شعر۔۔۔!

متلاشی

محفلین
السلام علیکم !
یارانِ سخنوراں کی خدمت میں ایک تازہ شعر حاضر ہے۔۔۔۔آپنی آرائ سے ضرور نوازئیے گا۔۔۔۔ شکریہ۔۔

غیروں کے ستم ، اپنوں کی جفا، اَوروں پہ کرم، یاروں سے دَغا
اے زخمِ جگر، کچھ یہ تو بتا۔۔؟ اُلفت میں نصر، کیسا ہے مزا۔۔۔؟

محمد ذیشان نصر
المعروف بہ متلاشی
 

الف عین

لائبریرین
یہ شعر بحر و اوزان میں پورا اتر رہا ہے لیکن بھائی تم اپنا نام تو صحیح تلفظ سے لیا کرو۔’نصر‘ میں صاد متحرک نہیں۔، ساکن ہے۔
 

متلاشی

محفلین
یہ شعر بحر و اوزان میں پورا اتر رہا ہے لیکن بھائی تم اپنا نام تو صحیح تلفظ سے لیا کرو۔’نصر‘ میں صاد متحرک نہیں۔، ساکن ہے۔

غلطی کی نشاندہی کا شکریہ۔۔۔۔۔ آپ اسے نصر(ساکن) بمعنی مدد کی بجائے نصر(متحرک) بطور خاندانی نام سمجھ کر اس غلطی سے صرفِ نظر کر سکتے ہیں۔۔اصل میں شروع ہی سے اسے متحرک ہی پڑھا جا رہا ہے ۔۔۔ یہ اب غلط العام کا درجہ اختیار کر چکا ہے۔۔۔۔ اس لئے استعمال کر دیتا ہوں۔ نہیں تو یہاں ’’مہر‘‘ بھی آ سکتا ہے ۔۔۔ کیونکہ میں مہر ارائیں برادری سے تعلق رکھتا ہوں۔۔۔۔
 
Top