تعارف شمیل کے " خوش آمدید" کے بارے میں رائے اور تجاویز ۔

شمیل کا " خوش آمدید " آپ کو اچھا لگتا ہے ؟

  • جی نہیں

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    95
شمیل کے " خوش آمدید" کے بارے میں رائے اور تجاویز ۔

دوستوں !

آپ پر سلامتی ہو ۔

میں نے "خوش آمدید " کے نام سے ایک محفل کا تعریفی پیغام شروع کیا ہے ۔ جو محفل کے ہر نئے آنے والے رکن کو اس کی تعریفی ڈور میں میں شامل کرتا ہوں ۔ اس کو مزید درستگی کی ضرورت ہے ۔ ویسے میں اس کو اپنے طور پر جدید کرنے کی کو شش کرتا رہتا ہوں ۔ لیکن ہو سکتا ہے کہ اس میں بہت سے کمزوریاں ہوں جن کو دور کرنا اشہد ضروری ہے ۔ اس سلسلے میں ، میں آپ سے رائے چاہتا ہوں ۔ تاکہ یہ پیغام بہت جامع ہو جائے اور نئے آنے والے ساتھ پر بہت خوش گوار اثرات مرتب کرے ۔

اس پیغام میں ، جلد ہی " لائبریری پروجیکٹ " کا تعارف پیش کیا جائے گا ۔ اور اس کو مزید اچھا بنایا جائے گا ۔

میں نے دیکھا ہے کہ بہت سے نئے آنے والے ساتھی چپکے سے آتے ہیں اور اپنا تعارف پیش نہیں کرتے ہیں ۔ ان کو اب سے یہ پیغام ذ پ میں بھی ارسال کر دیا کروں گا ۔ آپ سے رائے حاصل کرنے کے بعد کل سے یہ کام کر لوں گا ۔

آپ کی رائے کا طالب

محمد شمیل قریشی
 
شمیل پہلے تو رائے دہی کے سوال میں تبدیلی کی ضرورت ہے اور پھر آپشن بڑھانے کی بھی ضرورت ہے۔ تمہارا پیغام بہت خوبصورت ہے اور میری تجویز ہے کہ اسے دو حصوں میں تقسیم کر لو کیونکہ اب وہ خاصا لمبا ہوگیا ہے۔ لائبریری کے بارے میں معلومات شامل کرنے کا آئیڈیا بہت اچھے ہے تمہارا۔
 
محب بھائي : میں اپنے ہی بنائے ہوئے پول کو اب ترتیب نہیں دے پا رہا ۔ اس ڈور کے منتظم شمشاد بھائي ہیں ۔ وہ اب آ کر ہی کچھ کر سکتے ہیں ۔
 

رضوان

محفلین
شمیل اس پول کے بجائے عملی طور پر آپ کے “ خوش آمدید “ کی مقبولیت واضح ہے کہ ہر آنے والے کو بتایا جاتا ہے کہ “ ابھی شمیل آئیں گے اور ایک خوش آمدید پیغام کے ذریعے محفل سے تفصیلی متعارف کرائیں گے۔“ اور نئے ممبران بھی اس کی تعریف کرتے ہیں۔
اس لیے بھائی جو وقت آپ دوسروں کی رائے جاننے میں صرف کرتے ہو وہی وقت کسی اور تعمیری کام میں لگاؤ۔
یقین مانو کہ جب تک آپ اچھا کرتے رہو گے ہم نہیں بولیں گے اور اگر کہیں غلطی کی تو سب ہی لَٹھ لیکر پیچھے پَڑ جائیں گے۔ :lol:
 

زیک

مسافر
شمیل: یہ آپ کی ایک زبردست کاوش ہے۔

کچھ تجاویز:

1۔ محفل کے علاوہ اردوویب کے باقی حصوں کا کچھ ذکر بھی شاید مناسب ہو۔
2۔ لائبریری اور مقامیانے کے پراجیکٹس کا ذکر۔
3۔ گرافکس کا سائز اگر کچھ چھوٹا ہو جائے۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم شمیل

بہت شاندار کاوش ہے آپ کی اور خاص طور پر اس لئے بھی پسند ہے کہ اس سے آپ کی جدت پسند طبیعت اور آگے بڑھنے کی لگن سامنے آتی ہے یہ جستجو آپ کو کامیابیوں کے سفر میں بہت آگے لے جائے گی۔ کچھ نکات درج ذیل ہیں اگر قابلِ عمل محسوس ہوں۔

# پیغام میں عنوانات اس طرح تقسیم کریں :

- محفل میں سنجیدہ موضوعات / سنجیدہ موضوعات
- محفل میں ہلکے پھلکے موضوعات / دلچسپ موضوعات
- ذاتی صفحات

# ان کٹیگریز میں منتخب شدہ ڈوروں کو اگر بہتر لگے تو حروفِ تہجی کے اعتبار سے درج کریں۔

# تمام یا چند سلسلوں کے ساتھ موضوع کی مناسبت سے کوئی چھوٹی سی تصویر بھی ہیڈنگ کے ساتھ یا بطور ہیڈنگ شامل کی جاسکتی ہے۔

# پیغام کی پُروف ریڈنگ

# پیغام بہت طویل نہ ہو۔

# موضوعات کی تعداد زیادہ ہونے کی صورت میں اقتباس ممکن حد تک مختصر رکھیں۔

# جملوں کا ادبی رنگ بھی مزید نکھار سکتے ہیں اگر چہ ابھی بھی خوب انداز ہے۔

# اگر ممکن ہے تو گرافک ہی لنک کا کام بھی کرے ۔ اور الگ سے لنک نہ ہو، اس طرح پیغام کی طوالت کم ہوجائے گی۔
 

الف عین

لائبریرین
شگفتہ اور زکریا دونوں کی تجویزیں عمدہ ہیں۔ ان کا خیال رکھو۔ ویسے ووٹ تو میں بھی دے چکا ہوں کہ بہت اچھی کاوش ہے۔
 

قیصرانی

لائبریرین
بہت عمدہ شمیل بھیا۔ باقی باس صاحبہ والی بات کہ پیغام کی پروف ریڈنگ ہو جائے تو بہت اچھا ہے۔ دوسرا گرافک کو ہی لنک بنا دیں۔ مگر یہ مزید بہتری والی بات ہوگی، اور اس کا یہ مطلب نہیں‌ ہے کہ اس میں کوئی خامی ہے :)
قیصرانی
 
قیصرانی بھائي : میں کچھ زیادہ نہیں لکھ سکا اس میں ۔ ابھی لکھنا ہے ۔ اور وہ لائبریری پروجیکٹ کی چھوٹی والی تصویر بھی لگانی ہے ۔ اور ساتھ میں اس کا انٹروڈیکشن بھی دیا جائے گا ۔ میں نے اس پیغام میں املا کی غلطیاں دور کرنے کی کوشش کی ہے ۔ اگر آپ کو نظر آئیں تو مجھے ذ پ میں لکھ پر بھیج دیں میں ٹھیک کر لوں گا ۔ ابھی اس میں کافی کام کرنا تھا لیکن امن ایمان کے تعارف والے اس دھاگے کا تیسرا صفحہ بھی شروع ہو گیا ۔ اسی لیے میں نے اپنا پیغام ابھی تو کچھ تبدیلیوں کے ساتھ انڈر آبزرمیشن لکھ پر پوسٹ کر دیا ہے ۔

اس پیغام کو بہتر بنانے کے لیے آپ ساتھوں کی مدد کی اشہد ضرورت ہے ۔
 

قیصرانی

لائبریرین

شمیل بھیا، پیغام کو لکھتے وقت سب سے پہلے تو لنک کے زنجیر نما آئکن کے ساتھ بائیں طرف پہاڑی کی تصویر والے گرافکس کے آئکن پر دو بار کلک کریں اور دونوں بریکٹس کے درمیان تصویر کا URLدے دیں۔ اس کے بعد اس سارے کے سارے لنک اور imgوالے دونوں ٹیگز کو سلیکٹ کر کے لنک والے زنجیری آئیکن پر کلک کر دیں۔
اس کے بعد پہلے کی طرح URLکے بعد مساوی کا نشان لگا کر اسے مطلوبہ ایڈریس دے دیں۔ اگر مزید وضاحت چاہیں گے تو مزید تفصیل سے لکھ دیتا ہوں
اس کے علاوہ مثال کے لیے میری اسی پیغام کو اقتباس کر کے دیکھیں
قیصرانی
 

امن ایمان

محفلین
اسلام وعلیکم شمیل
آپ کی یہ کوشش بہت اچھی ہے۔۔ اس طرح نئے آنے والے ممبر کو بہت آسانی سے سب کچھ ایک جگہ پڑھنے کومل سکے گا۔۔۔ اور ویسے بھی آپ نے آخر میں مدد کی جو آفر دی ہے۔۔اس سے بھی سب کو بہت فائدہ ہے
 
امن ایمان : پزیرائي کا بہت بہت شکریہ ۔

میں تو بس یہی چاہتا ہوں کہ محفل سارے پاکستان اور باقی دنیا میں اردو کو پسند کرنے والوں کے لیے پسندیدہ بن جائے ۔

اس پیغام کو محفل میں ایک پورٹل کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے ۔ جلد ہی ۔ اس سے نئے آنے والے وہ اشخاص جو اپنا تعارف پیش نہیں کر پائے محفل کے بارے میں بہت کچھ جان پائیں گے ۔ میرا یہ " خوش آمدید " والا پیغام تبدیلیوں کے دور سے گزر رہا ہے اور ہر تبدیلی پر اس کے ورژن کا نمبر بڑھا دیتا ہوں ۔ انشاء اللہ اس پیغام کو مذید خوبصورت بناوں گا ۔
 
220855999_09a3c71ce5.jpg

پیارے دوستوں ،

آپ پر سلامتی ہو ،

یہ وہ جگہ ہے جہاں پر " خوش آمدید " میں مزید مضامین شامل کیئے جاتے ہیں اور نت نئے تجربات بھی کیئے جاتے ہیں ۔ یہ صفحہ روزانہ ہی بدلتا ہے یعنی روزانہ ہی " خوش آمدید " کی نوک پلک سنواری جاتی ہے ۔ یہیں میں ، " خوش آمدید " میں وہ باتیں جمع کرتا جاتا ہوں جو آپ بھی چاہتے ہیں اور میں بھی ۔

آپ سے گزارش ہے کہ جس قسم کی بھی شکایت اور رائے آپ " خوش آمدید " کے بارے میں رکھتے ہیں ، مجھے ذاتی پیغام کی صورت میں ارسال کر دیجیے اور اگر آپ یہاں رائے دینا چاہیں تو برائے مہربانی اپنی رائے تین دنوں کے بعد خود ہی صاف کر دیجیے تاکہ یہ صفحہ صرف اور صرف ایک تجربہ گاہ ہی رہے نہ کہ سوال و جواب کا صفحہ ۔ شکریہ !


328360844_b6efe21835.jpg


آپ پر سلامتی ہو ۔ ‏

ہم آپ کو اردو کی اس خوبصورت محفل میں خوش آمدید کہتے ہیں ۔ محفلیں تو آپ نے بڑی دیکھی ہوں گی پر ایسی کار آمد محفل شاید ہی آپ نے پہلے کبھی دیکھی ہو ۔ پر آزمائیش شرط ہے ۔ محفل تو محفل کے منتظمین نے اس طرح سے ترتیب دی ہے کہ اس کو سمجھنا بہت آسان ہے ۔ پھر بھی آسانی کے لیے میں آپ کو ایک عدد آر ایس ایس ریڈر کے استعمال کا مشورہ دوں گا ۔ ماشاءاللہ محفل دن رات جمی رہتی ہے ۔ اس لیے ہر چار گھنٹوں کے بعد بھیجے گے پیغامات کی تعداد 50 کے لگ بھگ ہو جاتی ہے ۔ اور یہ پیغامات محفل کی طول و عرض میں پھیلی ہوئی لاتعداد ڈوروں ( تھریڈ ) میں بھیجے جاتے ہیں ۔ محفل میں کہیں نثر پر بات ہوتی ہے تو کہیں کوئي اپنی یا پھر اپنے پسندیدہ شاعر کی شاعری شائع کرتا ہے ۔ محفل میں اگر کسی ڈور ( تھریڈ ) پر سائینس و ٹیکنالوجی پر بات ہو رہی ہے تو کہیں پر اردو کی نہایت قیمتی اور نایاب کتب کو برقیانے ( ڈیجیٹل لائزکرنے ) پر کام ہو رہا ہے ۔ آپ پہلے سے ڈیجیٹلایز کی گئی کتب کو پڑھ سکتے ہیں ۔ کسی کتاب کو برقیانے کی فرمائش کر سکتے ہیں اور اگر چاہیں تو اس نیک کام میں ہمارے ساتھ شریک ہو سکتے ہیں ۔

آیئے میں محفل کی کچھ آہم ڈوروں سے آپ کا تعرف کرواتا چلوں ۔ محفل کے بہت سی پر رونق تھریڈز ( ڈوریں ) ہیں جن میں سے زیادہ پر رونق مندرجہ زیل ہیں ۔

220890657_f442524d82.jpg
اب کس نے آنا ہے ؟ :
جیسے نام سے ظاہر ہے کہ اس دھاگے پر آپ آ کر اندازہ لگاتے ہیں کہ آپ کے بعد اس دھاگے پر کون سا محفل کا رکن آئے گا ۔ لیکن اس کے علاوہ بھی اس دھاگے کے کئی ایک فوائد ہیں ۔ محفل کے تمام ارکان جب بھی اس محفل میں آتے ہیں تو یہاں آ کر اس ڈور پر دوسرے ارکان محفل سے بات چیت کرتے ہیں اور اس طرح وہ ایک دوسرے کے حال سے با خبر رہتے ہیں ۔ اس ڈور پر آ کر آپ کو چاہیے کہ ہر دو تین منٹ کے بعد اپنے براوزر کو " ریفریش " کرتے رہا کیجیے ۔ کیونکہ یہاں بات چیت بہت تیزی سے ہوا کرتی ہے اور ہر دو تین مینٹ کے بعد یہاں پر ایک پیغام کوئی نہ کوئي رکن محفل تو ضرور ہی پوسٹ کر دیتا ہے ۔ اس ڈور کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ اس ڈور کا یہ چھٹا دور ہے ۔ ہر 100 ورقوں کے اختتام پر اس ڈور کا نیا ورژن شروع کر دیا جاتا ہے ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=78817#78817
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
362735981_a4c9a8edbe.jpg

عزیم معلم کی تخلیقات

تفسیر صاحب کی شخصیت اور کام کسی تعریف کے محتاج نہیں ۔ آپ اردو سے انس کی حد ‏تک لگاؤ رکھتے ہیں اور اس محفل میں اردو کی تدریس کے سلسلے میں جتنا بھی کام ہوا ہے ، ‏آپ کی ہی موہون منت ہے ۔ ‏
‏ ‏
عام طور پر آسائش کی خاطر یوں کیا جاتا ہے کہ لوگ تدریسی کام کہیں سے نقل کر کے چسپاں ‏کر دیتے ہیں ۔ لیکن تفسیر صاحب کی جانب سے محفل کی نظر کیئے جانے والے تدرییسی ‏اسباق آپ کی ہی تخلیقی کاوشوں کا ثمر ہیں یعنی آپ کا ہی اوریجینل کام ہیں ۔ آپ کے تیار ‏کردہ اسباق اپنا ثانی نہیں رکھتے ۔ ایسے شہکار اسباق کم از کم میری نظر سے پہلے کبھی نہیں ‏گزرے ۔

اگر آپ فن اردو گوئي کو باآسانی سیکھنا چاہتے ہیں تو میں آپ کو دعوت دیتا ہوں کہ آپ ان ‏کی جانب سے لکھے گئے اسباق کا دورہ ضرور کیجیے ۔ ‏

شاعری کا علم ‏
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2318‎

شعر و شاعری کی آن لائن کلاس‎
فن شعر و شاعری‎ ‎
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=148‎

ناول‎
حیوانوں کی بستی‎
پختون کی بیٹی‎ ‎
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=125‎

بزم سخن۔ کہانی گھر‎
پرواز، ٹھنڈے لب، اباجان کے ہاں، مدوجزر،بال بکھرگئے
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=7‎

ڈیجیٹل اردو لائبریری پراجیکٹ -غالنیات‎
دیوان غالب پیش گفتار ۔ دیوان کی شرح
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=5865‎

عربی کے اسباق‎
عربی سیکھیے
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=63‎

شعر و شاعری کی آن لائن کلاس
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=148‎

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

220897240_6e18326d78.jpg
محفل ادب :
جب کبھی بھی انسان کی تعریف ہوتی ہے تو ادب کا نام ضرور آتا ہے ۔ انسان بے ادب کس کام کا ۔ تو جہاں انسان ہے وہاں ادب کی بیشمار بہار ہے ۔ تو جہاں بہار ہو تو کون سا دل ہے جو اس کی ترو تازگی کا مزا نہ لینا چاہے ۔ یہی وجہ کے کہ محفل کا یہ حصہ بھی بہت فعال ہے ۔ اور یہاں پر تمام کے تمام ارکان محفل ہی آتے ہیں اور اپنی یا پھر اپنے پسندیدہ ادب داں کی " ادبی بے ادبیوں " کو پیغامات کی صورت میں شایع کرتے ہیں ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=48
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
220921437_dd3f4243cd.jpg
تہنیتی پیغامات :
یہ ڈور تہنیتی پیغامات کے لیے مخصوص ہے ۔ اس ڈور میں ہم اپنے معزز رکن محفل کو تہنیتی پیغام بھیجتے ہیں ۔ زیادہ تہنیتی پیغامات کسی نہ کسی رکن محفل کو پیغامات کی ہزاروی ، دو ہزاروی یا اس سے بھی زیادہ کے مکمل ہو جانے پر ارسال کیے جاتے ہیں ۔ کسی رکن محفل کا زیادہ سے زیادہ پیغامات کا ارسال کرنا محفل سے محبت کی ایک کڑی تصور کیا جاتا ہے ۔ سچ ہے کسی بھی برقی محفل کے لیے پیغامات ایک " لائف لاين " سے کم نہیں ۔ کیونکہ ایک برقی محفل ان پیغامات کے سہارے ہی تو جمی رہتی ہے اور زندہ رہتی ہے ۔ ایک محفل کے لیے کم پیغامات کا شائع کیا جانا اس کی " موت " سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ اس لیے زیادہ سے زیادہ پیغامات کے لیے ارکان محفل کا حوصلہ بڑھانا بہت ضروری ہے ۔ جو اس ڈور کے توسط سے عمل میں لایا جاتا ہے ۔ انشاء اللہ ! آپ جب اس محفل میں اپنے پہلے 50 اور بعد میں 100 پیغامات مکمل کریں گے تو یہی وہ جگہ ہوگی جہاں سے آپ کے لیے تہنیتی پیغامات کی ایک نہ ختم ہونے والی لہر کی شروعات ہوگی ۔

اس طرح کے تہنیتی پیغامات اس کلیے کو ذہن میں رکھ کر تشکیل دیئے گئے ہیں ۔

پہلے 50 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے 100 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے300 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے500 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے1000 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے1500 پیغامات کے مکمل ہونے پر
پہلے2000 پیغامات کے مکمل ہونے پر

اور اس طرح یہ سلسلہ جاری رہتا ہے ۔ لیکن جس ارکان محفل کے 5000 پیغامات مکمل ہو جاتے ہیں تو اس کو محفل کا ایک با وفا عاشق تصور کیا جاتا ہے ۔ ان عاشقان محفل کے لیے ایک اور کلہ تشکیل دیا گیا ہے ۔ وہ یہ ہے کہ جو محفل کا رکن 5000 پیغامات کی حد عبور کر لیتا ہے ۔ اس کو ہر 3000 پیغامات کے شائع کرنے پر تہنیتی پیغامات بھیجے جاتے ہیں ۔

ارکان محفل ، تہنیتی پیغامات ارسال کرنے میں دیر نہیں کرتے ۔ مثال کے طور پر حال ہی میں ہمارے ایک معزز رکن محفل جناب شمشاد صاحب کے دس ہزار پیغامات کے مکمل ہونے پر ایک اور معزز رکن محفل جناب محب علوی صاحب نے ایک تہنیتی ڈور کو شروع کیا ہے ۔ اس لیے آپ بھی دوسرے ارکان محفل کی پیغامات کی تعداد پر نظر رکھیے اور کوشش کیجیے کہ آپ پہلے رکن محفل ہوں جو اس کے اس پیغاماتی سنگ میل پر مبارک باد بھیجیں ۔ اور اگر آپ ایسا نہیں کر پائے تو کوئی پریشانی کی بات نہیں ۔ آپ اپنے خلوص کا اظہار پہلے سے شروع ہوئي کسی تہنیتی ڈور سے کر سکتے ہیں ۔

آپ جانتے ہیں کہ تہنیت اور تحفہ آپ کے دوست کے دل میں آپ کے لیے محبت اور خلوص میں اضافے کا باعث بنتے ہیں ۔​

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=61

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

221919885_6d1bc527fa.jpg
موسیقی کی دنیا

محفل کی اور بہت سی ڈوروں کے ساتھ ساتھ یہ حصہ بھی بہت فعال ہو گیا ہے ۔ اور اس حصے کے یکدم فعال ہو جانے کا سارے کا سارا کیڈیٹ قیصرانی صاحب کو جاتا ہے ۔ اس ڈور پر آپ نا صرف نئے اور پرانے گيت سماعت کر سکتے ہیں بلکہ آپ ان کو دیکھ بھی سکتے ہیں ۔

اس ڈور پر جانے کے لے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/index.php?f=35


۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

193238440_e97a80ce8e.jpg

یونی کوڈ اردو لائبریری پروجیکٹ :

اس محفل میں ہی " اردو ویب " کی جانب سے یونی کوڈ اردو لائبریری پروجیکٹ شروع کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں یونی کوڈ اردو میں کتب برقیائی جا رہی ہیں ۔ اس طرح سے اب آپ یونی کوڈ میں کتابیں پڑھ سکتے ہیں ۔ یونی کوڈ میں کتب پڑھنے کے بہت فوائد ہیں ۔ ان میں یہ فائدہ بھی ہے کہ یونی کوڈ میں لکھی گئ تحریر کو بڑی خوبصورتی سے پی ڈی ایف مسل ( فائل ) میں تبدیل کیا جا سکتا ہے ۔اور یونی کوڈ اردو میں لکھی گئ تحریر میں سے اپنے پسند کے الفاظ ڈھونڈنے کے لیے آسانی ہو جاتی ہے ۔ یہ کام ابھی نیا نیا ہے اور کتب کی تعداد بھی کم ہے ۔ لیکن بہت سے اراکین محفل اب اس پروجیکٹ میں ہاتھ بٹانا چاہتے ہیں اور خود بھی بہت سی کتابوں پر کام کر رہے ہیں ۔

ہماری یونی کوڈ اردو لائبریری پروجیکٹ کی ایک خاص بات یہ ہے کہ اس میں کوئی بھی چوری شدہ کتاب استعمال نہیں کی گئ ہے ۔ اور ایسی کتب کو برقیائایا گیا ہے جو کاپی رائٹ ایکٹ سے آزاد ہو گئی ہیں ۔

ان کتابوں کی فہرست یہ ہے ۔
کتاب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مصنف
دیے کی آنکھ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔ مقبول عامر
دیوان ناصر کاظمی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ناصر کاظمی
نقش فریادی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیض احمد فیض
دست صبا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیض احمد فیض
زندان نامہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فیض احمد فیض
پرچھائیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ساحر لدھیانوی
انتخاب کلام میر (دیوان اول)۔۔۔۔ میر تقی میر
سرور عالم راز:
شاعری:
1۔ درِ شہوار
2۔ شہرِ نگار
3۔ رنگِ گلنار
تحقیق و تنقید:
4۔ باقیاتِ راز
افسانے:
5۔ تیسرا ہاتھ

خالد علیم: شاعری
6۔ شام، شفق، تنہائ

ڈاکٹر شرف الدین ساحل:
سیرت/شاعری:
7۔ حرا کی روشنی

حیدر قریشی
شاعری:
8۔ حیدر قریشی کی نظمیں
9۔ حیدر قریشی کی غزلیں
10۔ حیدر قریشی کے ماہئے

پروفیسر خلیل احمد بیگ
تحقیق و تنقید
11۔ اطلاقی لسانیات (مرتّبہ)
12۔ تنقید اور اسلوبیاتی تنقید
(دو ایک دن میں مکمل ہو جائے گی، پروف ریڈنگ کے بعد)

محض پروف ریڈنگ/ وہاب اعجاز کی ٹائپنگ
13۔ فیض: زنداں نامہ
14۔ نقشِ فریادی

مقبول عامر:
15۔ دئیے کی آنکھ
E-Publishing:
اعجاز عبید:
شاعری:
16۔ صاد
سفرنامہ/مزاح/دین:
17۔اللہ میاں کے مہمان

یعقوب آسی
(پروف ریڈنگ کرنا ہے)
شاعری:
حرفِ الف
تنقید:
خطِ کشیدہ
تعلیم:
اسباقِ فارسی

اس کے علاوہ بھی بہت سے کتب برقیائي جا رہی ہیں ۔ جو جلد ہی منظر عام پر آ رہی ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

221914395_bc4129a4db.jpg

اراکینِ محفل کے انٹرویو کے لیے پیشگی اجازت :

ہماری ایک نئي رکن محفل جنابہ امن ایمان صاحبہ نے یہ محفل کے اراکین سے ایک تفسیلی انٹرویو کرنے کا ایک دلچسپ سلسلہ شروع کیا ہے ۔ اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?p=72094#72094

اب تک جن اراکین کے انٹرویوز ہو گئے ہیں ان کے نام اور انٹرویو والے ربط مندرجہ زیل ہیں ۔







۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

221150061_5d311e6b1d.jpg
محفل کی پہلی سالگرہ :
ماشاء اللہ ، ہماری محفل نے حال ہی میں اپنا ایک سال مکمل کیا ہے ۔اور اس کے ساتھ ہی یونی کوڈ اردو کی اس اولین محفل نے 60،000 سے بھی کہیں زیادہ پیغامات حاصل کرنے کا ایک انوکھا سنگ میل عبور کر لیا ہے ۔ اسی سلسلے میں ہماری اس عظیم محفل میں تقاریب کے طویل سلسلے جاری ہے ۔ وہ لوگ جو اس محفل سے ایک سال سے منسلک ہیں اور محفل کی گونا گوں رنگینی کے سبب روزانہ ہی آیا کرتے ہیں اپنی اپنی تحریریں اس محفل میں ارسال کر رہے ہیں ۔ ہمارے ایک ہر دل عزیز ممبر جناب محب علوی نے ایک نہایت دلچسپ سلسلے کی شروعات کی ہے ۔ جس کا نام ہے ۔ " اردو محفل ۔۔۔۔۔۔ ایک سال کی سرگذشت ۔ اس ڈور پر محب بھائی اس محفل میں آنے والے ہر فعال رکن کی محفل میں سرگرمیوں پر ایک مفصل مضمون لکھنے میں مصروف ہیں ۔ اس مضمون کے ذریعے نئے آنے والے ساتھی ، محفل کے پرانے اور پر خلوص اراکین کے بارے میں سیر حاصل معلومات حاصل کر سکتے ہیں ۔ یہ مضمون ابھی مکمل نہیں ہوا ۔ یہ ابھی جاری ہے ۔ اسی طرح کے اور مضامین محفل کے دوسرے اراکین کی جانب سےارسال کیے جانے کی بھرپور توقع ہے ۔

183947209_c2fe4a9b75.jpg
" اردو محفل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ایک سال کی سرگذشت " کے صفحہ پر جانے کے لیے نیچے دیئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3577

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
222262614_dbbefe0167.jpg




۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

220927333_5e82bc0d39.jpg

میرے ذاتی صفحات ۔
ان آہم ڈوروں سے آپ کا تعارف کروانے کے بعد میں چاہتا ہوں کہ آپ کو اپنی ذاتی ڈوروں پر بھی لے جاوں ۔ یہ صفحات میں نے اپنی جانب سے محفل کو تحفہ کے طور پر ارسال کیے ہیں ۔ یہ محفل ہم سب کی ہے ۔ لیکن یہ محفل ہم سب کی اس لیے بھی ہو پائي ہے کہ ہم سب نے اپنا کچھ نہ کچھ اس محفل کی نظر ضرور کیا ہے ۔ کبھی ہم اس محفل کو اپنے قیمتی لمحات نظرانے کے طور پر عنایت کرتے ہیں تو کبھی ہم اپنی ایک تحریر اس محفل میں شامل کر دیتے ہیں ۔ میں نے بھی اس محفل میں اپنی تحریریں اور وقت دونوں ہی دینے کی کوشش کی ہے ۔ اور اس محفل میں " مشترکہ " کاموں کے ساتھ اساتھ کچھ ذاتی صفحات بھی تیار کیے ہیں ۔ یہ صفحات کہنے کو تو " ذاتی " ہیں لیکن پڑھنے کے لیے آپ کے سامنے حا‌ضر ہیں ۔

ان ذاتی صفحات میں ، میں نے اپنی نجی زندگی بھی تمام اراکین محفل اور محفل کے معزز مہمانوں کے سامنے بلا جھجک پیش کی ہے ۔ یہ اس وجہ سے بھی ہو پایا ہے کہ یہ محفل چوبیس گھنٹے ایسے اصحاب کے زیر نگرانی ہے جن کی نیت پر آنکھیں بند کر کے یقین کیا جا سکتا ہے ۔ میں پر سکون رہتا ہوں کہ اس محفل میں کوئي شر پسند اپنی تخریبی کاروائیاں با آسانی نہیں کر سکتا ۔ اگر اس نے خود سے لغو ریمارکس یا کسی اور طرح سے ہمیں چوٹ کرنے کی کوشش کی تو اسے بیک جنبش قلب اس محفل سے نکال دیا جائے گا ۔ اور اس کی تخریبی سرگرمی کو محفل سے مٹا دیا جائے گا ۔
192820790_97a6c9f421.jpg
یہ محفل ایک مکمل " فیملی محفل " ہے ۔ یہاں کسی بھی قسم کی بری بات نہیں کی جاتی اور مواد ایسا رکھا گیا ہے جو کسی بھی عمر کے ساتھی کے لیے نقصان دہ نہیں ہے ۔ پھر بھی محفل میں 13 سے زیادہ عمر کے بچوں کو آنے کی اجازت ہے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
220940119_3204517400.jpg
اقوال حکمت ۔
میں نے اس ڈور میں اپنے پسندیدہ اقوال ایک جگہ جمع کرنے کی کوشش کی ہے ۔ ان اقوال نے مجھے زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی کی ۔ اور اب بھی جب کبھی پریشان ہوتا ہوں اور مجھے مدد درکار ہوتی ہے تو میں " نماز " کے ساتھ ساتھ ان کی جانب بھی رجوع کرتا ہوں ۔ یہ اقوال ابھی ختم نہیں ہوئے ہیں ۔ ان کی تعداد ابھی 70 کے قریب ہے ۔ لیکن میں تقریباً روزانہ ہی 20 اقوال اس ڈور میں جمع کر رہا ہوں ۔ اور میں ان اقوال کو 2000 تک لے کر جانا چاہتا ہوں ۔ یہ اقوال میرے لیے اس لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ یہ اقوال میری امی جان کی مختلف ڈائریوں میں لکھے ہوئے ہیں اور امی جان کی ذبان پر ہوتے ہیں ۔ان کو جمع کرنا میرے لیے ایک ایسی سعادت ہے جو مجھے تمام عمر یاد رہے گی ۔ ( اس ڈور کے پہلے تین صفحات بلیک اینڈ وائٹ ہیں ۔ اور باقی کے تمام صفحات رنگین ہیں ۔ )

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3547

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
220944348_a987f5e921.jpg
خواب لمحے امر یادیں ۔
یہ ڈور میں نے مدرز ڈے پر شروع کی تھی جو ابھی تک جاری ہے ۔ اس ڈور پر ماں بیٹے کے پیار کی ایک تصویری کہانی ہے ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2754

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
220947134_26e682ef41.jpg
شمیل نامہ :
نامے بھی آپ نے بہت سے دیکھے ہوں گے ۔ کبھی " شہاب نامہ " آپ کو ایک اہم شخصیت کی زندگی کے مختلف روپ دکھاتا ہے ۔ تو کبھی " پی ٹی وی " کے " خبر نامہ " کی شکل میں ہر دور کے عسکری آمر کا " تعریف نامہ " بن جاتا ہے ۔ اور جب یہ " نامہ " کسی جمہوری دور میں پیش کیا جاتا ہے تو اسے " وزیر اعظم نامہ " کہتے ہیں ۔

میں نے بھی ایک " نامہ " شروع کیا ہے ۔ یہ نامہ باقی تمام ناموں سے زرہ مختلف ہے ۔ کیونکہ اس میں ، میں نے ان خبروں اور معلومات کو ایک جگہ ترتیب دینے کی کوشش کی ہے جو مجھے بہت پسند ہیں ۔ ان خبروں اور معلومات کا کسی زمانے سے کوئی تعلق ہیں ہے ۔ یہ معلومات پرانی بھی ہو سکتی ہیں اور نئی بھی ۔

اس ڈور پر جانے کے لیے نیچے دیئے گئے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=3581

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​
223063533_dd173a2b33.jpg

شہرِ محبت

میرے شہر کی سیر کے لیے نیچے دیئے گے ربط کو کلک کریں ۔
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=4359

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

امید ہے کہ آپ کو میرے یہ ذاتی صفحات اچھے لگیں گے ۔ ان کو دیکھ کر پسندیدگی اور ناپسندیدگی کے بارے میں رائے دینا نہ بھولیے گا ۔ آپ سے بھی امید ہے کہ آپ بھی حسب منشا اپنے ذاتی صفحات بھی تیار کریں گے ۔

یہ تو تھا ہماری محفل کی چند ایک پر رونق ڈوروں کا آپ سے چیدہ چیدہ سا تعارف ۔ اس کے علاوہ بھی بے شمار موضوعات ہیں ۔ اگر ان کا تعارف پیش کیا جائے تو یہ میری تحریر ایک مضمون بن جائے گی ۔ اس لیے میری آپ سے یہ گزارش ہے کہ آپ خود سے بھی اس محفل کے طول و عر‌ض کا دورہ کرتے رہا کیجیے ۔ مجھے یقین ہے کہ آپ کو بیش بہا خزائن ملیں گے ۔ آمین ۔

اسی طرح لا تعداد موضوعات میں سے آپ اپنی پسند کے حساب سے کسی بھی موضوع پر بات کر سکتے ہیں ۔ یہ محفل کسی بھی مخصوص سیاسی گروہ اور مخصوص مذہبی فرقے سے تعلق نہیں رکھتی ۔ آپ عیسائي ہیں یا مسلمان ۔ سنی ، شیہ ہیں یا پارسی یا احمدی ( قادیانی ) اگر آپ اردو سے محبت رکھتے ہیں تو مبارک ہو ۔ آپ صحیح جگہ پر آئے ہیں ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔​

223091716_845ddd29f9.jpg

اس محفل میں آر ایس ایس ریڈر کے استعمال کرنے کا طریقہ سیکھنے کے لے نیچے دیئے گے ربط کو استعمال کیجیے ۔ شکریہ !
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=2652
کہیں بھی مدد کی ضرورت محسوس کریں تو بلا جھجک مجھ سے رابطہ کریں ۔
220952033_cca248dce9.jpg
]
 
Top