جاسمن
لائبریرین
اردو محفل میں سیما جی کی آمد سے جیسے بہار آ گئی۔ محفل کا ماحول پہلے بھی خوبصورت تھا، اب خوبصورت ترین ہو گیا۔ محبت بھرے دل کی مالک، مخلص، باوفا، باکمال، ایثار پسند ہستی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ سب ہی محفلین انھیں نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ ان سے بہت محبت بھی کرتے ہیں۔ میرا شمار بھی ان ہی محفلین میں ہوتا ہے۔
میں منتظر تھی کہ جیسے ہی وہ چالیس ہزار کا سنگِ میل عبور کرتی ہیں، میں فورآ لڑی بناؤں گی۔ کئی بار دیکھتی کہ اب کتنے ہو گئے ۔۔۔ لیکن میری نااہلی کہ وہ چالیس سے اوپر ہو گئے اور میں لڑی بنا نہ پائی۔
بہرحال اب سہی۔ محبتوں کا اظہار کسی وجہ سے اگر وقت پہ نہ ہو سکے تو اظہار ترک نہیں کر دینا چاہیے۔
سو سیما جی کو بہت ساری مبارکباد
اللہ پاک سے دعا ہے کہ سیما جی اور ان کے سب پیاروں کو دونوں جہانوں کی تمام تر خوشیاں، آسانیاں ، کامیابیاں، فضل، کرم، عزت، مرتبے، اللہ کی رحمتیں اور برکتیں عطا فرمائے۔ صحت و عافیت دے۔ ہر بلا سے محفوظ رکھے۔ آمین!
ثم آمین!