شامی مہاجرین کی حمص میں واپسی

صرف علی

محفلین
شامی مہاجرین کی حمص میں واپسی
ہزاروں کی تعداد میں شامی باشندوں نے تقریباً دو سال بعد جنگ سے تباہ حال شہر حمص کا رخ کیا ہے۔ شامی فوج اور باغیوں کے مابین طے پانے والے ایک امن معاہدے کے بعد لوگوں کی واپسی ممکن ہوئی ہے۔


ٹرکوں اور پک اَپس میں سوار بچوں، جوانوں اور خواتین کے ساتھ ساتھ پیدل چلنے والوں کی بھی ایک بڑی تعداد ڈھول تاشوں کے ساتھ حمص میں داخل ہوئی۔ ان میں سے بہت سے افراد اپنے ہاتھوں میں شامی صدر بشارالاسد کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے۔ حمص کو باغیوں کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا اور گزشتہ دو برسوں سے یہاں شدید لڑائی جاری تھی۔ اس وجہ سے شہر کے کئی علاقے کھنڈر بن چکے ہیں اور حمص کے باسیوں کا استقبال ان کے تباہ حال گھروں نے کیا۔ حمص کے ایک شہری سرمد موسٰی کے بقول، ’’میرا گھر آگ لگنے کی وجہ سے مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے لیکن مجھے اس راکھ کے ڈھیر میں سے بھی کچھ پرانی تصاویر ملی ہیں۔ یہ میرے پرانے اور اچھے دنوں کی یادیں ہیں‘‘۔ اس دوران متعدد افراد نے الزام لگایا ہے کہ باغیوں نے ان کے گھروں کو لوٹا ہے۔


ایک لبنانی ٹیلی وژن کو انٹرویو دیتے ہوئے ایک بوڑھے شامی نے کہا، ’’انشاء اللہ ہم آج ہی سے اپنے گھروں میں رہنا شروع کر دیں گے۔ ہم گھروں کو دوبارہ سے تعمیر کرنے میں ایک دوسرے کی مدد بھی کریں گے‘‘۔ گزشتہ دنوں شامی حکومت اور باغیوں کے مابین حمص خالی کرنے کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ اس کے بعد کئی سو باغیوں نےپسپائی اختیار کرنا شروع کر دی تھی اور اس دوران انہیں اسلحہ ساتھ لے جانے کی بھی اجازت تھی۔ اس امن معاہدے میں باغیوں کو یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ حمص سے باہر نکلنے کے دوران انہیں کچھ نہیں کہا جائے گا۔

اطلاعات کے مطابق باغی ملک کے شمالی علاقوں کی جانب چلے گئے ہیں۔ اس معاہدے پر رواں ہفتے بدھ سے عمل درآمد شروع ہوا ہے۔ باغیوں کے ساتھ اس معاہدے کو صدر بشارالاسد کی فتح سے تعبیر کیا جا رہا ہے۔ اگلے ماہ کی تین تاریخ کو شام میں صدارتی انتخابات بھی منعقد ہو رہے ہیں اور امید ہے کہ بشار الاسد ان میں کامیاب ہو جائیں گے۔ ایک باغی نے بتایا، ’’جنگجوؤں نے آرام کرنے اور علاج کرانے کے لیے شہر چھوڑا ہے لیکن وہ حمص کو آزاد کرانے کے لیے واپس ضرور آئیں گے‘‘۔

اس دوران حمص کی شہری انتظامیہ نے سڑکوں کی صفائی اور ملبہ اٹھانے کا کام شروع کر دیا ہے۔ ساتھ ہی بجلی اور نکاسیء آب کے نظام کو بھی بحال کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر واپس آنے والے افراد میں کھانے پینے کے اشیاء کے ساتھ ساتھ موم بتیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔ سرکاری فوجی دستے بارودی سرنگیں تلاش کر رہے ہیں۔
http://www.dw.de/شامی-مہاجرین-کی-حمص-میں-واپسی/a-17627096
 

arifkarim

معطل
مسلمانوں کے مابین اسقدر تباہ ناک خانہ جنگی کے بعد ملت اسلامیہ کو یہود و نصاریٰ کی دشمنی اور سازشوں کی کیا ضرورت؟ :D
 

صرف علی

محفلین
مسلمانوں کے مابین اسقدر تباہ ناک خانہ جنگی کے بعد ملت اسلامیہ کو یہود و نصاریٰ کی دشمنی اور سازشوں کی کیا ضرورت؟ :D
حیرت ہے اگر یہود و نصاری ان بے وقوف مسلمانوں کو ہتھیار دینا اور بیچنا بند کردے تو پوری دنیا میں امن ہوجائے گا
 

arifkarim

معطل
حیرت ہے اگر یہود و نصاری ان بے وقوف مسلمانوں کو ہتھیار دینا اور بیچنا بند کردے تو پوری دنیا میں امن ہوجائے گا
اس سے بڑی حیرت کی بات یہ ہے کہ یہ عقلمند، ذہین اور معرفت الٰہیہ رکھنے والے مسلمان جنکے پاس کتاب حق، سنت نبوی صللہعلیہسلم پچھلے 1400 سالوں سے موجود ہے ان کفار سے جدید ہتھیار لینا بند نہیں کرسکتے! اپنی نااہلی کو چھپانے کیلئے دوسروں پر الزام لگانا تو بہت آسان ہے۔ :D
 

ساجد

محفلین
یہ مسلمان بعد میں ہیں ، شیعہ سنی پہلے اسی لئے ہر جگہ اور ہر وقت مسلمانوں کے درمیان اینٹ کتے والا گروہی تصادم چلتا رہتا ہے اور ہر گروہ اپنی طاقت بڑھانے کے لئے یہود و نصارٰی سے بوقت ضرورت مدد لیتا ہے ۔ اپنے طالبان بھی تو یہی کام کرتے ہیں ، حد تو یہ ہے کہ ایک ہی گروہ کے درمیان بننے والے ذیلی گروہ بھی ایک دوسرے کو ختم کرنے کے لئے یہی طریقہ واردات اختیار کرتے ہیں ۔
 

حسینی

محفلین
دہشت گردوں کا عاصمہ یعنی دار الحکومت اور مرکز سمجھا جانے والا شہر حکومت کے قبضے میں واپس آگیا ہے۔۔۔ اس شہر کی اپنی دفاعی اہمیت ہے۔۔
لیکن شہر میں بچا کچھ بھی نہیں ہے۔۔۔ اللہ غارت کرے ان دہشت گردوں کو۔۔ جو بیرونی اشاروں پر ناچتے ہیں۔۔ اور زمین پر فسا د پھیلاتے ہیں۔۔
 
Top