امجد علی راجا
محفلین
شاعروں کے واسطے لازم ہے شادی دوستو
بیگم اچھی مل گئی تو زندگی ہوگی کمال
اور اگر اُلٹا بھی ہوجاتا ہے تو نقصان کیا
زندگی جیسی سہی، پر شاعری ہوگی کمال
نہلے پر دہلا اور دہلے پر پھر نہلا
بہت اچھے۔
باکمال اور بے کمال کو اکٹھا کر کے آپ نے تو بے با کمال کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔شاعروں کے واسطے لازم ہے شادی دوستوبیگم اچھی مل گئی تو زندگی ہوگی کمالاور اگر اُلٹا بھی ہوجاتا ہے تو نقصان کیازندگی جیسی سہی، پر شاعری ہوگی کمال
نہیں جی ہم ایسا بالکل نہیں سمجھتے راجا جی۔۔ لیکن بےتکی اور وہ بھی بےوزن مارنے میں ہم آپ سے آگے ہیںسُود و زیاں تو چھوڑیئے ، یہ مسئلہ زیر غور ہےاُس پہلوئے محبوب میں جو روسیاہ اک اور ہےسب کچھ گنوا کے ہوش میں آنےکے بعد بھیاِس نامراد دل پہ کِسی کا چلا کب زور ہےشامل ہے شاعری میں اب سوزبھی اور سازبھیپر ذکرِ بیگم اِس میں لانا تو سراسر بور ہے
شاید فلم میں ”وہ“ اسی لئے ناچ ناچ کر کہتی ہےشاعروں کے واسطے لازم ہے شادی دوستوبیگم اچھی مل گئی تو زندگی ہوگی کمالاور اگر اُلٹا بھی ہوجاتا ہے تو نقصان کیازندگی جیسی سہی، پر شاعری ہوگی کمال
فلمی" وہ" ہرگز بھی بیگم نہیں ہوتی ساجد بھائیشاید فلم میں ”وہ“ اسی لئے ناچ ناچ کر کہتی ہے
؎تُو شاعر ہے میں تیری شاعری
یہ بھی کوئی مسئلہ ہے جو کہ زیرِ غور ہے؟
رو سیاہ پہلے تھا اک اب رو سیاہ اک اور ہے
آپ کے ہوتے ہوئے اک اور مصیبت پال لی
آپ کے محبوب کے دل کا بڑا ہی زور ہے
ذکرِ بیگم سے جُڑا ہے سوز بھی اور ساز بھی
ذکرِ بیگم گر نکالو، شاعری پھر بور ہے
لگ رہا ہےآپ غصہ کر گئے راجا میاںروسیاہ پہ روسیاہ کا طعنہ کیوں ہم کو دیا؟ کر کے تعریفیں، کیا کرنا چاہتے ہیں ثابت آپکیا مصیبت در مصیبت بننے کا ہےفیصلہ؟؟بیگم اور محبوبہ کا یہ فرق جانے ہیں وہیجھٹ سے شادی کر کے جو کہلاتے ہیں شادی شُدہ
بے وجہ شیزان بھائی داد تو ملتی نہیں
بہت خوب امجد بھائیبے وجہ شیزان بھائی داد تو ملتی نہیں
شاعری ہے آپ کی اور ذوق ہے وقار کا
دل لگی کو آپ غصہ کیوں سمجھ بیٹھے حضور
لطف لینے دیجئیے شعروں بھری تکرار کا
ہم مصیبت در مصیبت کیوں بنیں گے، سوچیئے
یہ تو شعبہ بیویوں کا ہے یا مجھ بیمار کا؟
بیگم اور محبوب میں زخموں کا ہی اک فرق ہے
روپ اک خنجر کا ہے اور ایک ہے تلوار کا
بے وجہ شیزان بھائی داد تو ملتی نہیں
شاعری ہے آپ کی اور ذوق ہے وقار کا
شکریہ وقار علی، لیکن شیزان بھیا بھی کمال ہیںبہت خوب امجد بھائی
آپ کی فی البدیہہ شاعری کا تو جواب ہی نہیں
جی بالکل۔شکریہ وقار علی، لیکن شیزان بھیا بھی کمال ہیں
آپ کے کہنے کا مطلب پھر سراسر یہ ہوا
بےتکی سی شاعری کا ذوق ہے وقار کا