شاید آپ دوستوں کو پسند آئے(میری شاعری۔۔۔)

غم میں ھی تیری یاد جب مجھے آئے اے خدا
بے اختیار زلت سے میرے اشک ٹپک جائیں
یاد آتے ھیں عھد جو میں نے تج سے کیے
پشیمان ہوں میں سوچا تیرے در پر کیوں نہ جائیں
میں بندہ حقیر اور تیری زات بہت بلند
اگر تم نے ھی منہ موڑ لیا تو ھم کدھر جائیں
بخش دے الٰہی کے میں نے اپنے نفس پرظلم کیا
تو صدف زات جس کی تعریف کے لئے لفظ کم پڑجائیں
(شیرازی)
 

شمشاد

لائبریرین
سیدہ شیرازی صاحبہ اردو محفل میں خوش آمدید۔ اپنا تعارف تو دیں۔

میں نے کچھ الفاظ کی تصحیح کی ہے جیسے ھی سے ہی، زات سے ذات بہت سے بہت وغیرہ۔ آپ کی شاعری مجھے تو اچھی لگی۔ باقی اساتذہ کرام اپنی رائے سے نوازیں گے۔

غم میں ہی تیری یاد جب مجھے آئے اے خدا
بے اختیار ذلت سے میرے اشک ٹپک جائیں
یاد آتے ہیں عہد جو میں نے تجھ سے کیے
پشیمان ہوں میں سوچا تیرے در پر کیوں نہ جائیں
میں بندہ حقیر اور تیری ذات بہت بلند
اگر تم نے ہی منہ موڑ لیا تو ہم کدھر جائیں
بخش دے الٰہی کے میں نے اپنے نفس پرظلم کیا
تو صدف ذات جس کی تعریف کے لئے لفظ کم پڑجائیں
(شیرازی)
 
مجھے یھ فورم ملا تو میں نے اپنی شاعری شیئر کرنے کا سوچا۔پسند کرنے کا شکریہ۔(میری اردو ٹائپنگ بھی ٹھیک نہیں۔معذرت)۔میں نے آئی سی ایس ک پیپر دئے ہیں۔رزلٹ کا انتظار ھے۔آج کل فارغ ہوں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آپ بہت شوق سے اپنی شاعری یہاں شریک محفل کریں۔ آپ کی اردو ٹائپنگ بہت اچھی ہے۔ آتی رہیں گی تو مزید اچھی ہو جائے گی۔

آپ یہاں کلک کریں۔ یہ تعارف کا زمرہ ہے۔ یہاں پر “نیا موضوع ارسال کریں“ پر کلک کرکے اپنا تعارف تو دیں۔
 

مغزل

محفلین
سیدہ صاحبہ محفل میں خوش آمدید، خوب کاوش ہے ۔ مشق جاری رکھیے اور محفل میں شامل رہیں ۔
 
Top