شاہ رخ خان اور کاجول کی نئی فلم 'دل والے' کس کس نے دیکھنی ہے؟

عبدالحسیب

محفلین
میں ضرور اس کا جواب دیتا اگر مجھے معلوم ہوتا کہ یہ واستو کیا چیز ہوتی ہے :laughing:
یہاں دیکھیں۔ ویسے تواس کا تعلق تعمیر سے ہے لیکن ایسے کاموں میں بھی لوگ استعمال کرتے ہیں جیسے یہ کہ اگر کسی فلم کا نام ہوconnection ، اور connection کو konnection لکھا جائے تو فلم زیادہ کامیاب ہوگی۔
 
arifkarim

معطل
جی ہاں ہم پانچ افراد ہیں بچوں سمیت اور پانچ سات سو کی ٹکٹ ہے، اور اس کے بعد خالی ہوا خوری ہی تو نہیں کردینے گی مجھے لاہور کے "کھابے" کھانے والی بیوی اور اس معاملے میں اسی کے جینز لیے بچے :)
کرسمس گفٹس کے حساب سے یہ تو کچھ بھی نہیں۔ ہم بھی اپنی فیملی کو یہ دکھانے لے جار ہے ہیں اور پانچ افراد ہی ہیں۔ قیمت پاکستانی 7000 روپے :)
 
کچھ لوگوں نے ہم سے پوچھا کہ اس مووی کے ایک نغمے "رنگ دے تو موہے گیروا" میں یہ گیروا کیا ہے؟ ہم نے بتایا کہ گیرو ایک قسم کی مٹی ہے جو پتھر کی طرح ہوتی ہے لیکن قدرے ملائم ہوتی ہے۔ ویسے تو یہ کئی رنگوں میں پائی جاتی ہے لیکن اس کا سرخی مائل رنگ ہندوستان میں پوجا وغیرہ کے لیے استعمال ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ اس کا استعمال زمانہ قدیم سے آرٹ اور پینٹنگ کے لیے ہوتا آیا ہے۔ اس کی سرخی مائل رنگت ہندوستان میں سب سے زیاہ مشہور ہے لہٰذا اس رنگت کو گیروا کہتے ہیں۔ گیرو مٹی کا پاؤڈر گاؤں میں علاج کے لیے بھی استعمال ہوتا ہوا دیکھا ہے، خاص کر جل پتی یا کھجلی وغیرہ جیسی جلد کی بیماریوں کے لیے۔ خیر یہ سب باتیں اپنی جگہ، آج ایک ویڈیو اسپوف دیکھا جس میں اس گانے اور اس رنگت کا حق ادا کر دیا گیا ہے۔ ہندوستانی ٹی وی کے ایک ہفت روزہ شو کامیڈی نائٹس ود کپل میں جہاں شاہ رح خان اور کاجول سمیت دلوالے کے کچھ اور کاسٹ ممبرز فلم کی تشہیر کے لیے پہنچے تھے، وہاں اس شو کے ایک رکن سنیل گروور (جو کہ عموماً ایک دیہاتی لڑکی گتھی اور کپل شرما کے غربت زدہ بے حیا فقیر المزاج سسر کے کرداروں میں نظر آتے ہیں) نے اس نغمے پر ایسی کارستانیاں کیں کہ سبھی کا ہنس ہنس کر برا حال ہو گیا۔ ذیل میں اس اسپوف کی کلپ پیش ہے۔ (ٹوتھ پیسٹ کا رنگ بھی بے مقصد نہیں!) :) :) :)

شہزاد وحید

محفلین
فیس بک پر سب کے سب Watching Dilwaleکا سٹیٹس لگا رہے ہیں۔ لگتا ہے جن کا واچنگ دل والے کا سٹیٹس نہیں آیا اُنہیں ٹکٹس نہیں ملی :D مجھے بھی نہیں ملی ہر سینما ہی ہاؤس فُل ہے آج تو
 
arifkarim

معطل
فیس بک پر سب کے سب Watching Dilwaleکا سٹیٹس لگا رہے ہیں۔ لگتا ہے جن کا واچنگ دل والے کا سٹیٹس نہیں آیا اُنہیں ٹکٹس نہیں ملی :D مجھے بھی نہیں ملی ہر سینما ہی ہاؤس فُل ہے آج تو
کیا آپنے پری بکنگ کے بارہ میں نہیں پڑھا ہوا؟
 
یہاں دیکھیں۔ ویسے تواس کا تعلق تعمیر سے ہے لیکن ایسے کاموں میں بھی لوگ استعمال کرتے ہیں جیسے یہ کہ اگر کسی فلم کا نام ہوconnection ، اور connection کو konnection لکھا جائے تو فلم زیادہ کامیاب ہوگی۔
ناموں میں ایسی تحریف اور تاریخوں کا تعین واستو کے تحت نہیں بلکہ نمیرولوجی اور آسٹرولوجی وغیرہ کے تحت کیا جاتا ہے۔ ناموں سے اعداد نکالے جاتے ہیں جو کہ "شبھ" (مبارک) اعداد نہ ہوں تو ان میں ترمیم و اضافہ(مثلاً Bigg Boss میں دو G) کر کے اعداد موزوں کیے جاتے ہیں۔ واستو شاستر اب بھی عمارت سے متعلق معاملات میں ہی استعمال ہوتا ہے مثلاً دروازہ کس رخ پر ہونا چاہیے، کون سا کونا کچن کے لیے موزوں ہے، ٹوائلٹ کی سیٹ کس رخ پر ہونی چاہیے وغیرہ وغیرہ۔ ان سب کے چلتے کئی دفعہ ارکیٹیکٹ کا کام بے حد مشکل ہو جاتا ہے کیونکہ ان کو حدود اربعہ، آس پاس موجود عمارتوں، راستوں اور دوسری اشیاء کے ساتھ ساتھ محدود زمین پر دوسری بہت ساری باتوں کے ساتھ واستو شاستری کی درجنوں شرائط کا بھی خیال رکھ کر ڈیزائن کرنا ہوتا ہے، ورنہ کوئی حادثہ ہو تو الزام آرکیٹیکٹ پر آئے گا کہ اس نے پھول کا گملا بائیں گوشے میں تھوڑا ترچھا کر کے رکھوا دیا تھا اسی لیے سڑک حادثے میں صاحبزادے کو چوٹیں آئیں۔ :) :) :)
 
شہزاد وحید

محفلین
کیا آپنے پری بکنگ کے بارہ میں نہیں پڑھا ہوا؟

او رہنے دے جی ہم دیکھتے ہی نہیں، سنا ہے ایویں ای ہے فلم، ٹریلر بھی ایویں لگ رہا تھا۔۔ عرف۔۔انگور کھٹے ہیں۔۔ اگلے ویک اینڈ تک۔
:D
ویسے آپ نے یہ نہیں پوچھا کہ سینما کب سے جانا شروع کر دیا ہے۔ جب سے گوجرانوالہ میں دو تین اچھے سینما ہیں تب سے۔
 
فاتح

لائبریرین
اس فلم کے ریویوز اچھے نہیں۔ اس کے متعلق لکھا گیا ہے کہ "دلوالے شاہ رخ خان کی بد ترین غلطی ہے"۔ لہٰذا اسے دیکھ کر پیسہ اور وقت برباد کرنے کا کیا فائدہ۔
علاوہ ازیں کالی کلوٹی کاجول آنٹی کو دیکھنے کی واحد وجہ اس کے کم کپڑے ہوا کرتے تھے اور اس فلم میں کپڑے بھی اس نے پورے پورے پہنے ہوئے ہیں۔
 
میں نے کل ہی آنلائن دیکھی تھی لیکن مزا نہیں آیا
 
Top