محمد وارث
لائبریرین
لو جی یہ بھی ایک طرفہ تماشا ہوا، وہ شخص کے جو ہر آئے گئے کا خیال رکھتا ہے، ممبران کی محفل پر شمولیت کا دن اور انکی سالگرہوں کے دن (بالکل ان کے بچوں کی سالگرہیں تک) یاد رکھتا ہے اور تہنیتی دھاگے کھولتا ہے، ہم سب اسکے محفل پر دو سال پورے ہونے پر مبارک باد دینا ہی بھول گئے۔
جی ہاں، ہم سب کے پیارے اور محفل کے فعال ترین رکن شمشاد بھائی کے 23 دسمبر کو محفل پر دو سال پورے ہو گئے تھے اور اب ماشاءاللہ تیسرے سال میں قدم ہے۔
کوئی جواب نہیں ہے شمشاد صاحب کی رفتار کا، ان دو سالوں میں آپ نے 37،000 ہزار کے قریب خطوط ارسال کئے ہیں (جو کہ محفل کی کل پوسٹس کا تقریباً 17 فیصد بنتا ہے) اور روزانہ کی اوسط 50 خطوط سے زاید ہے، سبحان اللہ سبحان اللہ۔
میں شمشاد صاحب کو محفل پر دو سال پورے کرنے پر دلی مبارک باد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ آپ اسی طرح محفل پر فعال رہیں۔