مسلمانوں کی عقلوں کے ساتھ استہزاء کو کبھی معجزہ کا نام دیا جاتا ہے اور کبھی اسے کچھ کہا جاتا ہے ۔ کبھی ایک فوٹو شاپ پر تیار شدہ ایک تصویر کو جن کی تصویر کہا جاتا ہے لیجئے اس تصویر کی حقیقت بھی مکتشف ہوئی ۔ یہ چٹان سعودی عرب میں احساء میں موجود ہے اور کمال مہارت سے اسے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ منسوب کر کے مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کی ناکام کوشش کی گئی ہے
لیجئے اصل تصویر کا مشاہدہ کیجئے جو کہ اسی چٹان کی دوسری جانب سے لی گئی ہے اور اس میں فوٹو شاپ کا کمال نہیں دکھایا گیا ۔ کیا دین ایسی تصاویر کا محتاج ہے ۔۔؟
دوسری جانب سے اسی چٹان کی ایک اور تصویر حاضر ہے ۔
اب تیسری جانب سے بھی دیکھ لیں شاید پہلی دو درست نہ ہوں
اسی مقام کی ویڈیو بھی
یہاں سے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہے