شام پر فوجی حملہ بدھ کو کیا جاسکتا ہے ، فرانس

کاشفی

محفلین
شام پر فوجی حملہ بدھ کو کیا جاسکتا ہے ، فرانس
france-attack-syria_8-30-2013_115983_l.jpg

پیرس…فرانس نے شام کے خلاف محاذ کھول دیا ، فرانس کاکہنا ہے کہ شام پر فوجی حملہ بدھ کو کیا جائے گا ۔اقوام متحدہ کے جائزہ کار وں کاشام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق شواہد جمع کر نے کا آج آخری دن ہے ، آئندہ ہفتے رپورٹ جاری کی جائیگی ،لیکن دوسری طرف فرانس نے شام کو ڈیڈ لائن دیدی ، فرانسیسی صدر فرانسو اولاند کاکہناہے کہ بدھ کو شام کے خلاف فوجی کارروائی کی جائے گی ، کہتے ہیں ،برطانوی پارلیمنٹ میں قراردادمسترد کیے جانے پر فرانس کا شام پر حملے کا نظریہ نہیں بدلا ،جرمنی نے شام میں ممکنہ فوجی جارحیت کے خلاف ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے ،کینیڈا کاکہناہے کہ اسد حکومت کی کیمیائی ہتھیاروں کے خلاف جنگ میں اپنے اتحادیون کا ساتھ دیگا۔دوسری جانب امریکا کا کہنا ہے کہ وہ اتحادیوں کے ساتھ مل کر شام کے خلاف کارروائی کرنا چاہتا ہے۔ادھر واشنگٹن میں وائٹ ہاوٴس کے سامنے درجنوں افراد نے مظاہرہ کیا ، ان کا مطالبہ تھا کہ شام پر حملے سے گریز کیا جائے۔جاپان کا کہنا ہے کہ کسی صورت بھی شام میں کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال برداشت نہیں کیا جائے گا، آسڑیلوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ شامی حکومت کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور قتل عام کی ذمہ دار ہے ،دوسر ی جانب ایران میں اسدحکومت کے حامیوں تہران یونیورسٹی میں اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا،یونان میں شام کے معاملے پر منقسم مظاہرین نے ملٹری کارروائی کے خلاف مظاہرہ کیا۔
 

کاشفی

محفلین
فرانس کا 5 روز میں شام کے خلاف کارروائی کا اعلان
190080_55756559.jpg

فرانس نے پانچ روز میں شام کے خلاف فوجی کارروائی کا اعلان کر دیا ہے۔ فرانسیسی صدر کا کہنا ہے کہ فوجی ایکشن کے لیے انہیں برطانیہ کی طرح پارلیمنٹ کی اجازت کی ضرورت نہیں۔پیرس: (دنیا نیوز) فرانسیسی صدر فرانسوا اولاند نے کہا ہے کہ شام کے خلاف کارروائی کا منصوبہ ترک نہیں کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا شام کے خلاف پانچ روز تک کارروائی ہو سکتی ہے۔ حملے کے لیے انہیں پارلیمنٹ سے اجازت کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ دوسری جانب اسرائیل نے شامی بارڈر پر فوج کی تعداد میں اضافہ کر دیا ہے۔ گولان کی متنازع پہاڑیوں پر بھی اسرائیلی فوج نے پوزیشنیں سنبھال لی ہیں۔ ادھر برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کی جانب سے شام کے خلاف قرارداد کی مخالفت پر انہیں افسوس ہے۔ پارلیمنٹ میں شام کے خلاف حملے کی قرارداد منظور نہ ہونے پر برطانوی شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔ دوسری جانب چین نے کہا ہے کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور ان کے ذمہ دارکا تاحال تعین نہیں ہوا۔ اقوام متحدہ کی رپورٹ آنے تک کوئی بھی کارروائی جلد بازی ہوگی۔ شامی اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بشارالاسد حکومت کے خلاف حملہ مغرب کا اخلاقی فرض ہے۔
 
Top