شمشاد صاحب سلیمانی ٹوپی اوڑھیں گے ؟ ۔

شاہ حسین

محفلین
اسّلام و علیکم ۔
بخدمت جناب شمشاد صاحب ۔

ایک غور طلب مسلہ پر وچار کر رہا ہوں امید ہے شمشاد صاحب رہنمائی ضرور فرمائیں گے ۔

سُلیمانی ٹوپی ایک عرصہ دراز سے ہمارے معاشرے کا حصّہ رہی ہے اور اس کا استعمال بکثرت جاری ہے اور دور حاضر میں فورم پر اس کا استعمال بھی ہو رہا ہے گوریلا جنگ میں بھی کافی کار آمد ثابت ہو سکتی گر آسانی سے میسّر ہو پاتی مگر سائنس کی بدولت فورم انتظامیہ کے لئے اس کا حصول کچھ مشکل نہیں اور خاص کر اس فورم پر شانِ نے نیازی لئے اکثر منتظمین اتستعفادہ پاتے نظر آتے ہیں ۔ اب تک شمشاد صاحب اس سے پرے رہے اب کیا سوچ رہے ہیں‌ ان ہی کی زبانی جانتے ہیں :confused:
:noxxx:
 

خرم

محفلین
شاہ جی یہ موضوع عزیز امین کے کھولنے کا تھا۔ آپ نے "روندی"‌مار دی ہے ٹھاہ کر کے۔
 

شمشاد

لائبریرین
ہر ایک کی اپنی اپنی سوچ ہے۔ مجھے اس میں ایسی کوئی بات نطر نہیں آتی کہ میں چھپا رہوں۔
 

ظفری

لائبریرین
ہر ایک کی اپنی اپنی سوچ ہے۔ مجھے اس میں ایسی کوئی بات نطر نہیں آتی کہ میں چھپا رہوں۔
جہاں‌ تک میری سلیمانی ٹوپی کی بات ہے تو میں اس لیئے اسے اوڑھا رکھتا ہوں کہ اگر کوئی بات کہنے کا جی نہ چاہے اور احباب یہاں موجود ہوں تو ان کو یہ سبکی محسوس نہ ہو کہ ظفری سلام دعا کے بغیر چلا گیا ۔ ورنہ پوسٹ تو ظاہر کردیتی ہے کہ موصوف موجود ہیں ۔
 

شاہ حسین

محفلین
شاہ جی یہ موضوع عزیز امین کے کھولنے کا تھا۔ آپ نے "روندی"‌مار دی ہے ٹھاہ کر کے۔

شکریہ جناب ۔
در اصل شمشاد صاحب کے منتظم ِ اعلیٰ بنّے کی خوشی پر سوچا کہ کوئی دھاگہ ان کے لئی شروع کروں اتفاق سے ایک مخفی منتظم کی پوسٹ پر نظر پڑ گئ تھی ۔

اگر کچھ غلط ہو گیا ہے تو معذرت خواہ ہوں ۔

اور روندی کا مطلب میرے علم میں نہیں ہے اس لئے کچھ کہنے سے قاصر ہوں ۔
 

خرم

محفلین
مطلب یہ کہ رائے شماری والے دھاگے آپ کھولا کرتے ہیں تو شاہ جی نے یہ والا دھاگہ کھول کر بے ایمانی کی ہے۔ اگرچہ اس میں رائے شماری نہیں‌ہے لیکن موضوع کا تقاضا توتھا۔
 

مغزل

محفلین
کل ہی گلی میں دو بندے آئے تھے ’’ سلیمانی ‘‘ ٹوپی بیچنے والے ، میں‌تو تین خرید کر رکھ لی ہیں کیا خبر کون کہاں‌مانگ لے ؟؟
 
Top