شعر تو اچھا ہے پر میں اپنے ذاتی خیال کی بات کروں تو یہاں مدینہ کہ لیے "یثرب" کے استعمال کو بہتر نہیں جانتا !
یثرب کا معنی غالباً ویرانہ ÷ بیماریوں کا شہر اور خارزار پڑھ چکا ہوں اس لیے!
یہ صرف میرا ذاتی خیال ہے آپ کا متفق ہونا لازم نہیں!
کہ جب اس کا نام مدینہ ہو چکا تو پھر یثرب کا استعمال مناسب نہیں!!
اب بہت عمدہ ہو گیا ہے۔ بس ایک سوال رہ جاتا ہے۔ خاک بطحی نے بچایا ہو گا نا، لیکن پہلے مصرع میں اس کا ذکر نہیں۔ یوں ہوتا تو
رو سیاہی سے میں محفوظ رہا محشر میں
خاک چہرے پہ مدینے کی سجا لایا تھا