جاسم محمد
محفلین
سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان صرف اللہ کا محتاج ہوگا، شیخ رشید
ویب ڈیسک پير 28 ستمبر 2020
میں کہتا ہوں ن سے ش نکلے گی یہ وقت ثابت کرے گا ، شیخ رشید فوٹو: فائل
اسلام آباد: وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان صرف اللہ کا محتاج ہوں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران شیخ رشید نے کہا کہ آج مریم نواز نے ساری نیوز کانفرنس نیب کے خلاف کی لیکن یہ نہیں بتایا کہ شہبازشریف کی ضمانت کیوں منسوخ ہوئی، آج مریم نوازنے قومی اداروں کومتنازع قراردیا، یہ سارے جج پاکستان کی عدلیہ کے ستون ہیں ، پاناما کیس کا فیصلہ جسٹس آصف کھوسہ اور موجودہ چیف جسٹس نے کیا ان لوگوں کو جسٹس قیوم پسند ہے۔
وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ والے سی پیک کے دشمن ہیں اور بیرونی اشاروں پر کام کررہے ہیں، نوازشریف بہانے بنا کر لندن چلے گئے، جمہوریت کو نقصان پہنچا تو ذمہ دار یہی لوگ ہوں گے، پاک فوج نے ملک سے دہشت گردی کے خلاف مصروف جنگ گزاری ہے ، سی پیک، سرحد پر باڑ، بلوچستان، فاٹا، بڑے ڈیم پر کام جاری ہے، کسی قیمت پر ملک کی سیکیورٹی کو عدم استحکام کا شکار نہیں ہونے دیں گے۔ شہباز شریف کی ضمانت مسترد ہونے پر انہوں نے اداروں کے خلاف جو زبان استعمال کی وہ کھینچ لی جائے، ان کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج ہونا چاہیے۔
شیخ رشید نے کہا کہ آصف زرداری پر فرد جرم عائد ہوئی مگر وہ فیصلہ لےکر گھر چلے گئے، اگر آصف زرداری گرفتار ہوئے تو بڑی بات نہیں ان کااصل ٹھکانہ وہی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ سینیٹ الیکشن سے پہلے صورتحال خراب ہو، اپوزیشن نے اسمبلیوں سے استعفے دیئے تو ہم ضمنی انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں، ، یہ نہ استعفی دیں گے نہ عدم اعتماد لائیں گے،اگر شہباز شریف باہر بھی ہوتے تو وہ کسی تحریک میں سنجیدہ نہیں تھے۔ سپریم کورٹ نےعمران خان کوصادق اورامین قرار دیا، سینیٹ الیکشن کے بعد عمران خان صرف اللہ کا محتاج ہوں گے۔
شیخ رشید نے دسمبرمیں اپوزیشن جماعتوں میں جھاڑو پھرنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا آج بھی اپنی بات پرقائم ہوں کہ ن لیگ سے ش نکلے گی اور دسمبر جنوری میں پھرجیلوں میں رونقیں ہوں گی،ہمارے 2 سال ان کے 30سال کا گند صاف کرتے گزرے ہیں، آگے بڑھنے لگے ہیں کہ ان کو اے پی سی یاد آگئی، یہ لوگ ایک سال تک این آر او مانگتے رہے، جب عمران خان نے انہیں این آر او نہیں دیا تو ان کے بیانیے آگئے، اب ہم آگے بڑھنے لگے ہیں کہ ان کو اے پی سی یاد آگئی۔
مریم نواز کر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مریم نواز نے پریس کانفرنس میں مجھ پر تین دفعہ الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں رشتوں کو نہیں سمجھتا، میرے 5 بھائی اور 3 بہنیں ہیں لیکن کوئی منظور پاپڑ والا میرا رشتہ دار نہیں،میرے خلاف غلط زبان استعمال نہ کریں، میں بچوں کے خلاف نہیں بولتا لیکن میں بھول جاؤں گا۔