تعارف سیکھنے اردو

فرہاد بلوچ

محفلین
السلام علیکم میرا نام فرہاد ہے اور میں بلوچستان میں ملازمت کرتا ہو

بھائیوں میں اس پیج پہ نیا ہو اور مجھے اپنا اردو درست کرنا ہے اور مجھے اس پیج کو یوز کرنا بھی نہیں آتا
 

ابن توقیر

محفلین
وعلیکم السلام۔فرہاد بهائی محفل میں خوش آمدید
میں بهی یہاں اردو اور اس کے علاوہ بهی بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔امید اور دعا ہے کہ آپ کا اور ہمارا سفر زبردست رہے گا۔
 
آخری تدوین:
و علیکم السلام
اردو محفل میں خوش آمدید.
شروع میں تھوڑا وقت اس فورم پر گھومیں پھریں. مختلف زمرہ جات کو سمجھیں. آہستہ آہستہ سمجھ آ جائے گا. زیادہ مشکل نہیں ہے. :)
 
وعلیکم السلام و رحمتہ اللہ
جی آیاں نوں
السلام علیکم میرا نام فرہاد ہے اور میں بلوچستان میں ملازمت کرتا ہو

بھائیوں میں اس پیج پہ نیا ہو اور مجھے اپنا اردو درست کرنا ہے اور مجھے اس پیج کو یوز کرنا بھی نہیں آتا
یہاں زبان کے کافی مکینک موجود ہیں، آپ کی اردو کو ایک دم درست کر دیں گے۔:heehee:
 

حماد علی

محفلین
بھائیوں میں اس پیج پہ نیا ہو اور مجھے اپنا اردو درست کرنا ہے اور مجھے اس پیج کو یوز کرنا بھی نہیں آتا
وعلیکم السلام ! محفل میں خوشآمدید!
بھائیوں میں اس پیج پہ نیا ہوں اور مجھے" اپنی اردو درست کرنی ہے"۔ اور مجھے اس پیج کو یوز کرنا بھی نہیں آتا۔
جناب میں تذکیر و تانیث میں ماہر تو نہیں ہوں پر "اردو "مونث کہ طور پر ہی استعمال ہوتی ہے ۔ :p:)
 
السلام علیکم میرا نام فرہاد ہے اور میں بلوچستان میں ملازمت کرتا ہو

بھائیوں میں اس پیج پہ نیا ہو اور مجھے اپنا اردو درست کرنا ہے اور مجھے اس پیج کو یوز کرنا بھی نہیں آتا

خوش آمدید!
چلیں آغاز کرتے ہیں، سب سے پہلے آپ "اپنا اردو" درست کرکے "اپنی اردو" کرلیں۔:):)
خوش رہیں۔
 
خوش آمدید فرہاد بھائی، یہاں میرے خیال میں ہم سب ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں، انشاءاللہ آپ کو بھی سینئرز سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔ اللہ تعالی ہمارے اچھی باتیں سیکھنے کے عمل میں آسانی فرمائے۔ آمین
 

فرہاد بلوچ

محفلین
میں اردو کے حوالے سے کچھ بھی سیرچ کرتا تو میرے سامنے سب سے پہلے اردوویب آجاتا مگر سوچا اس پیج کو جوائن ہی کر لو
 
Top