سیکیورٹی فورسز پر حملے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں: عمران خان

حسینی

محفلین
سیکیورٹی فورسز پر حملے کے ذمہ دار وزیراعظم ہیں: عمران خان
208968_84689940.jpg

عمران خان نے بنوں میں سیکورٹی فورسز پر ہونے والے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے۔ وزیراعظم نواز شریف کو اس کا ذمہ دار ٹھہرا دیا، کہتے ہیں طالبان کا نہیں پاکستان کا حامی ہوں۔
ہری پور: (دنیا نیوز) جلسے سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے سربراہ نے کہا کہ فوج اور عوام کے غم میں برابر کا شریک ہوں کچھ لوگ جو ملک میں جنگ فوج کو قبائلی علاقے میں رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف سے کہا تھا کہ ملک میں قیام امن بہت ضروری ہے۔ بنوں حملے کا ذمہ دار نواز شریف کی بجائے کس کو ٹھہراؤں؟۔ عمران خان نے کہا کہ جب بھی امن کی کوشش ہوتی ہے کوئی حادثہ ہو جاتا ہے دو ہزار چھ سے پہلے پاکستانی طالبان کا نام و نشان نہ تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ دس سال سے امریکا کی جنگ لڑ رہے ہیں۔ امریکی امداد سے کئی گنا زیادہ پاکستان کو نقصان ہوا۔ طالبان کا نہیں پاکستان کا حامی ہوں عمران خان کا کہنا تھا کہ بنوں جیسے دو تین مزید حملے ہو گئے تو کہا جائے گا کہ حملہ کر دو، نواز شریف اے پی سی بلا کر مذاکرات کے بارے میں بتانا چاہیے۔
 

حسینی

محفلین
عمران خان کے غبارے سے ہوا نکل گئی۔۔ بہت بلند وبانگ دعوے کیے گئے۔۔۔ لیکن کسی اک پر بھی عمل درآمد نہ ہوا۔
تمہارے صوبے میں یہ سب کچھ ہو رہا ہے۔۔ تم خود بھی بہت ساری چیزوں کو کنٹرول کر سکتے ہو۔۔ ہر مسئلے کا ذمہ دار مرکز کو ٹھہرانا اور اپنے آپ کو بری الذمہ سمجھنا درست نہیںِ۔
 

ساجد

محفلین
اگر اس نے واقعی یہ کہا ہے تو اس کا فوری طور پر دماغی معائنہ کروایا جائے اور اگر کوئی عقلمند میری اس بات کو نواز شریف کی حمایت سمجھے تو اسے بھی ساتھ شامل کر لیا جائے ۔
 
Top