سی پارٹیشن کا سائز

جیہ

لائبریرین
میرے کمپیوٹر کے ہارڈ ڈسک کا سائز 40 جی بی ہے جسے میں نے10، 10 جی بی کے چار پارٹیشن میں تقسیم کر رکھا ہے۔ سی پارٹیشن میں وینڈوز ایکس پی سروس پیک 2 اور مائکروسافٹ آفس 2007 انسٹال ہیں۔ باقی پروگرام جو میں استعمال کرتی ہوں ڈی اور ای پارٹیشن میں انسٹال ہیں۔ کچھ اور پروگرام بھی سی پارٹیشن میں بائی ڈیفالٹ انسٹال ہیں۔

آج جب میں نے کمپیوٹر سٹارٹ کیا تو وینڈوز نے سی پارٹیشن میں سپیس کم ہونے کی اطلاع دی۔ چیک کیا تو 10 جی بی میں اب صرف 720 ایم بی سپیس رہ گیا ہے۔

 کیا ایسا کوئی طریقہ ہے کہ ہارڈسک کو ری پارٹیشن اور فارمیٹ کئے بغیر وینڈوز میں ہی سی پارٹیشن کا سائز بڑھایا جا سکے تاکہ دوبارہ وینڈوز اور دیگر پروگرام انسٹال کرنے کی جھنجھٹ سے بچا جا سکے۔ میں ایڈمنسٹریٹیو ٹولز میں دیکھا مگر ایسا کوئی آپشن نہیں ملا
 
پارٹیشن ریسائز کرنے کے لئے تھرڈ پارٹی ٹولز تو دستیاب ہیں بٹیا پر بعض دفعہ غیر متوقع نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے ان کو آزمانے سے قبل ڈاٹا بیک اپ ضرور کر لیجئے گا۔
 
arifkarim

معطل
جی ہاں۔ آپ باقی ماندہ "پارٹیشنز" سے غیر استعمال شدہ اسپیس حاصل کرکے اپنا C ڈرائیو بڑھا سکتی ہیں۔ میں اسکام کیلئے پیراگان کا پارٹیشن مینیجر استعمال کرتا ہوں۔ باقی دوست ہو سکتا ہے کوئی اور ٹول استعمال کرتے ہوں۔
http://www.partition-manager.com/
 
arifkarim

معطل
پارٹیشن ریسائز کرنے کے لئے تھرڈ پارٹی ٹولز تو دستیاب ہیں بٹیا پر بعض دفعہ غیر متوقع نتائج کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لئے ان کو آزمانے سے قبل ڈاٹا بیک اپ ضرور کر لیجئے گا۔

جی ہاں۔ بعض پارٹیشن مینجرز ضرورت سے زیادہ ہی ’’ہوشیار‘‘ ہوتے ہیں، اور اپنی پارٹیشننگ کی دھن میں‌پوری ونڈوز ہی اڑا دیتے ہیں۔:grin:
ویسے جیہ باجی کو چاہئے کہ پہلے C ڈرائیو ہی میں سے گند بلا نکال کر دیکھیں۔ کیونکہ اگر وہاں صرف گنتی کے پروگرام موجود ہیں تو سائز کم کیوں ہو رہا ہے؟ :rolleyes:
گند بلا نکالنے کیلئے ccleaner کا استعمال کریں:
http://www.ccleaner.com/
نیز اگر ونڈوز نے آٹو سسٹم ری اسٹور پوانٹس بنائے ہوئے ہیں تو انکو بھی حذف کردیں!
 
شازل

محفلین
آپ نارٹن پارٹیشن میجک استعمال کریں
آسان بھی ہے اور کارگر بھی
لیکن یہ کام کرنے سے پہلے ڈسک ڈیفریگمنٹ کو ضرور چلالیں
 
سویدا

محفلین
آپ کا مسئلہ کس طرح حل ہوا اپنے تجربے کو محفل پر شئیر کریں (نبیل بھائی کے انداز میں)
 
جیہ

لائبریرین
میں نے مچھر کو توپ سے مار دیا :)

در اصل میرا ڈیٹا اتنا قیمتی تھا کہ میں رسک لینے کی موڈ میں نہیں ۔ حل یہ نکالا کہ دو 40، 40 جی بی ہارڈسک کو 160 جی بی ہرڈسک سے تبدیل کروا دیا۔ مجھے صرف 700 روہے زاید دینے پڑے
 
اللہ خیر کرے! ڈاٹا قیمتی تھا یا ہے؟ ویسے بٹیا اگر ڈاٹا اتنا ہی قیمتی ہے تو دوسرے ذرائع استعمال کیجئے ان کے بیک اپ کے لئے ورنہ ہارڈ ڈسک کا کوئی بھروسہ نہیں ہوتا۔ ضرورت ہو تو کچھ انتہائی سستے یا مفت ذرائع کی نشاندہی کی جاسکتی ہے جو کہ بہت ہی ساف ستھرے، ایلیگینٹ اور روبسٹ ہیں۔
 
ijaz1976

ابن سعید بھائی ہمیں بھی بتائیں وہ طریقے۔
 
مفت اسپیس حاصل کرنے اور فائلیں بیک اپ کرنے کی ان دنوں سب سے خوبصورت سروس ڈراپ باکس ہے۔

یہ آپ کو مفت 10 جی بی تک کا اسپیس دیتا ہے اور اگر آپ تھوڑی سی رقم ادا کر سکتے ہیں تو مزید آپشن بھی موجود ہیں۔ ابتدا میں صرف دو جی بی کا اسپیس ملے گا پھر ان کا ٹیوٹوریل دیکھنے اور چند ایک فیچرز استعمال کرنے پر مزید ڈھائی سو ایم بی کا بونس دیا جاتا ہے۔ ساتھ ہی ہر ریفرل پر آپ کو ڈھائی سو ایم بی کا بونس مل سکتا ہے اگر ایفرل پانے والا ان کا سوفٹوئر انسٹال کرلے اور ریجسٹر کر لے۔ ریفرل کی پالیسی یہ ہے کہ ریفر کرنے والا اور پانے والا دونوں ہی 250 ایم بی بونس پاتے ہیں۔ میں اپنا ریفرل لنک دے دیتا ہوں تاکہ استعمال کرنے والے کو بونس مل جائے مجھے تو اب ملے گا نہیں کیوں کہ دس جی بی تک کا اسپیس مجھے پہلے ہی مل چکا ہے۔

ڈراپ باکس ریفرل لنک

نوٹ: اگر آپ کو 250 ایم بی کا بونس نہیں چاہئے تو اس کے ہوم پیج پر جا کر خود سے ایجسٹر کر لیں۔

اس کے علاوہ ایک اور حل ہے ریلائبل اسٹوریج کا اور وہ ہے آمیزن سمپل اسٹوریج سروس۔ لیکن یہ فری نہیں ہے گر چہ کافی سستا ہے اور صرف استعمال کے مطابق فیس دینی ہوتی ہے۔ اس کی مزید تفصیلات اور ریٹ پلان اس کی سائٹ پر دستیاب ہیں۔
 
عارف بھائی مجھے تین دن قبل ایک ای میل آئی تھی کہ:

Dropbox users now have the chance to grow their storage from 2 GB all the way up to 10 GB, and Dropbox Pro users can get even more (up to 16 GB of bonus space)!
 
شکریہ۔ ویسے ڈراپ باکس ہر ریفر پر رجسٹر کرنے والے کا ای میل ایڈریس آپکو دکھا دیتا ہے، اور غالبا اس بات کے متعلق پہلے رجسٹرار کو بتا دینا چاہئے
 
اوہ ہاں عارف بھائی پرائویسی کے حوالے سے یہ بات مجھے یاد ہی نہیں رہی تھی ورنہ ضرور لکھتا۔ اچھا کیا آپ نے بتا کر۔
 
Top