x boy
محفلین
سی آئی اے نائیجیریا میں بوکوحرام کی مدد کر رہا ہے؟
13 مئی 2014 (18:24)
لندن (نیوز ڈیسک) امریکہ کا منافقانہ چہرہ جب بھی بے نقاب ہوا ہے تو پہلے سے زیادہ گہری سازشیں بے نقاب ہوئی ہیں۔ ایک طرف تو امریکہ نائیجریا میں بوکوحرام کے دہشت گردوں کے ظلم و ستم پر آنسو بہاتا نظر آتا ہے اور دوسری طرف نائیجریا کے ٹکڑے ٹکڑے کرنے کیلئے بوکوحرام کی مدد کرنے کی CIA کی سازش سامنے آگئی ہے۔ عالمی شہرت یافتہ سیاسی تجزیہ کار نائل بوئی نے اپنے ایک مضمون میں انکشاف کیا ہے کہ ایک طرف تو امریکہ بوکوحرام کے مظالم کو بنیاد بنا کر نائیجیریا میں انسانی ہمدردی کا بہانہ بنا کر ”امداد“ لے جارہا ہے اور دوسری طرف بوکوحرام کے دہشت گردوں کو خفیہ طور پر مالی مدد اور عسکری تربیت فراہم کرنے کیلئے امریکہ کے دو قریبی اتحادیوں کو استعمال کیا جارہا ہے۔ نائل بوئی نے اس ضمن میں برطانیہ اور مشرقی وسطیٰ کے ایک اسلامی ملک کا نام لیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ بوکوحرام کو ان ممالک میں قائم مراکز سے مدد ملتی ہے اور مغربی ایجنسیوں اور نیٹو کے حمایت یافتہ کچھ دہشت گرد گروپوں کے بھی بوکوحرام سے مراسم ہیں۔نائل نے اپنے مضمون میں لکھا ہے کہ خصوصاً المنتدہ ٹرسٹ فنڈ جس کا ہیڈ کوارٹر برطانیہ میں ہے اور مذکورہ اسلامی ملک سے تعلق رکھنے والے ادارہ اسلامک ورلڈ سوسائٹی کی طرف سے بوکوحرام کو فنڈ فراہم کئے جارہے ہیں۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threa...تاریخ-لکھنے-کی-گنجایش-نہی.74262/#post-1543678