ابو المیزاب اویس
محفلین
جھوٹ
کعبہِ دل کی پاسبانی جھوٹ ۔ بُت کریں ایسی مہربانی جھوٹ
چھاگئے بوالہوس زمانے پر ۔ ہو گئی عشق کی کہانی جھوٹ
اہلِ باطل کو بولتے دیکھا ۔ کلمہِ حق مگر معانی جھوٹ
کذب بازوں پہ اب تعجب کیا ۔ ہے قیامت کی اک نشانی جھوٹ
اب رعایا کی خیر کیسے ہو ۔ جب ہے بنیادِ حکمرانی جھوٹ
سچ کی دنیا تو ہوگئی ہے ضعیف ۔ آج ہے برسرِ جوانی جھوٹ
ہوگیا انقلاب کے ہاتھوں ۔ جھوٹ سچ صادق البیانی جھوٹ
کچھ غَرَض آ پڑی ہے کیا مجھ سے ۔ بے سبب اب ہے، قدردانی جھوٹ
خاتم الانبیاء کے بعد نبی ۔ جھوٹ ہے او بے قادیانی جھوٹ
اُن کو حق نے بنایا حق سیؔد ۔ حق کی ہوتی نہیں کہانی جھوٹ