالک و مختار ہے ۔

نیز یہ کہ مالک ¸مذکورہ دکان کرائے دار کو مورخہ سے سال کی مدّت کے لئے مبلغ روپے ماہانہ کرائے پر دینے کے لئے رضا مند ہے مذکورہ کرائے کی پیشگی ادائیگی ہر ماہ کی تاریخ تک ادا ہوگی۔

لہٰذا یہ دستاویز فریقین کی رضامندی سے تحریر کی جاتی ہے جس کی شرائط درج ذیل ہیں:

عہد نامہ برائے کرائے دار:

1- وہ ہر ماہ کی تاریخ تک مبلغ روپے پیشگی باقاعدہ ادا کرتا رہے گا۔

2- وہ مذکورہ دکان سے متعلق صفائی، پانی، بجلی، گیس اور اسی قسم کے وہ تمام بِل باقاعدگی سے ادا کرنے کا پابند ہو گا جو اس اقرار نامے کی معیاد کے دوران لاگو ہوں گے۔

3- وہ دکان کے اندر نصب جملہ اشیاء کی حفاظت و نگہداشت کا ذمہ دار ہوگا۔

4- وہ مالکِ دکان کو ایک دن پیشگی اطلاع پر مذکورہ دکان کے معائنے کی اجازت دے گا تاکہ وہ دکان کی حفاظت کا اطمینان کرلے۔

5- وہ اس معاہدے کے اختتام پر مالک کو مذکورہ دکان واپس درست حالت میں دینے کا ذمہ دار ہوگا۔

عہد نامہ برائے مالک دکان:

1- وہ اس دستاویز کی تکمیل کے فوراً بعد دکان کا قبضہ اور چابی دے گا۔

2- وہ جب بھی ضرورت ہو گی دکان کی دکان کی مرمت کرائے گا۔

3- ہر سال کرائے دار کی سہولت کے مطابق دکان میں رنگ و روغن کرائے گا۔

4- اس کے نمائندے دکان دار کو ناجائز پریشان نہیں کریں گے اور دکان کے تصرف و استعمال میں تنگ نہیں کریں گے۔

عہد نامہ برائے مالک و کرائے دار(دکان) :

1- دونوں اپنے حقوق کی پاسداری کا خیال رکھیں گے۔

2- دونوں میں سے کوئی بھی فریق ماہ کی پیشگی تحریری اطلاع دے کر اس کرائے نامہ کو منسوخ کرنے کا مجاز ہوگا۔

3- اگر دستاویز میں موجود کسی شرط کی خلاف ورزی کی وجہ سے یہ کرایہ نامہ منسوخ ہو جائے تو یہ شرط اس دستاویز میں موجود ہے کہ وہ اس دستاویز کو دوبارہ بحال کر سکتے ہیں۔

4- دونوں نے اس معاہدے کو بغور مطالعہ کیا ہے اور اچھی طرح سمجھ کر ہی اس معاہدے پر گواہوں کے سامنے دستخط کررہے ہیں۔

نام و دستخط مالک دکان: نام و دستخط کرائے دار:

نام و دستخط گواہ نمبر 01 : نام و دستخط گواہ نمبر 02 :

نام و دستخط گواہ نمبر 03 : نام و دستخط گواہ نمبر 04 :
 
Top