طارق شاہ
محفلین
غزلِ
مومن خاں مومن
شوخ کہتا ہے بے حیا جانا
دیکھو دشمن نے تم کو کیا جانا
شعلۂ دل کو، نازِ تابش ہے
اپنا جلوہ، ذرا دِکھا جانا
شوق نے دورباش اعدا کو
اُس کی محفل میں مرحبا جانا
اُس کے اُٹھتے ہی ہم جہاں سے اُٹھے
کیا قیامت ہے دل کا آ جانا
گھر میں خود رفتگی سے دُھوم مچی
کیونکہ ہو اُس تلک مِرا جانا
پُوچھنا حالِ یار ہے منظور
میں نے نا صح کا مُدّعا جانا
مے نہ اُتری گلے سے، جو اُس بِن
ہم کو یاروں نے پارسا جانا
شکوہ کرتا ہے بے نیازی کا !
تو نے مومن بُتوں کو کیا جانا
مومن خاں مومن
آخری تدوین: