تاسف شمشاد بھائی نہیں رہے !!!

ظفری

لائبریرین
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
شمشاد بھائی اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے ۔ اور مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین ۔
دوست و احبا ب اپنی دعاؤں میں شمشاد بھائی کو یاد رکھیں ۔ شکریہ
 
آخری تدوین:

جیہ

لائبریرین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
یا اللہ کیسے یقین کروں کہ اردو محفل کے میرے دوست ، میرا بھائی نہیں رہا ۔
کیا اب اردو محفل پر تعزیت کے لیے آنا ہوگا
اللہ تعالیٰ ان پر رحم فرمائے ۔ اللہ تعالیٰ ان کو اپنے جوار رحمت میں داخل فرمائے ۔ 😭
 
انا للہ وانا الیہ راجعون

یقین نہ کر پانے کے باوجود ہماری زندگی کی حقیقت یہی ہے کہ بالآخر اسے اپنے رب کے حضور پیش ہونا ہے۔

ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی ظفری بھائی نے کال کر کے اطلاع دی۔ ہم دونوں اکٹھے ان سے ملنے جانا چاہتے تھے۔ لیکن شاید قدرت کو منظور نہ تھا، پچھلے سال شمشاد بھائی اپنی فیملی کے ساتھ میرےگھر آئے تو میرا دل حقیقتاً کسی بچے کی طرح خوشی سے اچھل رہا تھا۔
شمشاد بھائی کو اللہ پاک اپنے خصوصی کرم اور جنت کے اعلیٰ درجات میں جگہ عطا فرمائے، شمشاد بھائی ہمیشہ ایک ہمدرد مینٹور کے طور پر پیش آئے اور مجھے ان سے کئی معاملات میں مشورہ اور معاونت ملی اور ایک بار تو میرے انتہائی مشکل وقت میں انہوں نے میری مدد بھی کی، جس کا کسی طور میں زندگی بھر قرض نہیں اتار سکتا۔
اللہ پاک شمشاد بھائی کے لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور کسی معاملے میں انہیں کسی کا محتاج نہ رکھے۔ آمین۔
 

سیما علی

لائبریرین
انا للہ وانا الیہ راجعون
شمشاد بھائی اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے ۔ اور مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین
ابھی ہم سے کچھ نہ لکھا جائے گا ۔۔۔آپکی دعاؤں پر آمین
 

اربش علی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔میں اس فورم میں نیا ہوں لیکن بہت سے لوگوں کو فورم کئی سالوں سے دیکھنے کے باعث جانتا ہوں۔ مجھے آج کی دوسری پر اندوہ اور دل دوز خبر مل رہی ہے۔ 😔
الله ان کی روح کو سایۂ رحمت عطا کرے۔ آمین۔
 

الف عین

لائبریرین
ماؤف کر دیا ہے اس خبر نے، مگر انسان تو بے بس ہے۔ اللہ ان کے ساتھ خیر کا معاملہ کرے اور ان کی مغفرت فرمائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے ۔ اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے
سعود کو بھی پیغام دے دیا ہے، وہ اس وقت فلائٹ میں ہیں۔
 

محمداحمد

لائبریرین
اللہ اکبر!

انا للہ وانا الیہ راجعون

حیرت ہے، آج ہی تو ہم وارث بھائی کا ذکر کر رہے تھے اور اب شمشاد بھائی کی خبر مل گئی۔ بہت افسوسناک، بہت رنجیدہ کر دینے والی۔

موت سے کس کو رستگاری ہے

اللہ رب العزت شمشاد بھائی کی کامل مغفرت فرمائے، اور اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے ۔آمین
 

زین

لائبریرین
اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ
شمشاد بھائی اپنے خالقِ حقیقی سے جاملے ۔ اللہ تعالیٰ لواحقین کو صبر ِ جمیل عطا فرمائے ۔ اور مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے ۔ آمین ۔
دوست و احبا ب اپنی دعاؤں میں شمشاد بھائی کو یاد رکھیں ۔ شکریہ

انتہائی دکھ اور افسوس ہو ا - ایک دور ایسا بھی تھا کہ ہمارا کوئی دن ان سے بات کئے بغیر نہیں گزرتا تھا -
رب کریم مغفرت فرمائے
 
Top