سی ڈی سے متعلق

السلام علیکم
میرے ساتھ کئی دفعہ ایسا ہوتا ہے کہ جب بھی کسی سافٹ ویئر کی سی ڈی سعودی عرب یا دیگر کسی عرب ملک سے میرے پاس آئی ہے اور میں اس کو کاپی کرکے بغیر سی ڈی کے چلانا چاہتا ہوں تو وہ نہیں چلتی بلکہ سی ڈی لازمی ساتھ لگانا پڑتی ہے۔
اس کا کیا حل ہوتا ہے؟
اور یہ کام کس طرح کیا جاتا ہے کہ ہماری سی ڈی صرف ڈرائیو میں ہی چلے اور بغیر سی ڈی کے پروگرام نہ چلے؟
جواب کا منتظر رہوں گا۔
 

فخرنوید

محفلین
وسلام!
محترم جناب آپ اس سی ڈی کو نیرو کی مدد سے جیسے سی ڈی رائیٹ کرتے ہیں ویسے اس کا امیج بنا لیں اور ایک ورچول ڈرائیو نیرو کی بنا لیں۔ جب آپ سی ڈی پر کام کرنا چاہیں اس وقت اس امیج کو ورچول ڈرائیو میں کھول لیں اور کام کر لیں۔
وہ امیج آپ کے سسٹم پر بنے گا جس سے آپ کو بار بار سی ڈی ڈالنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اللہ راکھا
 

فخرنوید

محفلین
بھائی جان 1
اس مین دو مسئلے ہیں۔
ایک تو مجھے اس سوال کی کچھ اچھی طرح سمجھ نہیں آئی ہے۔
یا
اس کا طریقہ مجھے نہیں آتا ہے۔
 
Top