محمد عمر بن عبد العزیز
محفلین
ایک آدمی نے کسی فقیہ سے پوچھا کہ شراب حلال ہے یا حرام؟
فقیہ:حرام
سائل: انگور کشمش اور کھجور حلال ہیں یا حرام؟
فقیہ : حلال
سائل: چینی، شکر اور شہد حلال ہے یا حرام؟
فقیہ: حلال
سائل: توان حلال اشیاء میں کون سی چیز ایسی ہے جس نے شراب کو حرام کر دیا ہے؟
فقیہ: اگر میں ایک مٹھی مٹی لے کر آپ کے چہرے یا سینے پر پھینک دوں تو آپ کو تکلیف ہوگی؟
سائل: نہیں
فقیہ: اگر میں چلو بھر پانی کا چھینٹا آپ کے چہرے یا سینے پر ماروں تو کیا اس سے آپ کو تکلیف ہوگی؟
سائل: نہیں
فقیہ: اگر میں مٹھی بھر تنکے لے کر آپ کے چہرے یا سینے پر ماروں تو کیا آپ کو تکلیف ہوگی؟
سائل: نہیں
فقیہ: اگر میں مٹی، پانی اور تنکے لے کر ان کا گارا بناؤں اور کچھ دن تک سورج کی دھوپ میں رکھوں، پھر ان کا بنا ہوا بٹہ(ڈھیلا) آپ کے منہ پر دے ماروں تو تکلیف ہوگی؟
سائل: ہاں
فقیہ: ایسے ہی جب انگور اور اس کا شیرہ وغیرہ ملا دیئے جائیں اور پرانے ہوجائیں تو وہ حرام ہو جاتے ہیں ، جیسا کہ جب پانی مٹی اور تنکے مل کر پرانے ہو جا ئیں تو ان کے لگنے سے تکلیف ہوتی ہے۔
(لطائف ونوادر ۳۷۲)