شلوار کُرتا پہن کر ٹیکسی چلانے کے لیے پاکستانی کا مقدمہ

نایاب

لائبریرین
اس مقدمے کا فیصلہ کیا ہونا چاہیئے ۔۔۔؟
کیا راجہ صاحب کو وردی پہننے سے چھوٹ دے دینا چاہیئے ۔۔۔۔۔۔۔۔؟
میری سوچ تو یہ ہے کہ جیسے " قانون " سب کے لیئے برابر ہے ۔ اسی طرح " وردی " پہننا بھی سب کے لیئے لازم ہے ۔۔۔
 
محمد محبوب

محفلین
اسلام کے نام پر ناروا ضد ۔
قانون کے مطابق وردی پہننے میں کیا قباحت ہے ؟ کالی پینٹ کے اوپر سفید کرتا پہننے کی چھوٹ کے باوجود ایسی ضد سمجھ سے بالاتر ہے۔ :atwitsend:
 
محمداحمد

لائبریرین
اکثر لوگوں میں بہت کچھ کرنے کی طاقت و صلاحیت (Potential) ہوتی ہے لیکن سمت متعین کرنے میں بے احتیاطی کے باعث (اکثر) یہ سب صلاحیتیں ضائع ہو جاتی ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مسئلہ صرف ایشو بنانا ہے، ورنہ ظاہر ہے کہ اگر آپ ٹیکسی چلاتے ہیں تو وردی لازمی ہے۔ ورنہ کسے علم ہوگا کہ یہ بندہ واقعی اصلی ڈرائیور ہے کہ محض عام سا بندہ؟
 
اس آدمی کو سمجھانے کی ضرورت ہے کہ بتائی گئی وردی خلاف شرع نہیں ہے۔ اور یہ نصیحت کا کام علماء کرسکتے ہیں۔
 
زیک

مسافر
مذہبی بنیاد پر یونیفارم کی مخالفت کی کوئی تک نہیں۔

دوسری طرف یہاں کئی شہروں میں ٹیکسی ڈرائیور کا کوئی یونیفارم نہیں اور نہ ہی مجھے یونیفارم کی کوئی ضرورت نظر آتی ہے
 
ساقی۔

محفلین
راجہ صاحب تسی گھر بیٹھو تے میں ٹیکسی چلانا واں۔اے تواڈے بس دا روگ نئیں۔ آئی سمجھ !
 
آصف اثر

معطل
مسئلہ صرف ایشو بنانا ہے، ورنہ ظاہر ہے کہ اگر آپ ٹیکسی چلاتے ہیں تو وردی لازمی ہے۔ ورنہ کسے علم ہوگا کہ یہ بندہ واقعی اصلی ڈرائیور ہے کہ محض عام سا بندہ؟
ویسے آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ٹیکسی ڈرائیور کی پہچان صرف وردی ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ویسے آپ کیا سمجھتے ہیں کہ ٹیکسی ڈرائیور کی پہچان صرف وردی ہے؟
ہسپتال میں آپ ڈاکٹر کو اس کے لباس سے پہچانتے ہیں، پولیس کو اس کے لباس سے جانا جاتا ہے، کیا آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اگر ایک ہزار ٹیکسی ڈرائیور ایک لباس پہن کر اپنی شناخت کرا رہے ہوں تو ایک بندے کے لباس نہ پہننے سے اس کی پہچان ہو سکتی ہے؟ جہاں پبلک ڈیلنگ کی بات آتی ہے، وہاں آپ کو ڈریس کوڈ کو فالو کرنا پڑتا ہے۔ اگر مجھے ایسا مسئلہ ہو تو میں اپنا پروفیشن بدل لوں گا کہ اس طرح مجھے بھی آسانی رہے گی اور لوگوں کو بھی مشکل نہیں ہوگی
 
مگر کسی ٹیکسی ڈرائیور کی پہچان اس کی وردی سے زیادہ اس کی "ٹیکسی کار" ہوتی ہے۔۔۔اگر مجھے کبھی ایسا معاملہ درپیش آئے تو میرا سروکار ٹیکسی سے ہوگا ٹیکسی ڈرائیور کی وردی سے نہیں۔
۔۔۔بس یہ ہے کہ سب اپنے سوچ پر ہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
مگر کسی ٹیکسی ڈرائیور کی پہچان اس کی وردی سے زیادہ اس کی "ٹیکسی کار" ہوتی ہے۔۔۔ اگر مجھے کبھی ایسا معاملہ درپیش آئے تو میرا سروکار ٹیکسی سے ہوگا ٹیکسی ڈرائیور کی وردی سے نہیں۔
۔۔۔ بس یہ ہے کہ سب اپنے سوچ پر ہیں۔
پاکستان کی حد تک مجھے آپ کی بات سے اتفاق ہے، لیکن بیرون ملک قانون کے مطابق اگر ٹیکسی ڈرائیور کو وردی پہننی ہے تو پہننی ہی پڑے گی۔ ہاں اگر نیم عریاں لباس ہوتا تو بات مانی جا سکتی تھی کہ یہ ٹیکسی ڈرائیور صاحب درست کہہ رہے ہیں۔ اس طرح کی بات پر ایشو بنانا کم از کم مجھے عجیب سا لگ رہا ہے
 
یہاں میں آپ کے مراسلے پر حیرت کی وجہ سے پُر مزاح کی ریٹنگ لگا رہا ہوں کہ جب نیم عریاں لباس پر کچھ نہیں کہا جارہا تو شلوار قمیص پر یہ اعتراض کیا معنی رکھتا ہے۔۔؟
 
قیصرانی

لائبریرین
یہاں میں آپ کے مراسلے پر حیرت کی وجہ سے پُر مزاح کی ریٹنگ لگا رہا ہوں کہ جب نیم عریاں لباس پر کچھ نہیں کہا جارہا تو شلوار قمیص پر یہ اعتراض کیا معنی رکھتا ہے۔۔؟
دیکھئے برادرم، وردی پر تب اعتراض ہونا ممکن تھا جب نیم عریاں ہوتی، ابھی آپ دیکھئے کہ
ٹیکسی کمیشن نے اس مسئلے کے حل کے لیے ایک مسجد کے امام سے مذہبی لباس کے بارے میں دریافت کیا۔ جس کے بعد ٹیکسی کمیشن نے راجہ نعیم کو رعایت دیتے ہوئے انھیں گھٹنوں سے اوپر تک کا سفید کرتا اور کالی پینٹ پہننے کی اجازت دی۔
اس کے باوجود اس بات پر اصرا رکرنا کہ نہیں میں نے شلوار قمیض ہی پہننی ہے تو اعتراض میں کیا دم رہ جاتا ہے؟
 
Top