شمالی کوریا کے نائب وزیرِ اعظم کو پھانسی

فہیم

لائبریرین
سیول: جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا ہے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے حکم پرنائب وزیراعظم سمیت دیگر وزرا کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

تفصیل و ماخذ

کچھ عرصہ قبل یہ بھی پڑھا تھا کہ یہی صدر صاحب ملک کے وزیرِ دفاع کو بھی ایک تقریب میں سونے کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے سلا چکے ہیں۔

ایسا ہی کوئی سربراہ کچھ عرصے کے لیے پاکستان کو مل جائے تو ہمارے سارے سیاستدان تو ایک ماہ میں ہی لٹک جائیں گے۔
جو چند ایک بچیں گے وہ ایسے سیدھے ہوجائیں گے کہ نہ پوچھیں۔
 
زیک

مسافر

واقعی محفل پر کبھی کبھی ایک ہی پوسٹ پر کئی ریٹنگ دینے کے انتظام کا دل چاہتا ہے۔

یہ پوسٹ ناپسندیدہ، مضحکہ خیز، غمناک اور غیرمتفق کی ریٹنگ کے قابل ہے۔

کبھی یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ آپ کے چہیتے شمالی کوریا کی کیا حالت ہے؟ یا بس خونریزی اور خونخواری ہی سر پر چڑھی ہے؟
 
نایاب

لائبریرین
پاکستان ہے بھائی
جمہوریت کی مثال
کیا مجھ ایسے عوام اور مجھے اشاروں پہ نچانے والے سیاہ ست دان ۔
سب اک سے ہیں اک ہی رنگ میں رنگے ۔۔۔
جیہڑا کپو اوہی لال ۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ ہی ہے جس کے فضل سے چل رہا ہے پاکستان۔
اللہ اپنا کرم فرمائے پاکستان اور اہل پاکستان پر آمین
بہت دعائیں
 
زیک

مسافر
کچھ معلومات دیں کہ شمالی کوریا کس بل پر عالمی طاقتوں کو للکارتا رہتا ہے ۔ ؟
بہت دعائیں
ایٹمی ہتھیاروں کے بل بوتے پر۔ باقی ملک کا تو یہ حال ہے کہ کھانے کو اتنا کم ہے کہ شمالی کوریا میں بچے جنوبی کوریا کے بچوں سے قد میں کئی انچ چھوٹی ہوتے ہیں۔

صرف دو دہائیاں قبل کی بات ہے کہ قحط سالی سے لاکھوں لوگ مر گئے تھے۔
 
فہیم

لائبریرین
واقعی محفل پر کبھی کبھی ایک ہی پوسٹ پر کئی ریٹنگ دینے کے انتظام کا دل چاہتا ہے۔

یہ پوسٹ ناپسندیدہ، مضحکہ خیز، غمناک اور غیرمتفق کی ریٹنگ کے قابل ہے۔

کبھی یہ معلوم کرنے کی کوشش کی کہ آپ کے چہیتے شمالی کوریا کی کیا حالت ہے؟ یا بس خونریزی اور خونخواری ہی سر پر چڑھی ہے؟
سب سے زیادہ خراب ریٹنگ دے کر آپ نے بھی خود کو شمالی کوریا سے مختلف ثابت نہیں کیا:)
 
ہاہاہاہا۔

ایک بار پھر مشورہ دوں گا کہ کچھ کہنے اور لکھنے سے پہلے پڑھ بھی لیا کریں۔ اور کچھ نہیں تو Arduous March کا علم تو آپ کو ہونا چاہیئے
 
فاتح

لائبریرین
انتہائی افسوس ناک خبر ہے۔ اس موٹے کلاؤن آمر کو ہی کوئی موت کے گھاٹ اتار دے۔
اس خبر پر خوش ہونے والوں کے خلاف بھی دفتر میں صرف غلط انداز میں بیٹھنے اور اونگھنے پر ایسی تفتیش کا آغاز کر دیا جائے جس کا انجام موت کے گھاٹ اترنا ہے تو کیسا رہے گا؟
 
آخری تدوین:

فہیم

لائبریرین
ہاہاہاہا۔

ایک بار پھر مشورہ دوں گا کہ کچھ کہنے اور لکھنے سے پہلے پڑھ بھی لیا کریں۔ اور کچھ نہیں تو Arduous March کا علم تو آپ کو ہونا چاہیئے
ویسے خود مجھے وہ بندہ نفسیاتی لگتا ہے۔

مجھے بس پاکستان کا سوچ کر ہنسی آرہی تھی کہ یہاں تو سب ہی تقریباً سوتے ہوئے سیاستدان ہیں۔
 
محمد وارث

لائبریرین
سیول: جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا ہے شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے حکم پرنائب وزیراعظم سمیت دیگر وزرا کوموت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔

تفصیل و ماخذ

کچھ عرصہ قبل یہ بھی پڑھا تھا کہ یہی صدر صاحب ملک کے وزیرِ دفاع کو بھی ایک تقریب میں سونے کی وجہ سے ہمیشہ کے لیے سلا چکے ہیں۔

ایسا ہی کوئی سربراہ کچھ عرصے کے لیے پاکستان کو مل جائے تو ہمارے سارے سیاستدان تو ایک ماہ میں ہی لٹک جائیں گے۔
جو چند ایک بچیں گے وہ ایسے سیدھے ہوجائیں گے کہ نہ پوچھیں۔
مسئلہ اتنا سیدھا نہیں ہے فہیم۔ اب کیا علم کہ اصل بات کیا تھی کہ نائب وزیر اعظم کو پھانسی دی گئی اور آمر نے دنیا کے سامنے کیا بات پھیلا دی؟ ایک مطلق العنان آمر کا ہر فعل غلط ہو سکتا ہے، چاہے وہ بہت سوں کی نظر میں صحیح ہی کیوں نہ ہو، کیونکہ اس کی اپنی پوزیشن غلط ہے، اس کی طاقت کا مبنع اور سر چشمہ غلط ہے۔ اور پھر ایک موروثی مطلق العنان آمر، جیسے کہ شمالی کوریا کا۔ ایک غیر موروثی آمر میں ہو سکتا ہے کہ کوئی خوبی ہو لیکن ایک موروثی آمر کی سب سے بڑی خوبی تو یہی ہوتی ہے کہ وہ ایک دوسرے آمر کا ن۔۔۔۔ ہوتا ہے اور بس۔

ایک بے جوڑ سی اسلامی مثال دیتا ہوں شاید بات واضح ہو جائے، مسجد میں نماز پڑھنا کارِ ثوابِ کثیر اور اولیٰ ہے، لیکن مسلمانوں کے ایک مسلک کے مطابق، حق چھین کر اور غصب کی زمین پر بنائی گئی مسجد حرام ہے اور اس میں نماز باطل، چاہے لاکھ نمازیں پڑھو۔ کیا ایسا ہی کچھ معاملہ آمروں کا نہیں ہوتا؟
 
Top