شوگر کے مریضوں کے لیے ایک بڑی خوش خبری!

ساجد

محفلین
مختلف طبی تحقیقات اس بات پر متفق ہیں کہ ذیا بیطس کو جڑ سے ختم کرنے کا ابھی کوئی طریقہ دریافت نہیں ہوا ہے ۔ ڈاکٹری نسخے ہوں یا ٹوٹکے وہ خون میں شکر کی مقدار کو نارمل رکھنے میں معاونت کرتے ہیں مرض کا قلع قمع نہیں کر سکتے ۔
 

تلمیذ

لائبریرین
اللہ سب کو اس موذی مرض سے شفا دے۔
آمین!
آپ کے ساتھ سو فیصدی متفق ہوتے ہوئے ہماری بھی یہی دعا ہے۔
لیکن واللہ، آپ کا یہ عرق گلاب والا نسخہ تو معجزاتی لگتا ہے۔ اور اب اسے فوراً آزمانے کو جی چاہ رہا ہے۔ ایک فطری پراڈکٹ ہونے کی وجہ سے بظاہر کسی ضمنی اثرات کا امکان بھی نہیں ہے۔ تمام استعمال کنندگان سے گذارش ہے کہ اپنے تجربات کو یہاں پر ضرور شئیر کریں۔
’دتو ‘کوئٹہ والوں کو چاہئے کہ کارخانے میں ذرا توسیع کرنے کی تیاری کریں۔:)
 

تلمیذ

لائبریرین
مختلف طبی تحقیقات اس بات پر متفق ہیں کہ ذیا بیطس کو جڑ سے ختم کرنے کا ابھی کوئی طریقہ دریافت نہیں ہوا ہے ۔ ڈاکٹری نسخے ہوں یا ٹوٹکے وہ خون میں شکر کی مقدار کو نارمل رکھنے میں معاونت کرتے ہیں مرض کا قلع قمع نہیں کر سکتے ۔

بھائی، چلو ختم نہ ہو لیکن کسی طریقے سے شکر معمول کے قریب ہی ہو جائے۔ تاکہ دیگر اعضاءتو متاثر نہ ہوں۔
 

ساجد

محفلین
بھائی، چلو ختم نہ ہو لیکن کسی طریقے سے شکر معمول کے قریب ہی ہو جائے۔ تاکہ دیگر اعضاءتو متاثر نہ ہوں۔
سر جی ، آپ درست فرماتے ہیں ۔ دراصل میرا لکھنا اس تناظر میں ہے کہ شوگر ایک پیچیدہ مرض ہے جس کا علاج مستند ڈاکٹر کی نگرانی میں کیا جانا چاہئیے ۔ اس قسم کے ضدی امراض کے لئے بھی ہمارے ہاں بعض ایسے ٹوٹکے رواج پا جاتے ہیں جو مرض کو مزید خراب کر دیتے ہیں یوں ان ٹوٹکوں سے پیدا ہونے والی پیچیدگیاں مریض کے لئے مزید مشکلات پیدا کرتی ہیں ۔
میں ایک مثال دیتا ہوں کہ ذیابیطس کی ایک مریضہ نے کہیں سے سن لیا کہ کریلوں کا پانی پینے سے یہ مرض قابو میں آ جاتا ہے ۔ اس نے کریلے منگوائے ، پانی نکالا اور اسے "جام صحت " سمجھ کر پی لیا ۔ لیکن چند گھنٹوں بعد اس کے پیٹ میں شدید درد ہوا ، قے کے ساتھ خون آیا اور ہسپتال لے جانا پڑ گیا ۔ وہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ یہ مریضہ جو پہلے ہی سے ہیپا ٹائٹس سے متاثرہ تھی ،اور اس کا علاج بھی چل رہا تھا ، کا معدہ اس سخت مشروب کو قبول نہیں کر سکا ۔ اسی مرض نے طول پکڑا اور وہ مریضہ بعد ازاں معدے کے السر میں مبتلا ہو گئی ۔ ذیابیطس کو ختم کرتے کرتے ایک اور خطرناک مرض کو دعوت دے بیٹھی ۔
 

ایم اے راجا

محفلین
بھائیو میری فطرت میں شامل ہیکہ میں کبھی سنی سنائی باتوں پر یقین نہیں کرتا، میرے جاننے والے ایسے 2 لوگ ہیں جن کو ایک حکیم کی دوا سے شوگر نے چھوڑ دیا اور اب وہ سب کچھ کھاتے ہیں اور کوئی سائیڈ افیکٹ بھی نہیں ہوئے۔ اسکے علاوہ جیسا کہ ہم جانتے ہیں کہ عرق گلاب ویسے بھی دل، جگر، دماغ ، آنکھوں اور سکن کے لیئے بہترین ٹانک ہے اور میرا خیال ہیکہ اس کے کوئی سائیڈ افیکٹس بھی نہیں ہو نگے، سو آزما کر دیکھیں میں تو خود اپنا تجربہ بتا رہا ہوں کہ میں نے ایلوپیتھک ادویات ترک کر دی ہیں، ہاں یہ ایک الگ بات ہیکہ کہ کس کو کون سی دوا فائدہ دیتی ہے کیوں کہ ہر انسان کی طبیعت اور مزاج الگ ہوتا ہے، جس حکیم کی دوا سے میرے دو جاننے والے بالکل ٹھیک ہو گئے اور ڈاکٹر ماننے کو تیار نہیں اس سے مجھے 10 فیصد سے زیادہ افاقہ نہ ہوا تین ماہ تک جبکہ گلاب پانی سے مجھے اللہ نے بہت فائدہ دیا اب دیکھتے ہیں کہ مستقبل میں کیا ہوتا ہے
 

asim10

محفلین
السلام علیکم ۔ایم اے راجا بھائی آپ کون سا عرق گلاب استعمال کر رہے ہیں ۔ کیونکہ مارکیٹ میں تو بہت سے پراڈکٹ ملتے ہیں ۔ کیا آپ نے یہ خود تیار کروایا یہ کہیں بازار سے خریدا تھا۔لیکن اسکے باوجود میں میرا مسئلہ یہ ھہے کہ میں پاکستان سے باہر ہوں ۔ میں مطلوبہ عرق کیسے حاصل کروں گا۔یہ میرے لیے ایک مسئلہ لیکن میرا خیال ہے کوئی اتنا بڑا مسئلہ نہیں
 

نایاب

لائبریرین
عرق گلاب کی ایک بوتل ختم کردی ہے۔ تا حال کوئی افاقہ نہیں ہوا۔دوستوں سے مزید تبصرے کی گزارش ہے۔
محفل اردو میں دلی خوش آمدید محترم محمد طارق خان صاحب ۔
ناشتے دوپہر کے کھانے اور رات کی کھانے میں آپ کی خوراک کیا ہے ۔۔۔۔؟
آپ کی نیند کا دورانیہ کیا ہے ۔
آپ کے کام کی نوعیت کیا ہے ۔۔۔۔۔؟
اک دن میں پیدل کتنا چلتے ہیں ۔۔۔؟
آپ کی شوگر کا " لیول " ہے ؟
عرق گلاب اور سرکہ سے استفادہ کرنا صرف اور صرف " یقین " پر استوار ہے ۔ آپ کس طرح استعمال کرتے ہیں عرق گلاب ۔۔۔۔۔۔؟
بہت دعائیں اللہ سوہنا آپ کو صحت کامل عطا فرمائے ۔ آمین
 
آپ کی توجہ کا شکریہ!
ناشتہ میں ایک انڈے کی سفیدی، آدھا ٹوسٹ، اور ایک کپ بلیک ٹی۔ ناشتہ سے پہلےگلپ 4 ملی گرام ایک گولی، نہار منہ شوگر تقریبا 105 اور 115 کے درمیان رہتا ہے۔
دوپہر کے کھانے میں ہر قسم کی خوراک لیتا ہوں۔ ساتھ نیڈوپار 750 ملی گرام۔اس وقت شوگر کھانے کے 2 گھنٹے بعد 160 اور 190 کے درمیان رہتا ہے۔
سہ پہر ایک کپ چائے
رات جوشے ہوئے ایک باول سفید چنے مرچ مسالہ ڈال کر چمچ سے کھا لیتا ہوں۔ایک گھنٹہ بعد دو گلاس بغیر بالائی کا دودھ دو گلاس پانی کے ساتھ ملا کرپی لیتا ہوں۔ یا پھر "جو" کا دلیہ دودھ میں پکا کر کھا لیتا ہوں۔رات کوکوئی داوائی استعمال نہیں کرتا۔ کھانے کے 2 گھنٹے بعد شوگر 110 اور 120 کے درمیان رہتی ہے۔
24 گھنٹے میں 6 گھنٹے سوتا ہوں۔ رات گئے تک نیند نہیں آتی۔
ایک تعلیمی ادارے کا منتظم ہوں۔
دوپہر اور رات کے کھانے کے بعداور دن کے کسی بھی حصے میں آدھا آدھا گھنٹہ واک کرتا ہوں۔یعنی کل ملا کر ڈیڑھ گھنٹہ بحساب تقریبا 120 قدم فی منٹ
امریکن گارڈن کا بنا ہوا سیب کا سرکہ دو چمچ ایک گلاس پانی میں ملا کر 2 مہینے تک استعمال کیا۔ کوئی خاص تبدیل محسوس نہیں کی۔پھر چھوڑ دیا
قرشی کے عرق گلاب کی بڑے بوتل سے دو چمچ دن میں 2 یا 3 بار کسی بھی وقت لے لیتا ہوں۔ایک بوتل ختم ہونے کو ہے۔ کوئی فائدہ نہیں ملا۔
آپکے وقت دینے کا ایک بار پھر شکریہ۔
 

آصف اثر

معطل
جس حکیم کی دوا سے میرے دو جاننے والے بالکل ٹھیک ہو گئے اور ڈاکٹر ماننے کو تیار نہیں اس سے مجھے 10 فیصد سے زیادہ افاقہ نہ ہوا تین ماہ تک جبکہ گلاب پانی سے مجھے اللہ نے بہت فائدہ دیا اب دیکھتے ہیں کہ مستقبل میں کیا ہوتا ہے
راجا صاحب، اگر مذکورہ حکیمی علاج کا طریقہ یہاں لکھ دیں تو شاید مزید بہت سوں کا فائدہ ہوجائے...
شکریہ
 

نایاب

لائبریرین
نایاب کا تو جواب ہی نایاب ہو گیا۔
بہت معذرت میرے محترم بھائی
آپ میری پوسٹ کو ریٹنگ دے دیتے یا پوسٹ کا اقتباس لے لیتے تو مجھے علم ہوجاتا کہ آپ نے پوسٹ پڑھ کر جواب لکھا ہے ۔
اک دوبار چیک کیا یہ دھاگہ مگر آپ کی جانب سے کوئی اطلاع نہیں تھی ۔
سو بھول گیا میں بھی ۔۔۔۔۔۔
بہر حال بہت معذرت
عرق گلاب کے استعمال کا اک طریقہ لکھ دیتا ہوں ۔
اگر " یقین کامل " کے ہمراہ صرف اکیس دن پابندی سے با وقت استعمال کر لیں ۔
تو ان شاءاللہ شوگر کبھی بھی نارمل مقدار سے نہ بڑھے گی ۔ ان شاءاللہ
جو بھی ادویات کسی ڈاکٹر یا حکیم صاحب کی تجویز کردہ ہیں ۔ انہیں ان کی ہدایات کے مطابق استعمال کرتے رہیں ۔
اور جب بھی دوا کھائیں " اللہ شافی اللہ کافی " و اذا مرضت فھو یشفین " اور درود شریف پڑھنے کا شرف حاصل کیا کریں ۔
اور یہ طریقہ عرق گلاب کے استعمال کا ہے کہ صبح " نہار منہ " اک کھانے کا چمچ " اک گلاس اتنے پانی میں ملا لیا کریں ۔ جو قریب سات گھونٹ کے لیئے کافی ہو ۔
ہر گھونٹ پر " اللہ شافی اللہ کافی " و اذا مرضت فھو یشفین " اور درود شریف پڑھ لیا کریں ۔ اور سات گھونٹ کے بعد اللہ تعالی سے اپنی صحت و عافیت کی دعا مانگ لیا کریں ۔
اگر " فجر " کی نماز کا " تڑکہ " لگا لیں اس عمل میں ۔ تو ان شاءاللہ سدا کے لیئے " ادویات " سے جان چھوٹ جائے گی ۔
دوپہر کےکھانے میں ک سلاد یا سالن پر اور رات کے وقت جوشے چنوں پر اک چمچہ سرکہ کوئی بھی قسم چھڑک لیا کریں ۔
سب کچھ کھائیں مگر صرف تین ہفتے ایسی سبزیوں سے پرہیز رکھیں جو کہ زمین کے نیچے پیدا ہوتی ہیں ۔
اللہ تعالی آپ کو شفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے ۔ آمین
گزرے رمضان کے آخری روزوں میں میرے ہاتھ کی انگلیوں میں خون جمنے لگا تھا ۔ کہنی کے جوڑ بہت درد کرتے تھے ۔ اور دیگر پٹھے " تشنج " ٹائپ کیفیت میں مبتلا ہوجاتے تھے ۔
مجھے اس بارے کوئی خیال نہ تھا کہ مجھے " شوگر " ہے ۔ میرے دوست مجھے اک ہڈیوں کے ڈاکٹر کے پاس لے گئے ۔ انہوں نے کچھ ٹیسٹ بتائے ۔ جب پہلا ٹیسٹ خون کا کروایا تو شوگر 560 کے قریب تھی ۔
انہوں نے مجھے ڈاونیل 500 ایم جی قریب اک ماہ کھانے کو کہا ۔ دوماہ گزر گئے مگر ہزار احتیاط کے باوجود 390 سے کم نہ ہوئی ۔ میرے اک محترم بزرگ دوست نے اک بزرگ سے منسوب " عرق گلاب اور سرکہ " بارے اک " کہانی " جسے خواب میں جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی جانب سے اک نصیحت قرار دیا گیا تھا ۔ اور وہ ان بزرگ کے لیئے شافی و کافی ہوئی ۔ مجھے سنائی اور درج بالا طریقے سے عرق گلاب و سرکہ استعمال کرنے کو کہا ۔ اللہ کا کرم کہ اس نے فضل کیا اور میری شوگر 180 پر آ گئی ۔ کچھ دن ڈاونیل استعمال جاری رہا ۔ اور پھر اس کے بعد بند کر دیا ۔ اب 140 سے 170 سے رہتی ہے اور جسم بالکل چاق و چوبند مزدوری میں مصروف ۔۔۔۔۔۔ اب جب کبھی سائٹ پر اندیشہ ہو کہ " بریانی ٹائپ چاول " یا کبسہ کھانا پڑے گا تو ڈاونیل کی آدھی گولی کھا لیتا ہوں ۔
بہت دعائیں
 
خدا کرے آپ کی باتیں کھبی نایاب نہ ہوں۔ آئندہ ماہ سے آپ کی ہدایات کے مطابق عرق گلاب اور سرکہ کا استعمال دوبارہ شروع کردوں گا۔ یقین رکھتے ہیں ہم بھی آپ جیسی رحمت سے مستفید ہونگے۔ اتنا ضرور بتایئں عرق گلاب قرشی کی بڑی بوتل کا ایک چہچ ٹھیک ہے یا چھوٹی بوتلوں میں ملنی والی زیادہ کنسنٹریٹڈ عرق گلاب؟ آپ کو دی جانیوالی زحمت جتنا شکریہ!
 

نایاب

لائبریرین
خدا کرے آپ کی باتیں کھبی نایاب نہ ہوں۔ آئندہ ماہ سے آپ کی ہدایات کے مطابق عرق گلاب اور سرکہ کا استعمال دوبارہ شروع کردوں گا۔ یقین رکھتے ہیں ہم بھی آپ جیسی رحمت سے مستفید ہونگے۔ اتنا ضرور بتایئں عرق گلاب قرشی کی بڑی بوتل کا ایک چہچ ٹھیک ہے یا چھوٹی بوتلوں میں ملنی والی زیادہ کنسنٹریٹڈ عرق گلاب؟ آپ کو دی جانیوالی زحمت جتنا شکریہ!
محترم بھائی آپ کی پرخلوص دعاؤں پر صدق دل سے آمین ثم آمین
20 سال پہلے تک تو " ہمدرد " والوں کا عرق گلاب روح کیوڑہ وغیرہ فی الحقیقت " اصلی " ہوتا تھا ۔
اب کی خبر نہیں ۔ قرشی بھی اک مشہور ادارہ ہے ۔
امید واثق کہ عرق گلاب اصل ہی ہوگا ۔
چھان پھٹک جو دل کو اچھا لگے خرید لیں ۔
" اونٹ کو مضبوط رسی سے باندھ " توکل " کرنا بلا شبہ وکیل حقیقی کیجانب سے فائدے کا سبب ۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں ۔۔ وہ سچا حکیم آپ کو صحت کاملہ و عاجلہ سے نوازے آمین
 
سعودی عرب تبوک کورٹ کے سپریم قاضی (جج) شیخ صالح محمد تویجری حفظ اللہ نے ایک صحیح تجربہ کے بعد اللہ کے فضل سے شوگر کی بیماری کے علاج کےلئے ایک کامیاب نسخہ دریافت کیا ہے۔ جس بیماری سے آجکل بہت سارے لوگ بالخصوص بوڑھے مرد عورت دو چار ہیں۔ شیخ محترم ایک لمبے تجربے‘ انتھک محنت و کوشش‘ مسلسل صبر کے بعد ہی اس بیماری کا اتنا بہترین نسخے کا کھوج نکالنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔
اس خبر کا کوئی مستند حوالہ بھی دیں۔
 
Top