سی آئی اے نائیجیریا میں بوکوحرام کی مدد کر رہا ہے؟

x boy

محفلین

13 مئی 2014 (18:24)

news-1399987427-5258.jpg

لندن (نیوز ڈیسک) امریکہ کا منافقانہ چہرہ جب بھی بے نقاب ہوا ہے تو پہلے سے زیادہ گہری سازشیں بے نقاب ہوئی ہیں۔ ایک طرف تو امریکہ نائیجریا میں بوکوحرام کے دہشت گردوں کے ظلم و ستم پر آنسو بہاتا نظر آتا ہے اور دوسری طرف نائیجریا کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلئے بوکوحرام کی مدد کرنے کی CIA کی سازش سامنے آگئی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ سیاسی تجزیہ کار نائل بوئی نے اپنے ایک مضمون میں انکشاف کیا ہے کہ ایک طرف تو امریکہ بوکوحرام کے مظالم کو بنیاد بنا کر نائیجیریا میں انسانی ہمدردی کا بہانہ بنا کر ”امداد“ لے جارہا ہے اور دوسری طرف بوکوحرام کے دہشت گردوں کو خفیہ طور پر مالی مدد اور عسکری تربیت فراہم کرنے کیلئے امریکہ کے دو قریبی اتحادیوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔ نائل بوئی نے اس ضمن میں برطانیہ اور مشرقی وسطیٰ کے ایک اسلامی ملک کا نام لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کو ان ممالک میں قائم مراکز سے مدد ملتی ہے اور مغربی ایجنسیوں اور نیٹو کے حمایت یافتہ کچھ دہشت گرد گروپوں کے بھی بوکوحرام سے مراسم ہیں۔نائل نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ خصوصاً المنتدہ ٹرسٹ فنڈ جس کا ہیڈ کوارٹر برطانیہ میں ہے اور مذکورہ اسلامی ملک سے تعلق رکھنے والے ادارہ اسلامک ورلڈ سوسائٹی کی طرف سے بوکوحرام کو فنڈ فراہم کئے جارہے ہیں۔

http://www.urduweb.org/mehfil/threa...تاریخ-لکھنے-کی-گنجایش-نہی.74262/#post-1543678
 
قیصرانی

لائبریرین

http://www.urduweb.org/mehfil/threads/نظریاتی-ریاست-کی-وجہ-سے-پاکستان-میں-صحیح-تاریخ-لکھنے-کی-گنجایش-نہی.74262/#post-1543678
خبر کا لنک؟ کہ مشرق وسطیٰ کے اسلامی ملک کا نام بھی جاننا ضروری ہے :)
 
ساجد

محفلین
یہ کوئی نئی بات نہیں ہے ۔ ہمیں عقل نہ ہو گی تو ایسا ہوتا رہے گا ۔ ماضی میں عرب قوم پرستی کی تحریک میں برطانیہ بھی یہی گیم کھیل چکا ہے جس کے نتیجے میں خلافت ختم ہوئی تھی ۔ اپنے" شرعی" مجاہدین یعنی طالبان کی کمر پر بھی سی آئی اے کا ہاتھ رہا ہے لیکن اب چونکہ کوچ کا نقارہ بج چکا ہے اس لئے ان سے آہستہ آہستہ ہاتھ اٹھایا جا رہا ہے ۔ دراصل اسلامی ملکوں میں اس قسم کے ہاتھ کو ہمیشہ سعودی عرب اور کبھی کبھار چند دیگر عرب ممالک کی حمایت حاصل رہتی ہے ۔
 
arifkarim

معطل

نہ خبر کا حوالہ نہ اس مشرق وسطیٰ کے شرعی وہابی ملک کا نام۔ بس الزام ہے تو روائیتی یہود و نصاریٰ پر۔
 
Top