سی کے لب ایک قیامت سی اٹھا دی جائے ۔ حسن اکبر کمال

فاتح

لائبریرین
سی کے لب ایک قیامت سی اٹھا دی جائے​
رہ کے خاموش ذرا دھوم مچا دی جائے​
اب تو صیاد کو بھی کوئی سزا دی جائے​
اس قفس ہی میں ذرا آگ لگا دی جائے​
جس کو دیکھو وہی صحرا میں چلا آتا ہے
راستے میں کوئی دیوار اُٹھا دی جائے
دل میں کب تک رہے امید کا ویران محل​
اب تو یہ کہنہ عمارت بھی گرا دی جائے​
تیرا دیوانہ تو ویرانہ نہیں چھوڑے گا​
کوئی بستی اسی جنگل میں بسا دی جائے​
حسن اکبر کمال​
ٹینا ثانی کی خوبصورت آواز میں یہی غزل۔۔۔
 
کاشفی

محفلین
میرے استاد محترم کی خوبصورت غزل شیئر کرنے کے لیئے آپ کا بیحد شکریہ فاتح الدین بشیر صاحب!۔ خوش رہیئے۔۔۔
 
فاتح

لائبریرین
میرے استاد محترم کی خوبصورت غزل شیئر کرنے کے لیئے آپ کا بیحد شکریہ فاتح الدین بشیر صاحب!۔ خوش رہیئے۔۔۔
ارے واہ
حسن اکبر کمال صاحب آپ کے استاد تھے؟ کچھ تفصیلی تعارف ہو جائے ان کا اور ساتھ ساتھ ایک شاگرد کے طور پر کچھ ان کی شخصیت کے متعلق بھی لکھیے۔
 
کاشفی

محفلین
ارے واہ
حسن اکبر کمال صاحب آپ کے استاد تھے؟ کچھ تفصیلی تعارف ہو جائے ان کا اور ساتھ ساتھ ایک شاگرد کے طور پر کچھ ان کی شخصیت کے متعلق بھی لکھیے۔
جی حسن اکبر کمال صاحب میرے استاد ہیں۔ انگریزی کے۔۔۔:) تفصیلی تعارف انشاء اللہ ضرور شیئر کروں گا بہت جلد۔
 
فاتح

لائبریرین
جی حسن اکبر کمال صاحب میرے استاد ہیں۔ انگریزی کے۔۔۔ :) تفصیلی تعارف انشاء اللہ ضرور شیئر کروں گا بہت جلد۔
ہم منتظر ہیں۔۔۔
ویسے آپس کی بات ہے کہ ہم سمجھے تھے شاعری میں آپ کے استاد ہیں یعنی آپ بھی شاعر ہیں۔
لاجواب۔

بہت شکریہ فاتح صاحب خوبصورت غزل ارسال فرمانے کیلیے۔
پسند فرمانے پر آپ کا بھی شکریہ
 
کاشفی

محفلین
ہم منتظر ہیں۔۔۔
ویسے آپس کی بات ہے کہ ہم سمجھے تھے شاعری میں آپ کے استاد ہیں یعنی آپ بھی شاعر ہیں۔

:) میں اور شاعر۔۔ :smile3: ۔ نہیں بھئی میں شاعر نہیں ہوں۔ شاعر نازک مزاج ہوتے ہیں اور نازک دل رکھتے ہیں ۔
شاعروں کا سینہ محبتوں سے بھرا ہوتا ہے۔۔ اور ان کی نظریں اسرارِ فطرت کے لیئے مضطرب ہوتی ہیں۔۔ اور یہ سب خوبیاں مجھ میں نہیں ہیں جناب۔;)
شاعروں کی ہر بات میں خورشیدِ عرفاں کی جھلک ہوتی ہے۔۔۔میرے خیال میں تو فلک بھی شاعر سے جھک کر ملتا ہے۔۔ کیونکہ کہ ان کا سینہ پورے عالم کا درد لیئے ہوتا ہے اور اس درد کا مداوا تلاش کر رہا ہوتا ہے۔۔ شاعر ہونا رحمتِ خداوندی ہے۔۔۔ اوراس رحمت سے میں محروم ہوں۔۔کیونکہ مندرجہ بالا خوبیاں مجھ میں نہیں۔۔۔ لیکن اللہ رب العزت نے دوسری رحمتوں سے نوازا ہوا ہے۔۔الحمداللہ۔
 
محمد وارث

لائبریرین
:) میں اور شاعر۔۔ :smile3: ۔ نہیں بھئی میں شاعر نہیں ہوں۔ شاعر نازک مزاج ہوتے ہیں اور نازک دل رکھتے ہیں ۔
شاعروں کا سینہ محبتوں سے بھرا ہوتا ہے۔۔ اور ان کی نظریں اسرارِ فطرت کے لیئے مضطرب ہوتی ہیں۔۔ اور یہ سب خوبیاں مجھ میں نہیں ہیں جناب۔;)
شاعروں کی ہر بات میں خورشیدِ عرفاں کی جھلک ہوتی ہے۔۔۔ میرے خیال میں تو فلک بھی شاعر سے جھک کر ملتا ہے۔۔ کیونکہ کہ ان کا سینہ پورے عالم کا درد لیئے ہوتا ہے اور اس درد کا مداوا تلاش کر رہا ہوتا ہے۔۔ شاعر ہونا رحمتِ خداوندی ہے۔۔۔ اوراس رحمت سے میں محروم ہوں۔۔کیونکہ مندرجہ بالا خوبیاں مجھ میں نہیں۔۔۔ لیکن اللہ رب العزت نے دوسری رحمتوں سے نوازا ہوا ہے۔۔الحمداللہ۔

یہ آپ شاعروں کی بات کر رہے ہیں :eek:

کسی شاعر کو کبھی قریب سے جانیے گا :)
 
فاتح

لائبریرین
حسن اکبر کمال 21 جولائی 2017 کو وفات پاگئے۔ انا للہِ و انا الیہِ راجعون
اب تو یہ کہنہ عمارت بھی گرا دی جائے
انا للہ و انا الیہ راجعون
کاشفی بھائی اب یہ قرض چُکا ہی دیجیے۔
متفق
 
Top