شمشاد بھائی کی یادیں

جاسمن

لائبریرین
شمشاد بھائی کے مراسلے اس محفل میں سب سے زیادہ ہیں۔ اور ہم گواہ ہیں کہ یہ محبتوں اور خلوص سے مہکے ہوئے مراسلے ہیں۔
لیکن یہاں ہم ان کے وہ مراسلے شریک کریں گے کہ جن میں ان کی شخصیت کا مثبت رنگ کچھ زیادہ ہی نمایاں نظر آتا ہے۔
ہمیں ہمارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کی یہی تعلیم ہے کہ مرنے والوں کو اچھے الفاظ میں یاد کرنا چاہیے۔ ان کی نیکیوں اور خوبیوں کا ذکر کرنا چاہیے۔
 
Top