شاہ عبد اللہ کی چار بیٹیاں جدہ میں قیدی کی طرح رہ رہی ہیں: برطانوی اخبار

حسینی

محفلین
شاہ عبد اللہ کی چار بیٹیاں جدہ میں قیدی کی طرح رہ رہی ہیں: برطانوی اخبار
214742_85286059.jpg

برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے سعودی عرب کے فرمان روا شاہ عبد اللہ کی چار بیٹیاں جدہ کے محل میں تیرہ سال سے قیدی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ شہزادیوں نے رہائی کے لیے مدد کی اپیل کی ہے۔
لندن:(دنیا نیوز) برطانوی اخبار کو موصول ہونے والی ای میلز کے مطابق شاہ عبد اللہ کی دو بیٹیوں بیالیس سالہ سحر اور تینتالیس سالہ Jawaher کا کہنا ہے انہیں جدہ کے شاہی محل میں ان کی مرضی کے خلاف رکھا گیا ہے جبکہ دو اور بہنوں انتالیس سالہ ہالہ اور اکتالیس سالہ ماہا کو جدہ کے ایک دوسرے محل میں رکھا گیا ہے۔ ای میل کے مطابق انہیں گھر میں مکمل طور پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے۔ اخبار کے مطابق شہزادیوں کی ماں Alanoud Alfayez جو شاہ عبد اللہ سے طلاق لے چکی ہیں انہوں نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم سے متعدد بار اپیل کی ہے ان کی بیٹیوں کو بازیاب کرایا جائے۔ سابق سعودی خاتون Alanoud Alfayez کی یہ درخواست خواتین پر تشدد کے خلاف خصوصی نمائندہ راشدہ منجو کو بھیجی جائے گی۔
 
یہ اچنبھے والی کوئی خبر نہیں ۔۔۔۔۔۔ان سے کچھ بھی بعید نہیں ہے ۔۔۔۔۔ یہ دین کے ٹھیکیدار لوگ ہیں یہ کچھ بھی کر سکتے ہیں ۔۔۔۔ان کے نزدیک سب کچھ جائز ہے۔۔۔۔۔جو ان کے مفاد کے لئے ہو۔
علامہ اقبال علیہ الرحمہ نے ایسے ہی لوگوں کے لئے تو کہا تھا ۔۔۔۔
" خود بدلتے نہیں قراں کو بدل دیتے ہیں " ۔
 

سید زبیر

محفلین
یہ اُس عظیم ترین ہستی ، میرے آقا ﷺ کے ماننے والے ہیں ، جو اپنی صاحبزادی کے لئے چادر مبارک بچھایا کرتے تھے ۔ جن کی ؑظیم ترین صاحبزادی خاتون جنت ننھے ننھے ہاتھوں سے باباﷺ کیپشت مبارک پر پھینکی گئی اوجھڑی ہٹایا کرتی تھیں ۔ اس نبی کے پیرو کار آج کہاں کھڑے ہیں ۔یہ خادمین حرمین شریفین ، آہ
 
کیا بکواس ہے یہ
پتہ نہیں کیوں لوگ یہود اور ان کے ایجنٹز کے پروپیگنڈے پر بے سروپا باتیں کرنا شروع کردیتے ہیں
 
Top