اردو محفل کے محترم شعرائے کرام سے درخواست ہے کہ ذیل کے شعر کا وزن معلوم کرنا ہے۔ امید ہے کہ شنوائی ہوگی۔
گلوں میں رنگ بھرے بادِ نوبہار چلےچلے بھی آؤ کہ گلشن کا کار و بار چلے
مفاعِلن فَعِلاتن مفاعِلن فَعِلناردو محفل کے محترم شعرائے کرام سے درخواست ہے کہ ذیل کے شعر کا وزن معلوم کرنا ہے۔ امید ہے کہ شنوائی ہوگی۔
گلوں میں رنگ بھرے بادِ نوبہار چلےچلے بھی آؤ کہ گلشن کا کار و بار چلے
مفاعِلن مُتَفِعْلن مفاعِلن فَعِلن
میرے خیال میں یہ" بحرِ مجتث" کی مزحفہ صورت میں ہے
بحرِ مجتث
مفاعلن فعلاتن مفاعلن فعلن
ہر ایک بات میں کہتے ہو تم کہ تو کیا ہے
سید صاحب!یہ آرزو تھی تجھے گل کے روبرو کرتے
ہم اور بلبل ِ بیتاب ۔۔۔ ۔گفتگو کرتے
جی ہاں یہاں جائز حدود میں آئے گا ۔میرے خیال میں ۔بحر لچکدار ہے۔سید صاحب!
صرف یہ کہ بالا شعرآخر رکن مجنون مقصورکی بجائے فعلن ہے (جو کہ صحیح ہے )
یعنی دونوں طرح سے لکھ سکتے ہیں
جی ہاں یہاں جائز حدود میں آئے گا ۔میرے خیال میں ۔بحر لچکدار ہے۔
آخری رکن فُعِلُن (فُ + عِ + لن) ہے۔۔۔ اور اس جگہ بلا کراہت "فِعلن" (فِع + لن) بھی آ سکتا ہے۔۔۔اس بحر کا نام ہے۔
بحر: مجثت مثمن مجنون محذوف
ارکان: مَفَاعِلُن فَعِلَاتُن مَفَاعِلُن فَعُول