شفیق خلش شفیق خلش ::::: سواری پیار کی پھر ایک بار گُزرے گی ::::: Shafiq Khalish

طارق شاہ

محفلین

غزل

سواری پیار کی پھر ایک بار گُزرے گی
نجانے دِل کو یہ کیوں اعتبار، گُزرے گی

نہ عُمر یُوں ہی رَہِ خاردار گُزرے گی

ضرور راہ کوئی پُر بہار گُزرے گی

گُماں کِسے تھا اُسے آنکھ بھر کے دیکھا تو
نظر سے میری وہ پھر بار بار گُزرے گی

تمھاری یاد بھی گُزری جو غمکدے سے مِرے
نشاطِ زِیست کی رتھ پر سوار گُزرے گی

گُزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی، لیکن
بڑی اُداس، بہت بےقرار گزرے گی

کِسے خبر تھی جو پاگل پہ دہرمیں گُزرے
اُسی طرح بہ تمنائے یار گزرے گی

انا یوں آڑے رہی اُس سے اِلتجا پہ مِری
کرَم پہ اُس کے مِری زیربار گرے گی

خِزاں گزِیدہ چمن ہُوں میں مُستقِل سا خلِش
نہیں یقین، کہ پھر سے بہار گُزرے گی

شفیق خلش
 
مدیر کی آخری تدوین:

نیرنگ خیال

لائبریرین
تمھاری یاد بھی گُزری جو غمکدے سے مِرے
نشاطِ زِیست کی رتھ پر سوار گُزرے گی

گُزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی، لیکن
بڑی اُداس، بہت بےقرار گزرے گی
یہ دو اشعار پہلے پڑھے تھے۔۔۔ آج مکمل غزل۔۔۔ شکرگزار ہوں شاہ صاحب۔۔۔
 
طارق شاہ

محفلین
یہ دو اشعار پہلے پڑھے تھے۔۔۔ آج مکمل غزل۔۔۔ شکرگزار ہوں شاہ صاحب۔۔۔
دونوں اشعاربہت استعمال ہوئے خاص طور سے 'گزر تو جائے گی تیرے بغیر بھی۔ لیکن '
پچھلے ایک ہفتے سے موسم کی خرابی کی وجہ سے کہیں جانا نہیں ہوا تو کلازٹ میں رکھے پرانے رکھے ڈھیر کی خبر اور الٹ پلٹ میں کئی کتابیں رسالے
غزلوں ملیں، نکلیں ان میں ہی یہ بھی شامل ہے
فراق صاحب کی بھی ایک کتاب ملی اور بہت سی
انشااللہ شیئر کرتا رہونگا ،
اظہار خیال پر تشکّر نیرنگ بھائی! غزل شیئر کرنا باعث شادمانی ہوا
 
موسم کی خرابی باعث رحمت ہوئی پھر تو۔۔۔۔۔ ہمیں منتظر پائیں گے۔
 
Top