تاسف شامل اور ابو شامل کے لیے صحت کی دعا

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

مغزل

محفلین
شامل اور ابو شامل کے لیے صحت کی دعا

گزشتہ اتوار کو ابو شامل اور شامل ایک حادثے سے دوچار ہوئے شامل کو بھی ہلکی چوٹیں آئیں اور ابو شامل کو شاید زیادہ ان کابایاں کندھا اتر گیا ہے ،بہر حال باقی تمام خیریت ہے ۔ میں ابو شامل سے رابطہ نہیں کر پایا کہ میرے موبائل کی اسکرین نمبر نہیں دکھا پارہی ، پیغام بھی مجھے آج موصول ہوا حالانکہ یہ پیغام شاد دو دن پہلے ارسال کیا گیا تھا، ہم سب دوست شامل اور ابو شامل کے صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں مالک و مولیٰ انہیں شفائے کاملہ عاجلہ عطا فرمائے آمین

تاخیر کی معذرت



( کسی کے پاس فہد ابو شامل کا نمبر ہو تو مجھے ذ پ کردیں )
پیشگی شکریہ
 

وجی

لائبریرین
اللہ تعالٰی شامل اور ابو شامل پر رحم و کرم فرمائے
اور جلد صحتیابی عطا کرے آمین
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
اللہ تعالی محترم ابو شامل اور شامل جی کواپنی پناہ میں رکھے ۔
اور اپنی رحمت کے طفیل جلد حادثے کے اثرات دور فرمائے آمین
نایاب
 

محمد وارث

لائبریرین
بہت افسوس ہوا یہ جان کر۔

اللہ تعالیٰ فہد صاحب اور انکے صاحبزادے کو صحت عطا فرمائیں، آمین یا رب العالٰمین۔
 

خرم شہزاد خرم

لائبریرین
اللہ تعالیٰ شامل اور ابوشامل جی کو جلد سے جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے
محفل بھائی اگر ان کا فون نمبر مل جائے تو ذپ کر دیں شکریہ
 

فہیم

لائبریرین
افسوسناک خبر ہے:(

اللہ پاک فہد بھائی اور شامل دونوں کو جلد اور پوری طرح صحتیابی عطا فرمائے۔ آمین
 

مکی

معطل
ابو شامل صاحب اب ٹھیک ہیں.. البتہ مکمل طور پر ٹھیک ہونے میں انہیں کچھ وقت لگے گا تاہم اب پریشانی کی کوئی بات نہیں.. اللہ تعالی انہیں جلد صحت یاب کرے..
 

مغزل

محفلین
شکریہ مکی بھیا ، بہت شکریہ اپ ڈیٹ کے لیے ، آپ مجھے اپنا اور فہد کا نمبر ذ پ کردیں پلیز
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top