سی آئی اے کے سابق افسر کے 9/11 کے بارے میں انکشافات

*⭕Spot CIA 9/11-Confession*
امریکی سی آئی اے کے سابق افسر نے ہسپتال، بِسترِ مرگ پر سب سچ بتا دیا کہ 9/11 کی واردات میں اُس نے ورلڈ ٹریڈ سینٹر پر دھماکہ خیز مواد نصب کیا، مزید یہ بھی بتایا گیا کہ جو طیارے اس واردات میں استعمال ہوے، وہ سب *ریموٹ کنٹرولڈ، اور خالی تھے* اور ان طیاروں کا سگنل ریسیور بھی ورلڈ ٹریڈ سینٹر کی دونوں عمارتوں کی پانچ مختلف جگہوں پر نصب کئے گئے تھے، جن کا مقصد طیاروں کو سِمت کا تعین کروانا تھا۔ *اور سی آئی اے کی پینٹاگون ہیڈکوارٹر عمارت کے جس حصہ میں یہ سب واردات پلان کی گئی، اسی بلاک میں بھی طیارے کا ایک ٹریفک ریسیور نصب کیا گیا کہ کہیں اس عمارت سے کبھی کوئی ثبوت لیک نہ ہو سکے۔*اس کے لنک میں خبر اور ویڈیوز ہیں۔اور اس واقعہ کو جواز بنا کر مسلمانوں کو دہشت گرد کہا گیا۔ اور اب تک بے گناہ مسلمانوں کی نسل کشی کی جا رھی ہے۔ شیر کیجیے۔
(Share this viral report)
CIA Agent Confesses On Deathbed: 'We Blew Up WTC 7 On 9/11'

سچ کیاہے خدا جانے
 
زیک

مسافر

ربیع م

محفلین

بستر مرگ پر بھلا کوئی جھوٹ بول سکتا ہے :p
 
یہ گتھی ابھی تک سلجھی نہیں ۔بہت سارے قصے مشہور ہیں۔ یہ بات سمجھ نہیں آئی ٹاورز کی چوٹی پر چھوٹے طیارے ٹکرانے سے پوری بلڈنگ ریت کی عمارت کی طرح کیسے ڈھے گئی
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امريکی معاشرے ميں اظہار رائے کی مکمل آزادی کی بدولت ہر موضوع پر آپ کو ہر نقطہ نظر کے خلاف يا حق ميں بے شمار مواد مل جائے گا۔ علاوہ ازيں ہر واقعے کے حوالے سے ايسی کہانياں بھی موجود ہيں جو آپ کو تخلياتی دنيا ميں لے جاتی ہيں جن کا حقيقت سے کوئ تعلق نہيں ہوتا۔ يہاں پر آپ کو ايسی دستاويزی فلميں بھی مل چا‏ئيں گی جن کی رو سے ايلوس پريسلے ابھی بھی زندہ ہے يا يہ کہ انسان نے چاند پر قدم نہيں رکھا۔ کيا تمام تر شواہد، عقل و فہم اور زمينی حقائق کو بھلا کر محض ان ستاويزی فلموں اور کسی شخص کی ذاتی رائے کی بنياد پر حقيقت سے انکار کرنا دانشمندی ہے؟

جہاں تک زير بحث رپورٹ کا تعلق ہے تو اس کا آغاز ايک ايسی ويب سائٹ سے ہوا جو بے سروپا اور جعلی کہانيوں کی دانستہ تشہير کے ليے شہرت رکھتی ہے۔ دلچسپ بات يہ ہے کہ اسی ويب سائٹ پر حال ہی ميں يہ دعوی بھی کيا گيا کہ بستر مرگ پر ايک برطانوی ايم آئ -5 کے سابق ايجنٹ نے اس بات کا اعتراف کيا کہ شہزادی ڈيانا کے مبينہ قتل کے پيچھے برطانوی حکومت کا ہاتھ تھا۔

ان دونوں رپورٹس ميں موازنہ کريں اور ديکھ ليں کہ کس طرح دو مختلف واقعات سے متعلق ايک جيسی کہانی گھڑی گئ ہے

Retired MI5 Agent Confesses On Deathbed: 'I Killed Princess Diana'

اس بے سروپا کہانی کو کئ ويب سائٹس پر جعلی ثابت کيا چا چکا ہے۔ ان ميں ايک لنک پيش ہے

Debunked: CIA Agent Confesses On Deathbed: ‘We Blew Up WTC7 On 9/11’ [HOAX]

ميں يہ بھی تجويز کروں گا کہ جب آپ انتہائ پرجوش انداز ميں نو گيارہ کے واقعے کے حوالے سے معلومات کی پڑتال کرتے ہیں تو اپنی تلاش صرف اسی مواد تک موقوف نہ رکھيں جو آپ کے مخصوص نقطہ نظر کی ترجمانی کرتا ہے۔ انٹرنيٹ پر جانے مانے ماہرين اور سائنسی کميونٹيز سے منسوب ايسی مستند معلومات بھی موجود ہيں جن کے ذريعے سازشی ويڈيوز ميں اٹھائے جانے والے تمام سوالات کے جوابات اور الزامات کی نفی موجود ہے

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ
 
Top