شفیق خلش شفیق خلش ::::: آپ کہیے تو سب بجا کہیے ::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین

غزلِ
proxy.php

آپ کہیے تو سب بَجا کہیے
کیوں نہ پھر آپ کو خدا کہیے

دوست کہیے نہ آشنا کہیے
ہیں بَضِد ہم سے کُچھ جُدا کہیے

اُن کو کہیے اگر تو کیا کہیے
روگِ دِل کی نہ گر دوا کہیے

دردِ فرقت ہے اب سَوا کہیے
موت یا وہ، رہی دوا کہیے

جان کہتے ہیں، راحتِ جاں بھی !
بڑھ کر اِس سے بھی کیا خدا کہیے

اُن سے کہیے اب اور کیا قاصد
مر رہے ہیں، جو ہیں جُدا کہیے

ہر قدم حشر ہو بَپا جن سے
ہر ادا جن کی اِک سزا کہیے

رَچ گئے ہیں ہماری سانسوں میں
کیسے اُن سے رہیں جُدا کہیے

بِچھڑے سب دوست اُن سے مِلنے پر
اِس رفاقت کو دُھوپ سا کہیے

اِنتہا ہر عَمل میں ٹِھیک نہیں
حُسنِ یکتا کو بھی تو جا کہیے

کیا نصیحت کو، اِک ہمِیں ناصح
کچھ خلِش پر بھی رحم کا کہیے

شفیق خلش
 

طارق شاہ

محفلین
طارق شاہ ابھی تھکے نہیں؟؟لگتا ہے دو تین ای بکس بنانی پڑیں گی!!!
عبید صاحب !
جتنی تعداد میں ایک بک میں ڈالنا چاہیں ڈالدیجئے
باقی پھر دوسری بک میں ، انشااللہ
میرے پاس ہارڈ ڈرائیو میں بہت ساری غزلیں انپیج میں ہیں جسے
کنورٹ کرنا ہے ، کیونکہ وہ بغیر ان پیج کے نہیں کھلتی
اس کے علاوہ بہت سی گلوکاروں کی گائی ہوئی غزلیں بھی ہیں، جو ایم پی تھری فورمیٹ میں ہیں
مجھے نہیں علم کے انھیں کس طرح شیئر کروں اگر کوئی مدد کرے تو تو اسے یہاں یا انٹرنیٹ پوسٹ یا پیش کیا جاسکتا ہے

تھکنا کیا ، آپ تھکے ہیں جو ہم تھکیں
اللہ صحت عطا رکھے :)
جیسا آپ مناسب سمجھیں
 
آخری تدوین:

الف عین

لائبریرین
اور ان پیج میں مواد کہاں سے آ گیا۔ اگر مزید بھی کچھ ہو تو ایک ساتھ فائل بھجوا دو ای میل سے۔
 

طارق شاہ

محفلین
دو عدد ای بکس بنا رہا ہوں۔ ’جوشِ طلب میں: اور ’چراغِ دل تو ہو روشن‘ کے ناموں سے
بہت بہتر ، تشکّر
اور ان پیج میں مواد کہاں سے آ گیا۔ اگر مزید بھی کچھ ہو تو ایک ساتھ فائل بھجوا دو ای میل سے۔
ان پیج میں کیسے کی تفصیل ان بکس میں بھیج دی ہے، :)
 
Top