کاشفی
محفلین
شام کی بگڑتی صورتحال پر20 لاکھ افرادہجرت کرچکے،ا قوام متحدہ
دمشق…شام کی بگڑتی صورتحال کی وجہ سے 20 لاکھ سے زائد افراد دوسرے ملکوں میں ہجرت کرچکے ۔ا قوام متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام میں جاری خانہ جنگی کی وجہ سے20لاکھ افراد ہجرت کرچکے ہیں لیکن 3ستمبر2012 تک صرف 2 لاکھ 30 ہزار 671 شامی مہاجرین نے خود کو رجسٹر کرایا۔شام سے مہاجرین ، لبنان، اردن ، ترکی ، عراق اور مصر کا رخ کررہے ہیں، جبکہ 42 لاکھ 50 ہزار افراد اپنے ہی ملک میں بے گھر ہیں۔شام میں اقوام متحدہ کے سفیر مختار لامانی نے خبردار کیا ہے کہ شام میں جاری تشدد ملک کو نسل کشی کی جانب دھکیل رہا ہے۔