کتب خانے شفاءُ العلیل (ترجمہ القول الجمیل) شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

نایاب

لائبریرین
اک عجب بیان کی حامل ہے یہ کتاب ۔۔۔۔
طریقت کے اسرار کھولتی " اشغالات " کو عام کرتی عام انسان کو حیران کرتی ۔۔۔۔۔۔۔
چودہ پندرہ برس کی عمر میں پڑھی تھی یہ کتاب ۔ اور " لطائف " بارے گنجلک ذکر کی سمجھ نہیں آئی تھی ۔
قریب چار سال پیشتر اک صوفی صاحب سے ملاقات ہوئی جو کہ " ذکر " دینے اور " قلب جاری " کے حوالے سے شہرت رکھتے تھے ۔
ان کا تعلق اک متنازغہ شخصیت " ریاض احمد گوہر شاہی " کے جاری کردہ سلسلے سے تھا ۔
ان سے دوچار ملاقاتوں میں ان " لطائف " کی حقیقت بارے علم ہوا ۔ کتاب میں درج معلومات سے اختلاف تو نہیں مگر " اعمال و اشغال " بارے راہ ہدایت کے متلاشیوں کے لیئے قران پاک میں بہت آسانی ہے ۔
بہت شکریہ بہت دعائیں محترم سید بادشاہ
 

اوشو

لائبریرین
جزاک اللہ محترم
اس کتاب کے بارے میں کافی سنا تھا۔ آپ کی بدولت آج یہ کتاب دیکھ بھی لی۔
ڈاؤنلوڈ کر رہا ہوں۔ پہلی فرصت میں مطالعہ شروع کروں گا۔
بہت بہت شکریہ
خوش رہیں
بہت جئیں
 
سید شہزاد ناصر میں نے کتاب پڑھی نہیں ہے صرف عنوانات یا فہرست کو دیکھا ہے ۔ سلسلہ نقشبندیہ کے اوراد یا سلک سلوک پر مبنی ہے۔
روحانیت پر ابتدائی درجہ کی کتاب ہے مبتدی اگر چاہے تو اس سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے اے بلڈ گروپ والوں کے لیئے تو اکسیر اعظم ہے۔
 
کافی عرصہ قبل یہ کتاب پڑھی تھی اور اسکے بعد شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی کتب سے دلچسپی پیدا ہوئی۔۔۔۔اسی موضوع پر انکا ایک مختصر سا لیکن بیحد عمدہ اور قابلِ قدر رسالہ ' ہمعات ' بھی ضرور پڑھئیے۔۔۔
 

نایاب

لائبریرین
کافی عرصہ قبل یہ کتاب پڑھی تھی اور اسکے بعد شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی کتب سے دلچسپی پیدا ہوئی۔۔۔۔اسی موضوع پر انکا ایک مختصر سا لیکن بیحد عمدہ اور قابلِ قدر رسالہ ' ہمعات ' بھی ضرور پڑھئیے۔۔۔
" ہمعات " اپنے موضوع کے اعتبار سے " اتحاد بین المسالک المسلمین " کے لیئے اک وسطی راہ اجاگر کرتی ہے ۔
بالخصوص یہ جو امت مسلمہ میں " بلافصل " کا دعوی ہے جو کہ انتشار کی بنیاد ہے ۔ کو منطقی اور مدلل طور سے ایسے ثابت کیا گیا ہے کہ اگر جملہ مسالک اسے تسلیم کر لیں تو " تفرقہ " اپنی موت آپ مر جائے مگر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حدیث ثابت کر دی جاتی ہے کہ بہتر فرقے تو لازم ہیں ۔ سو تفرقہ روز بہ روز اپنی انتہا کی جانب رواں دواں ہے ۔۔
 
Top