شب معراج کے حوالے سے چیند اشعار- آصف شفیع

آصف شفیع

محفلین
معراج
زائروں کی ہے ہر گھڑی معراج
سیرِطیبہ ہے عشق کی معراج
کس بلندی پہ لے کے آئی ہے
آدمیت کو آپؐ کی معراج
میزبانی کے استعارے ہیں
روح، برّاق، آگہی، معراج
ان کے روضے کو دیکھ آیا ہوں
اس سے بڑھ کر نہیں کوئی معراج
مل گئی مدحتِ پیمبرؐ سے
میرے لفظوں کو معنوی معراج
سب زمانوں پہ ہے محیط آصف
ایک لمحے میں جو ہوئی معراج
آصف شفیع
 

آبی ٹوکول

محفلین
اللھم صل وسلم وبارک محمد بعدد کل معلوم لک دائما ابدا
جزاللہ عنا سیدنا ومولانا محمد صلی اللہ علیہ وسلم ما ھو اہلہ
اللھم صل علی محمدن النبی الامی وعلٰی آلہ وسلم تسلیما
اللھم صل علی محمد کما تحب وترضٰی لہ
 
Top