شمالی وزیرستان:پاک فضائیہ کی بمباری،35 عسکریت پسند ہلاک

میر علی، شمالی وزیرستان …شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کارروائی میں طالبان اور غیر ملکی کمانڈروں سمیت 35 کے قریب دہشت گرد مارے گئے ، پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے دہشت گردوں کے چھ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، مارے گئے دہشت گردوں میں ازبک ، تاجک اور ترکمانستان کے شدت پسند بھی شامل ہیں۔ گزشتہ شب شروع ہونے والی کارروائی میر علی کے علاقوں حسو خیل ، حیدرخیل ، ایدک اور خوشحالی میں کی گئی جس میں دہشت گردوں مخصوص اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ سینئر صحافی عامر میرنے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ سرجیکل اسٹرائیک میں 3 ملکی اور غیر ملکی کمانڈروں سمیت تین درجن کے قریب دہشت گرد ہلاک ہوئے ، جس میں اسلحہ و بارود کا بھاری ذخیرہ بھی تباہ کیا گیا ہے۔فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے جن چھ اہداف کو نشانہ بنایا، ان میں پہلا حملہ کمانڈر عبدالستار کے مرکز پر کیا گیا، جہاں بارود کا بھاری ذخیر ہ بھی تھا۔دوسرا اور تیسرا حملہ ازبک اور ترکمانی دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کیا گیا جس میں 11 دہشت گرد ہلاک ہوئے جن میں خود کش جیکٹ اور گاڑیاں تیار کرنے والا ترکمانی ماہر بھی شامل ہے۔چوتھے حملے میں تاجک کمانڈر سمیت ٹھکانے میں موجود تمام دہشت گرد مارے گئے،ایک اور حملے میں طالبان کمانڈر جہاد یار کا مرکز ہدف تھا جس میں 15دہشت گرد مارے گئے۔تحریک طالبان کے کمانڈر عبدالرزاق کا مرکز بھی فضائیہ کارروائی کا نشانہ بنا۔ذرائع کے مطابق فضائی کارروائی مصدقہ خفیہ اطلاعات پر کی گئیں جس میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کرنے والوں کو ہلاک کیا گیا، عسکریت پسندوں نے تباہ ٹھکانوں سے ساتھیوں کی لاشیں منتقل کردی ہیں، ہلاکتوں کی درست تعداد سامنے آنے میں وقت لگے گا۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=138477
 
دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سرجیکل سٹرائکس جاری رہنی چاہئیں۔ مگر حکومت پاکستان کی طرف سے، امریکی ڈرونز کی طرف سے نہیں۔ امریکہ کو اگر ڈرونز آزمانے کا زیادہ شوق ہے تو ڈرونز کا کنٹرول پاکستان کو دے دے۔
 

حسینی

محفلین
جلد یا دیر فوج کو آپریشن کرنی پڑی گی۔ اب حکومت اور فوج کو چاہیے کہ ان دہشت گردوں کو مزید منظم نہ ہونے دیں اور جلد از جلد ان کے ٹھکانوں کو اڑا دیں اور پورے ملک کو ان کے نجس وجود سے پاک کریں۔
 
مسلمانوں کے خون پر جشن منانے والے بھی یہاں موجود ہیں۔ تف ہے
ہاں واقعی تف ہے ان پر جو مسلمانوں کے سروں سے فٹبال کھیل کر جشن مناتے ہیں۔۔۔اور تف ہے انکے تمام حمایتیوں اور وکلائے صفائی (درحقیقت گند) پر۔۔۔۔۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
خس کم جہاں پاک لعنتی کرداروں اور مفسدین علی الارض کا یہی انجام ہونا چاہیے بےغیرتوں نے اسلام کا حلیہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے ۔
 
ہاں واقعی تف ہے ان پر جو مسلمانوں کے سروں سے فٹبال کھیل کر جشن مناتے ہیں۔۔۔ اور تف ہے انکے تمام حمایتیوں اور وکلائے صفائی (درحقیقت گند) پر۔۔۔ ۔۔

جو بھی مسلمانوں کے خون پر جشن منائے گا اس پر تف ہے

اس حملوں سے طالبان اور پاکستانی سیکورٹی فورسز ایک ہی اخلاقی حد پر کھڑی ہوگئی ہیں
 

حسینی

محفلین
مسلمانوں کے خون پر جشن منانے والے بھی یہاں موجود ہیں۔ تف ہے

وہ 23 ایف سی اہلکار کیا کافر تھے؟؟ جن کو آپ کے ہمدرد ظالمان نے وحشتناک طریقے سے شہید کئے ہیں۔ کیا یہی ان کی شریعت ہے؟
کہاں گئے وہ کتے کو بھی شہید کہنے والے؟؟ خدا کے لیے ان دہشت گردوں کی حمایت سے باز آجائیں۔ ورنہ آپ لوگ بھی ان معصوموں کے خون میں برابر کے شریک ہیں اور روز قیامت آپ سے بھی اس بارے سوال ہوگا۔
 

فاتح

لائبریرین
یہاں بغیر داڑھیوں والے طالبان بھی موجود ہیں جو ان مردود اور ظالمدہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر چراغ پا ہو رہے ہیں۔ لعنت ہو ایسوں پر اور میں ایسوں کے منہ پر تھوکتا ہوں (یاد رہے کہ تف کا مطلب بھی لعنت اور تھوکنا ہی ہوتا ہے اور یہ لفظ جس نے اس دھاگے میں سب سے پہلے استعمال کیا میں اسی کو جواباً اسی کا لفظ کہہ رہا ہوں)
 
یہاں بغیر داڑھیوں والے طالبان بھی موجود ہیں جو ان مردود اور ظالمدہشت گردوں کے خلاف کاروائی پر چراغ پا ہو رہے ہیں۔ لعنت ہو ایسوں پر اور میں ایسوں کے منہ پر تھوکتا ہوں (یاد رہے کہ تف کا مطلب بھی لعنت اور تھوکنا ہی ہوتا ہے اور یہ لفظ جس نے اس دھاگے میں سب سے پہلے استعمال کیا میں اسی کو جواباً اسی کا لفظ کہہ رہا ہوں)

افسوسناک رویہ ہے اپ کا

ہر وہ جو مسلمانوں کے خون پر خوش ہے مجھے اس کی ذہنی حالت پر شبہ ہے۔ خون چاہے کسی کا گرے اگر ناحق گرا ہے تو افسوسنا ک ہے۔
جن لوگوں کے منہ پر مسلمانوں کا خون منہ پر لگ گیا ہے ان کو تو ہم پہچانتے ہی ہیں۔ تف تو ان پر ہے جو جانتے بوجھتے مسلمانوں کے خون پر جشن منارہے ہیں
 

فاتح

لائبریرین
افسوسناک رویہ ہے اپ کا

ہر وہ جو مسلمانوں کے خون پر خوش ہے مجھے اس کی ذہنی حالت پر شبہ ہے۔ خون چاہے کسی کا گرے اگر ناحق گرا ہے تو افسوسنا ک ہے۔
جن لوگوں کے منہ پر مسلمانوں کا خون منہ پر لگ گیا ہے ان کو تو ہم پہچانتے ہی ہیں۔ تف تو ان پر ہے جو جانتے بوجھتے مسلمانوں کے خون پر جشن منارہے ہیں
و علیکم تف آپ پر اور آپ جیسی گندی دہشت گرد ذہنیت رکھنے والوں پر
 

فاتح

لائبریرین
افسوسنا ک ہے آپ کا رویہ

ہروہ شخص گمراہ ہے جو مسلمانوں کےناحق خون پر جشن مناتا ہے
جی جی میرا رویہ تو ہمیشہ سے ہے ہی انتہائی افسوس ناک ;)جب کہ آپ کا اور آپ کے دہشت گرد طالبان بھائیوں کا رویہ قابل صد ستائش
بہرحال ہمیں تو اعتراض صرف "نا حق" کے لفظ پر ہے آپ کی جانب سے۔۔۔
 
دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر سرجیکل سٹرائکس جاری رہنی چاہئیں۔ مگر حکومت پاکستان کی طرف سے، امریکی ڈرونز کی طرف سے نہیں۔ امریکہ کو اگر ڈرونز آزمانے کا زیادہ شوق ہے تو ڈرونز کا کنٹرول پاکستان کو دے دے۔

امریکہ کیوں ڈرونز کا کنٹرول پاکستان کو دے؟
کبھی نہیں۔
بہرحال پاکستان میں اب کھلی جنگ شروع ہوگئی ہے جو دشمنوں کا مقصود تھا۔ اللہ سے دعا ہے کہ اس معاملے میں مسلمانوں کا خون کم سے کم ناحق گرے۔ میری نظر میں اس تمام خونریزی کا انجام موجودہ حکومت اور موجودہ پاکستان کے حق میں نکلتا نظر نہیں آتا۔
 
جی جی میرا رویہ تو ہمیشہ سے ہے ہی انتہائی افسوس ناک ;)جب کہ آپ کا اور آپ کے دہشت گرد طالبان بھائیوں کا رویہ قابل صد ستائش
بہرحال ہمیں تو اعتراض صرف "نا حق" کے لفظ پر ہے آپ کی جانب سے۔۔۔

مجھے آپ کی ذہنی حال پر شبہ ہے
بلکہ ہر شخص کی ذہنی حالت پر شبہ ہے جو مسلمانوں کا خون گرانا حق سمجھتا ہے
 

آبی ٹوکول

محفلین
وہ طالبان مسلمان کیسے ہوئے بھلا ؟؟؟ اگر وہ مسلمان ہیں تو پھر خوارج بھی مسلمان تھے کہ جنھے حضرت رضی اللہ عنہ نے قتل کیا تھا ؟؟؟ یہ تو تکفیری ٹولہ ہے جو اپنے سوا کسی کو مسلمان ہی نہیں سمجھتا اور اسی وجہ سے امت مسلمہ کے قتل عام کو جائز سمجھتا ہے چاہے فوج ہو پولیس ہو دیگر سکیورٹی ادارے ہوں یا عامۃ الناس مساجد مزارات یا بازاروں میں جو مسلمانوں کو کافر جانے اور اس بنا پر مسلمانوں کا قتل عام جائز رکھے ایسے شخص کو مسلمان کہنا دین کی مبادیات سے بے بہرہ ہونے کہ ساتھ ساتھ سخت جرات و بے باکی علامت ہے
 

نایاب

لائبریرین
پاک فوج کو سلام
بہت صبر کیا ۔ بہت نقصان برداشت کیا کہ یہ ہمارے ہی گمراہ بھائی بچے ہیں ۔
مگر ان دہشت گردوں نے معصوم عوام اور سیکیورٹی فورسز کو اپنے آقاؤں کے اشارے پر دہشت گردی کا نشانہ بنایا ۔
اب وقت آگیا کہ چن چن کر تمام غیر ملکی دہشت گردوں کو ان کے انجام تک پہنچایا جائے ۔
اور جو بھی ان غیر ملکی دہشت گردوں کا حمایتی بنے ۔ اسے بھی دہشت گرد قرار دیتے قرار واقعی سزا دینی چاہیئے ۔
جو بھی ان کی ہلاکتوں پر واویلا کرے ۔ ان کی ہلاکتوں کے ساتھ عام شہری جانوں کی ضیاع کی دہائی دے ۔
معصوم بچوں کی لاشوں پہ اپنی دہشت گردی کی دکان سجائے ۔۔ اسے اس کے انجام تک پہنچانے میں ہم سب کو افواج پاکستان کی مدد کرنی ہوگی ۔
تاکہ سب مسلمان بنا کسی جبر و زبردستی کے اپنے مسالک پر عمل پیرا ہوتے امن و سلامتی کے سفیر قرار پائیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان زندہ باد ۔۔۔۔۔۔ افواج پاکستان زندہ باد ۔۔۔۔عوام پاکستان زندہ باد ۔
 

نایاب

لائبریرین
ہاں واقعی تف ہے ان پر جو مسلمانوں کے سروں سے فٹبال کھیل کر جشن مناتے ہیں۔۔۔ اور تف ہے انکے تمام حمایتیوں اور وکلائے صفائی (درحقیقت گند) پر۔۔۔ ۔۔
محترم غزنوی بھائی
ذرا صبر ابھی دیکھئے گا کیسے کیسے حمایتی کیسی کیسی تحریروں کے ساتھ ان دہشت گردوں کی حمایت میں نکلیں گے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ابھی تو صرف اک سرجیکل سٹرائیک ہوئی ہے ۔اور دہشتگردوں کے حامیوں نے واویلا اور چیخ پکار شروع کر دی ہے ۔
معصوم قبایلی شہید عورتیں محصور ۔ لوگ نقل مکانی پر مجبور ، ننھے بچے خطرے میں ..!
اور آنے والے وقت میں یہ " ایموشنل بلیک میلنگ " اپنے عروج پہ پہنچے گی ۔ کیونکہ یہ دہشت گرد سمجھتے ہیں کہ پاکستان کی عوام سادہ دل اور بھولی ہے ۔ اور اس بار بھی ان کے چکمے میں آ جائے گی ۔ لیکن اب ان دہشتگردوں کے چہرے سے نقاب اتر چکا ہے اور عوام اب ان کے مذہبی لبادے میں چھپے غیر انسانی چہرے کو جان چکی ہے ۔ اب عوام ان کے مذہبی لبادوں سے دھوکہ نہیں کھائے گی ۔اور ان کے حمایتیوں سے یہ پوچھنے میں حق بجانب ہوگی کہ جو معصوم لوگ بچے عورتیں مرد پشاور ، لاہور ، کراچی میں ان کی دہشت گردی کے سبب مارے گئے وہ کیا وہ انسان نہیں تھے ؟کیا فوجی جوانوں کے بچے اور فیملیز نہیں تھیں ؟ کیا جن ایف سی کے جوانوں کے سر کاٹے گئے وہ انسان ہی نہیں تھے ، ۔۔۔۔ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

Fawad -

محفلین
traetment_of_prisoners.jpg


فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov
http://www.facebook.com/USDOTUrdu
 
Top