شمشاد بھائی کی آئسکریم

شمشاد بھائی کی آئسکریم:D
ان تراکیب میں کچھ نام انگریزی میں ہیں۔ ان کا مجھے نہیں پتا۔ خود ڈھونڈ لیجیے گا۔۔۔:)
ٹپس:
آئسکریم بناتے وقت جو بھی چیز ڈالیں اسے خوب پھینٹیں​
آئسکریم کا باکس وقت سے پہلے نہ کھولیں ورنہ برف کی کرچی آجائیگی۔​
16 گھنٹے تک جمنے دیں۔۔۔۔:eek:
اگر باکس کھول دیا ہے تو دوبارہ پھینٹ کر بند کریں۔۔:)
1۔ ونیلا آئسکریم
اجزاء:
انڈے کی سفیدی 4 عدد​
انڈے کی ذردی 2 عدد​
آئسنگ شوگر 10 ٹیبل اسپون​
Pinch of Yellow Color​
فریش کریم 400 گرام​
ونیلا ایسنس آدھا ٹیبل اسپون​
ترکیب:
پہلے انڈے کی سفیدی ہارڈ بیٹ کریں​
پھر اس میں ذردی ڈال کر پھنٹیں​
پھر آئسنگ شوگر، رنگ اور ونیلا ایسنس ڈال کر اچھی طرح پھینٹیں​
پھر اس میں کریم ڈال کر پھنٹیں​
پھر ائیر ٹائٹ باکس میں ڈال کر جمنے کو رکھ دیں۔​
آئسکریم تیار۔۔۔۔:)
2۔ مینگو آئسکریم
اجزاء:
آم کا پلپ 1 کپ​
جیلاتن پاؤڈر 1 چائے کا چمچ (چوتھائی کپ گرم پانی ڈال دیں۔ تھوڑی دیر میں حل ہوجائے گا۔)
چینی آدھا کپ
کنڈینس ملک 1 ٹن
فریش کریم 200 گرام
Pinch of Yellow Color
ترکیب:
کریم کے سوا تمام چیزیں بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں​
پھر‎ کریم پھنٹیں​
پھر بلینڈ کیا ہوا مکسچر کریم میں ڈال کر پھنٹیں​
پھر ائیر ٹائٹ باکس میں ڈال کر جمنے کو رکھ دیں۔​
آئسکریم تیار۔۔۔۔:)
اور یہ بالکل والز مینگو آئسکریم کی طرح بنے گی۔۔​
3۔ اسٹرابیری رپل آئسکریم
اجزاء:
اسٹرابیری کا پلپ 1 کپ​
Evaporated Milk 1 Tin​
کنڈینس ملک 1 ٹن
کریم 2 پیکٹ
اسٹرابیری سیرپ 4 ٹیبل اسپون
اسٹرابیری ایسنس آدھا چائے کا چمچہ
ترکیب:
Evaporated Milk ٹھنڈا کرکے آٹھ منٹ تک پھینٹیں​
پھر اس میں کنڈینسڈ ملک ڈال کر پھینٹیں​
پھر کریم ڈال کر پھنٹیں​
پھر ایسنس اور پلپ شامل کرکے پھینٹیں​
پھر ائیر ٹائٹ باکس میں ڈال کر جمنے کو رکھ دیں۔​
6 گھنٹے بعد دوبارہ نکال کر پھینٹیں اور سیرپ ڈال کرپھر جمنے کو رکھ دیں۔​
آئسکریم تیار۔۔۔۔:)
 

عثمان

محفلین
او یار کافی اوکھا طریقہ ہے۔
میں آسان طریقہ بتاتا ہوں۔
فریز میں جمی برف مٹھی بھر لیں۔ چمچ پر لگا کر اوپر جام شیریں انڈیل دیں۔
برفانی گولا تیار! ۔۔ تمام کا تمام بیک وقت منہ میں ڈال لیں۔
برفانی گولا آپ کو پھینٹ کر رکھ دے گا۔ (y)
 
Top