تعارف شاید مجھے نکال کے

فاخر رضا

محفلین
میرا نام فاخر رضا ہے، پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہوں اور خصوصیت، انتہائی نگہداشت کا ماہر ہوں. میرا کام اکھڑتی سانسوں کو سہارا دینا اور خدا سے یہ امید رکھنا ہے کہ وہ مردے میں بھی جان ڈال سکتا ہے. اردو ادب سے شغف موروثی ہے. مختلف دینی اور معاشرتی مسائل پر لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں مگر صرف کبھی کبھی. کبھی چھپوانے کی کوشش نہیں کی. زیادہ عرصہ کراچی میں گزرا اور گزشتہ تین سال سے قطر میں ہوں. اردو ویب سے کبھی کبھی مستفید ہوتا رہتا تھا مگر اب مسلسل رابطے میں رہنے کی خواہش ہے. دعاؤں کا طالب
 
فاخر رضا

محفلین
میں آپ کا جنت سے نکالا ہوا وہی بھائی ہوں جو اردو محفل کو اپنی جنت اور ہم زبانوں بستی سمجھتا ہے. اپنے ویلکم کی اس قدر خوشی محسوس ہو رہی ہے کہ بیان سے باہر ہے. ساتھ ہی افسوس بھی ہے کہ اس قدر دیر کیوں کی. آئندہ ایسی غلطی نہیں کروں گا. میرا پورا نام، جس میں کوئی تخلص نہیں فاخر رضا حیدری ہے. وہی حیدری جس کے بارے میں شاعر نے کہا تھا
حیدریم قلندرم مستم. اب نہ قلندری رہی ہے اور نہ مستی بس سوکھا سا حیدری رہ گیا ہے
 
عبیر خان

محفلین
میرا نام فاخر رضا ہے، پیشے کے لحاظ سے ڈاکٹر ہوں اور خصوصیت، انتہائی نگہداشت کا ماہر ہوں. میرا کام اکھڑتی سانسوں کو سہارا دینا اور خدا سے یہ امید رکھنا ہے کہ وہ مردے میں بھی جان ڈال سکتا ہے. اردو ادب سے شغف موروثی ہے. مختلف دینی اور معاشرتی مسائل پر لکھنے کی کوشش کرتا رہتا ہوں مگر صرف کبھی کبھی. کبھی چھپوانے کی کوشش نہیں کی. زیادہ عرصہ کراچی میں گزرا اور گزشتہ تین سال سے قطر میں ہوں. اردو ویب سے کبھی کبھی مستفید ہوتا رہتا تھا مگر اب مسلسل رابطے میں رہنے کی خواہش ہے. دعاؤں کا طالب
خوش آمدید اردو ویب میں۔ :)
 
Top