شمسی توانائی ؛ بنگلہ دیش کی مثال

الف نظامی

لائبریرین
بنگلہ دیش کی مثال ہمارے لیے ایک مشعل راہ ہے جہاں کی حکومت ایک ملین سے بھی زیادہ سولر پینلز کی تنصیب کرچکی ہے اور اس تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ بنگلہ دیش کو اس سے دہرا فائدہ حاصل ہوا ہے کیوں کہ ایک جانب دیہاتوں کو نیشنل گرڈ کے ساتھ جوڑنے میں کئی ملین ڈالرز کی بچت ہوئی ہے جب کہ دوسری جانب مقامی لوگوں کو روزگار کے ہزاروں مواقعے میسر آئے ہیں۔

ہمیں یہ دیکھ کر بڑی خوشی محسوس ہوئی کہ وطن عزیز کا نجی شعبہ بھی شمسی توانائی کے شعبے میں بڑھ چڑھ کر دلچسپی لے رہا ہے۔ اس کا اندازہ ہمیں اس وقت ہوا جب گزشتہ دنوں اس میں کراچی کی مرکزی سڑک شاہراہ فیصل پر واقع پاک اوئسیس پارک کے آگے سے گزرنے کا اتفاق ہوا جہاں شمسی توانائی سے نہ صرف قمقمے روشن تھے بلکہ ٹیوب ویل کے ذریعے خوبصورت اور دلکش فوارے بھی عوامی دلچسپی اور کشش کا مرکز بنے ہوئے تھے۔ ایف ٹی سی کی عمارت سے متصل اس پارک میں جہاں کچھ عرصہ قبل صحرائے تھر کی تھیم چل رہی تھی اب سولر انرجی کے جلوے دکھائی دے رہے تھے۔ مقامی کمپنی نے شمسی توانائی کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کرنے کا بہترین مظاہرہ پیش کیا۔

 

شمشاد

لائبریرین
بہت اچھی مثال ہے۔ ہمارے ہاں بھی ارباب اختیارات کو گندی سیاست چھوڑ کر اس طرف توجہ دینی چاہیے۔
 
Top