شاہی مسجد چترال

شاہی مسجد چترال۔
سابق مہتر چترال شجاع الملک نے (1919-1924) میں اس مسجد کی تعمیر کروائی۔ اس مسجد کی تعمیر میں سیمنٹ اور لوہے کا استعمال نہیں کیا گیا۔ مسجد کا کل رقبہ 6 کنال 2 مرلے ہے اور چھ ہزار نمازی اس مسجد میں بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔
szue12.jpg

1zps75w.jpg

118m9hd.jpg

2011 میں اس وقت کے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر خان ہوتی نے مسجد کی مرمت و دیکھ بھال کے لیے خطیر رقم وقف کی۔

244xftc.jpg

rk9fef.jpg
 
آخری تدوین:

قیصرانی

لائبریرین
ویسے تین مینار والی مسجد کافی عجیب بات نہیں؟ عموماً میناروں کی تعداد جفت رکھی جاتی ہے
 
خوب مناظر ہیں :)
سیمنٹ اور لوہا نہیں تو پھر کیسے بنائی گئی ہوگی؟
چونا، انڈا اور بکری کے بالوں کا آمیزہ بطور مصالحہ استعمال کیا گیا ہے۔
ویسے تین مینار والی مسجد کافی عجیب بات نہیں؟ عموماً میناروں کی تعداد جفت رکھی جاتی ہے
تیسرے مینار کے بارے میں بھی جاننا چاہ رہا ہوں، لیکن فی الحال تک معلومات صفر ۔ تیسرا مینار باقی دو میناروں سے مختلف اور نیا نیا لگتا ہے۔ شاید پس منظر میں کوئی اور مسجد بھی ہو۔ اور ایک مینار والی مساجد تو کافی تعداد میں ہیں۔
 
وجی

لائبریرین
شاہی مسجد چترال۔
سابق مہتر چترال شجاع الملک نے (1919-1924) میں اس مسجد کی تعمیر کروائی۔ اس مسجد کی تعمیر میں سیمنٹ اور لوہے کا استعمال نہیں کیا گیا۔ مسجد کا کل رقبہ 6 کنال 2 مرلے ہے اور چھ ہزار نمازی اس مسجد میں بیک وقت نماز ادا کر سکتے ہیں۔
szue12.jpg

118m9hd.jpg

244xftc.jpg
برائے مہربانی پہلی تصویر والی مسجد اور باقی تصاویر والی مسجد پر غور کریں تو پہلی تصویر کسی اور مسجد کی تصویر لگتی ہے
یہاں ایک صاحب نے پہلی تصویر کو چترال اسکائٹ مسجد لکھا ہے
اس بارے میں باقی لوگ بھی تلاش کریں ۔
 
پہلی تصویر والی مسجد کے ساتھ بےشمار جگہوں پر 'شاہی مسجد چترال' لکھا ملا اور یہ پہلی تصویر میں نے گوگل پلس سے لی تھی۔ تیسرا مینار بہت سے ایسے عنوانات والی تصاویر میں نظر نہیں آتا۔ پوسٹ کرنے سے پہلے میں نے بھی اچھا خاصا وقت صرف کیا تھا لیکن سمجھ نہیں پایا۔ ماشااللہ آپ نے بہت اچھی تحقیق کی۔ شکریہ
 
Top