منیر نیازی شباب ختم ہوا اک عذاب ختم ہوا

سید زبیر

محفلین
کتاب عمر کا ایک اور باب ختم ہوا
شباب ختم ہوا اک عذاب ختم ہوا
ہوئی نجات سفر میں فریب صحرا سے
سراب ختم ہوا اضطراب ختم ہوا
برس کے کھل گیا بادل ہوائے شب کی طرح
فلک پہ برق کا وہ بیچ و تاب ختم ہوا
جو اب دہ نہ رہا میں کسی کے آگے منیر
وہ اک سوال اور اس کا جواب ختم ہوا
منیر نیازی
 

کاشفی

محفلین
کتاب عمر کا ایک اور باب ختم ہوا
شباب ختم ہوا اک عذاب ختم ہوا
ہوئی نجات سفر میں فریب صحرا سے
سراب ختم ہوا اضطراب ختم ہوا
برس کے کھل گیا بادل ہوائے شب کی طرح
فلک پہ برق کا وہ بیچ و تاب ختم ہوا
جو اب دہ نہ رہا میں کسی کے آگے منیر
وہ اک سوال اور اس کا جواب ختم ہوا
منیر نیازی
عمدہ انتخاب!

تاجوانی ہے دلکشی اس میں
ہیچ بعدِ شباب ہے دُنیا

ہم سمجھتے ہیں خوب اے محروم
جائے صد پیچ و تاب ہے دُنیا
 

سید زبیر

محفلین
عمدہ انتخاب!

تاجوانی ہے دلکشی اس میں
ہیچ بعدِ شباب ہے دُنیا

ہم سمجھتے ہیں خوب اے محروم
جائے صد پیچ و تاب ہے دُنیا

آداب عرض ہے
داغ دینے کو شباب آتا ہے
ساتھ اپنے لیے مہتاب آتا ہے
گھوڑے سے ہوا کے یہ اترتا ہی نہیں
جانے کے لیے پا بہ رکاب آتا ہے
 
Top