جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اندازاً پندرہ ہزار سے بیس ہزار تک شارک مچھلی کے فِن سکھانے کے لیے اس چھت پر پڑے ہیں۔ یہ پہلی بار ہے کہ ہانگ کانگ میں ایسا منظر دیکھا گیا ہے۔
شارک مچھلی کا ایک پاؤنڈ وزنی فِن تین سو ستر ڈالر سے چار سو ساٹھ ڈالر تک میں فروخت ہوتا ہے۔ یہاں اس تصویر میں ایک دکان پر تین جنوری کو فروخت کے لیے رکھا گیا ہے۔
اس دکان کے مالک لیئونگ ونگ چئیو کے سر کے اوپر ایک پانچ پاؤنڈ وزنی شارک فِن رکھا ہے۔ ان کی دکان میں خشک مچھلیاں اور دیگر سمندری مخلوقات فروخت کی جاتی ہیں۔
اوڈری پائی اور بینجمن لیئونگ کینیڈا میں شارک کے فِن کے بغیر بنا ہوا کھانا اپنی شادی پر کھا رہے ہیں۔ عموماً چینی شادیوں پر شارک فِن سے بنا سوپ پیتے ہیں جو کہ ان کی روایات کا حصہ ہے مگر اب اس میں تبدیلی آ رہی ہے۔
جون 2012 میں لی گئی اس تصویر میں ایک کارکن دبئی میں شارک مچھلی کا فِن کاٹ کر علیحدہ کر رہا ہے۔ عالمی سطح پر شارک فِن کی تجارت کروڑوں ڈالر کی ہے جس کے لیے لاکھوں شارک مچھلیاں ہر سال پکڑ کر ہلاک کی جاتی ہیں۔ بعض ماہرین دنیا میں شارک مچھلیوں کی تعداد میں نوے فیصد کمی بتاتے ہیں۔