شان مؤمنین

شان مؤمنین

روٹی جو ملے خواہش حلوہ نہیں کرتے
ہم اپنی انا کو رسوا نہیں کرتے

جھک جاتی ہیں خود شرم و حیا سے میری نظریں
عریاں ہوں اگر لوگ تو دیکھا نہیں کرتے

بیدار ہیں خود دار ہیں دیندار ہیں بے شک
دکھلاتے ہیں رستہ کبھی دھوکا نہیں کرتے

اللہ سے ڈر تے ہیں جو رازق ہے ہمارا
ہم قبروں پہ انسانوں کی سجدہ نہیں کرتے

یہ جسم و دل و جان ہے اللہ کی امانت
اس در پہ کبھی جھکنے کا ناغہ نہیں کرتے

قرآن کی تعلیم سے سیکھا ہے یہ ہم نے
محفل ہو اگر شرک کی تو جایا نہیں کرتے

اللہ کے احکام کے محکوم ہیں صدیق
اللہ کی حد کو کبھی توڑا نہیں کرتے

کتاب کا نام۔۔۔کمال طور
مصنف کا نام ۔۔۔۔محمد صدیق بن اللہ دتہ
انتخاب ۔۔۔۔۔سید لبید غزنوی


 
Top