شعر کی اصلاح مطلو ب ھے۔۔۔

کناں فارسی مصدر کردن سے اسمِ فاعل سماعی ہے۔ اس کے معنی ہیں کرنے والا۔
رقص کناں= رقص کرنے والا
ماتم کناں= ماتم کرنے والا
اس لیے ماہ کناں کی ترکیب کچھ مشکوک لگ رہی ہے۔
وہ روٹھا کیا !! ایک جہاں روٹھ گیا ھے
کرنا سے ماضیء مطلق کیا کا وزن فعَل ہے جبکہ سوالیہ کیا کا وزن ہے فع۔
 

الف عین

لائبریرین
دوسرا مصرع میں سدھار دوں
وہ روٹھا ہی کیا، ایک جہاں۔۔۔۔لیکن یہ ایک ایک شعر سے کیا حاصل ہو گا۔ پوری غزل کہو۔
 

الف عین

لائبریرین
Top