سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے - کلام: شہریار

فرخ منظور

لائبریرین
سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے - کلام: شہریار، پلے بیک: سریش واڈیکر فلم: گمن

[ame="http://www.youtube.com/watch?v=1otqB0IOQSg"]YouTube - Seene mein jalan aankhon mein toofan - Gaman[/ame]
 

تعبیر

محفلین
السلام علیکم

سخنور جی آپ سے بات کیے کافی دن ہو گئے تھے اور میں سوچ ہی رہی تھی کہ آپ سے پوچھوں کہ کافی دن سے کچھ نیا شیئر نہیں کیا۔ اور آج میری فرمائش پوری بھی ہوگئی۔ شکریہ

بہت خوب،مزا آگیا
میں ساتھ میں گنگنا بھی رہی ہوں
سینے میں جلن انکھوں میں طوفان سا کیوں ہے
واہ واہ
 

فرخ منظور

لائبریرین
السلام علیکم

سخنور جی آپ سے بات کیے کافی دن ہو گئے تھے اور میں سوچ ہی رہی تھی کہ آپ سے پوچھوں کہ کافی دن سے کچھ نیا شیئر نہیں کیا۔ اور آج میری فرمائش پوری بھی ہوگئی۔ شکریہ

بہت خوب،مزا آگیا
میں ساتھ میں گنگنا بھی رہی ہوں
سینے میں جلن انکھوں میں طوفان سا کیوں ہے
واہ واہ
بہت شکریہ آپ کا تعبیر جی - بس موسیقی تو ہروقت ہی میرے ذہن میں رہتی ہے لیکن ذہن سے باہر کبھی کبھی آتی ہے - :)
 

کاشفی

محفلین
تعارف شاعر: پروفیسر شہریار - اصل نام کُنور اخلاق محمد خان۔

جون 1936 کو آنولہ ، ضلع بریلی ، اُتر پردیش میں پیدا ہُوئے۔
ابتدائی تعلیم ہردوئی میں حاصل کی۔ 1948 میں علی گڑھ آئے ۔
1961 میں اردو میں ایم اے کیا۔
1966 میں لیکچرر ہوئے۔
1996 میں پروفیسر اور صدر اردو کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے۔


سینے میں جلن آنکھوں میں طوفان سا کیوں ہے
اِس شہر میں ہر شخص پریشان سا کیوں ہے

دِل ہے تو دھَڑکنے کا بہانہ کوئی ڈھونڈے
پتھر کی طرح بے حِس و بے جان سا کیوں ہے

!تنہائی کی یہ کون سی منزل ہے رفیقو
تا حدِ نظر ایک بیابان سا کیوں ہے

ہم نے تو کوئی بات نکالی نہیں غم کی
وہ زُود پشیمان ، پشیمان سا کیوں ہے

کیا کوئی نئی بات نظر آتی ہے ہم میں
آئینہ ہمیں دیکھ کے حیران سا کیوں ہے​

بشکریہ: نادر خان سَرگِروہ ، مکہ مکرمہ
 

الف عین

لائبریرین
فرخ کی اس پوسٹ سے میں یہی سمجھا کہ انھوں نے کلام پوسٹ کیا ہے، بعد میں دیکھا کہ یہ تو موسیقی کی ذیلی فورم ہے۔ اب کاشفی نے پوسٹ کیا ہے، شکریہ۔ عرصے سے خواہش تھی کہ شہریار کا کوئی کلام نیٹ پر دستیاب نہیں ہے۔ کچھ ٹائپ کیا تھا، لیکن وہ خرد برد ہو گیا، گھر میں دیکھتا ہوں کہ ایک دو اشعار اور ہیں کیا اس میں۔
 

فرخ منظور

لائبریرین
اعجاز صاحب میں بہت عرصے سے آپ سے یہ کہنا چاہتا تھا کہ آپ کو چاہیے کہ آپ انڈیا کے شعرا کے کلام سے ہمیں نوازیں۔ لیکن آپ بھی ہمیشہ پاکستانی شعرا کا کلام ہی پوسٹ کرتے ہیں۔ حالآنکہ وہ کلام تو پاکستان میں آسانی سے دستیاب ہے۔ لیکن انڈیا کے شعرا کا کلام یہاں نہیں ملتا ورنہ میں خود شہریار کا کلام پوسٹ کرتا۔ آپ سے گزارش ہے کہ ہمیں آپ انڈیا کے شعرا کے کلام سے بھی نوازا کریں۔ بہت شکریہ! :)
 

جیہ

لائبریرین
شہناز بیگم میری پسندیدہ گلو کاراؤں میں سے ایک ہے۔ اس کی گائی ہوئی ایک غزل اگر مل جائے تو کیا کہنے۔

کہاں ہو تم چلے آؤ محبت کا تقاضا ہے
 
Top