شوگر کے مریض کیا کھائیں

راجہ صاحب

محفلین
شوگر کے مریض کیا کھائیں​


اس مرض کے مریضوں کی تعداد خطر ناک حد تک بڑھ رہی ہے ۔ اس مرض سے محفوظ رہنے کے لیے ضروری ہے کہ اپنے کھانے پینے پر خصوصی توجہ دیں۔
ڈائبیٹک پیشنٹ (شوگر کے مریض )کے لیے دوا کے ساتھ غذ ا پربھی توجہ دینا ضروری ہے کیوں کہ اس موذی مرض میںپرہیز بہت ضروری ہے ۔بعض حضرات پرہیز کے نام پر خو د پر ہر نعمت کو حرا م کر لیتے ہیں
اس کے لیے آپ کو ضرف اتنا کرنا ہے کہ غذاوںکے انتخاب میںڈاکٹروں کے مشورے پر پوری توجہ دیںکیوںکہ متبادل غذاوں کا نظام رہنمائی کے لیے موجود ہے ۔
متبادل غذاوں کا نظام امریکن ڈائبٹک ایسوسی ایشن کی طرف سے 1950کے عشرہ میںمتعارف کر ایا گیا تھا وقت کے ساتھ ساتھ اس میںردو بدل ہوتا رہا اور آخری تبدیلی یا ترمیم و تنسیخ 1995میںہوئی ۔شوگر کے مریضوں کے لیے غذائی منصوبہ بندی کرنے کیلیے یہ نظام واقعی ایک مدد گار اور اچھی چیز ہے ۔
اس طرح غذاوں کو ان کی غذائیت کی نوعیت او رافادیت کے اعتبار سے چھے گروہوںمیں تقسیم کیا گیا ہے اسی طرح متبادل غذاوں کو بھی چھے فہرستوں میںتقسیم کیا گیا ہے ۔یہ فہرستیںیا اقسام درج ذیل ہیں
1۔ نشاستہ (کاربوہائیڈ ریٹس )
2۔ گوشت (پروٹین )
3۔دودھ
4۔سبزیاں
5۔پھل
6۔چکنائیاں
مذکورہ بالا تمام فہرستوں میںہر فہرست متعدد اور متنوع غذائیںرکھتی ہے ۔ ان کی افادیت کا الگ الگ درجہ ہے جو ظاہر ہے کسی سے کم اور کسی سے زیادہ ہے ۔متبادل نظام کا نام اسے اس لیے دیا گیا ہے کہ یہ ایک غذائی فہرست کی چیز کو دوسرے کے متبادل کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ایس کرتے ہوئے وہ مقدار پیش نظر رکھتے ہیںجو اگلے صفحات میں دی جا رہی ہے ۔ تاہم غذائیت میں کوی کمی بیشی نہیںہوتی ۔ کسی بھی غذائی فہرست کی ایک آئٹم میںدی گئی ہے ۔مثلااگر آپ کو ناشتہ کے لیے ایک اکائی کا متبادل چننا ہے توآپ ڈبل روٹی کا ایک سلائس یا آدھا کپ دلیہ یا 3/4کپ پکے ہوئے اناج مثلا گندم یا کارن فلیکس کا انتخاب کر سکتے ہیں ۔ان غذائی خفیف مقدار مل سکتی ہے ۔یہ سب کچھ آپ کو 80کیلوریز فراہم کر ئے گا ۔آپ ان غذاوں میں سے کچھ بھی مقررہ مقدار میںاستعمال کر سکتے ہیں کیوںکہ ان کی غذائی افادیت ایک جیسی ہے
غذاوں کے انتخاب میںڈاکٹر کا مشورہ
ممکن ہے ڈاکٹر آپ کوکیلوریز کی روزانہ ضرورت (مجموعی مقدار )بتانے پر اکتفاکرے ۔ایسی صورت میںاگلا کام کسی تربیت یافتہ ماہر غذائیت کا ہے کہ وہ مطلوبہ کیلوریز کی مقدار کو غذئی گووہوں میںتقسیم کرے اور پھر ان کیلوریز کی مقداروںکو کاربوئیڈ یٹس پروٹین اور چکنائی کی خفیف مقدار مل سکتی ہے یہ تعین ہو جانے کے بعد متباد ل غذاوںکے نظام کا مرحلہ آتا ہے
متبال غذاوں کا انتخاب دن بھر کے تینوںکھانوں اورایک یاد وقت کے اسٹیکس کے لے کیا جائے گا جو تمام غذائی گروہوں سے ہو گا ۔ اس لیے مناسب ترین بات یہی ہے کہ پہلے آپ کسی ماہر غذائیت سے مشورہ کر لیں کہ آیا آپ متبادل نظام اپنا سکتے ہیں یا نہیں۔ اگر آپ خود شوگر کے مریض ہیں تو یہ بات آپ کو غذائی کی اہمیت سمجھنے میںمدد دے گی اور آپ کی اپنی غذائی حکمت عملی زیادہ موثر بنانے میںرہنمائی ملے گی
جب آپ متبادل غذاوں کے نظام کی بنیاد سمجھ جائیںگے تو آپ کو پتا چلے گا کہ خودروزانہ مینو ترتیب دینا کتنا آسان ہے یہ حقیقت ہمیشہ ذہین میں رکھیے کہ ہر کھانے کے لیے تجویز کردہ جائیںکبھی بھی یہ کوشش مت کریںکہ ایک وقت کے کھانے کے اوقات ہر روز ہی رہیںجو ایک دفعہ مقرر کر لیے جائیںکبھی بھی یہ کوشش مت کریںکہ ایک وقت کے کھانے میںطے شدہ غذاوںکو چھوڑ دیا جائے اوران چھوڑی ہوئی غذاوں کی مقدار و اگلے کھانے کے ساتھ استعمال میںلایا جائے ۔ یہ طریقہ کار انتہائی غلط ہو گا اور بہت سے مسائل پیدا کر دے گا ۔کیوں کہ آپ کا نظام ہضم ایک وقت میں اتنی اضافی غذا کو برداشت نہیں کر سکتا ۔علاوہ ازیں اس طرح کا ادل بدل دوا اور غذا کے ترتیب دینا کتنا آسا ن ہے ۔ یہ حقیقت ہمیشہ ذہن میںرکھیے کہ ہر کھانے کے لیے تجویز کردہ متبادل غذائیں کائی جانی چاہیں اور کھانے کے اوقات ہر روز وہی رہیں جو ایک دفعہ مقر کر یے جائیں ۔ کبھی بھی یہ کوشش مت کرین کہ ایک وقت کے کھانے میںطے شدہ غذاوں کو چھوڑ دیا جائے اور ان چھوڑی ہوئی غذاوں کی مقدارکو اگلے کھانے کے ساتھ استعمال میں لایا جائے
یہ طریقہ کار انتہائی غلط ہو گا ور بہت سے مسائل پیدا کر دے گ ا۔ کیوں کہ آپ کا نظام ہضم ایک وقت میں اتنی اضا فی غذا کو برداشت نہین کر سکتا ۔علاوہ ازیں اس طرح کا ادل بدل دوا اور غذا کے درمیاں عدم توازن پیدا کر دے گا جس سے اضافی مسائل کا راستہ کھل جائے گا ۔
متبال غذاوں کا نظام سمجھ لینے کے بعد آپ اپنی پسند کا مینو آسانی سے ترتیب دے سکتے ہیں۔
متبادل نظام سے آگاہی آپ کو کھانوںمیں وسیع تر انتخاب اور متنوع غذاوں کی شمولیت کے قابل بھی بنا دیتی ہے ۔ یہ آگاہی آپ کو تجویز کردہ غذاوں کی درست مقدار کھانے کے قابل بناتی ہے اور کاربوہائیڈ پروٹین اور چکنائیوں کی مطلوبہ دن بھر کی تقسیم پہ نظر رکھنے کی صلاحیت پیدا کر دیتی ہے ۔اگر آپ ڈائیٹ پلان (غذائی منصوبے ) میں توازن رہتا ہے کسی ایک پکوان کی ا یک کی بجائے دو پلیٹ بھی لے سکتے ہیں۔
بالفرض آپ کوئی اور غذائی منصوبہ اپنائے ہوئے ہیں تو اسے ڈاکڑ کے مشورہ کے بغیر تبدیل کرنے کی کوشش نہ کریں ۔اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آپ کون سا غذائی منصوبہ ذیر عمل لا رہے ہیں غذائیت کے اعتبار سے پکوان کی افادیت آپ کو اپنی غذاوں میںتنوع لانے میں مدد دے سکتی ہے ۔کھانے پینے کی محتاط عادتیں آپ کو بہتر ی کا احساس دیں گی اور صحت مند بھی رکھیں گی ۔
 

راجہ صاحب

محفلین
متبادل غذائیں​

متبادل نشاستہ دار غذاوں کی فہرست

روٹی اناج غلہ نشاستہ اور سبزیاں پکے ہوئے مٹر پھلیاں لوبیا اور دالیںنشاستہ دار غذائیں ہیں ۔
عمومی طور پر ایک نشاستہ دار اکائی یہ ہوئی ہے ۔
1/2کپ دلیہ اناج یا نشاستہ دار سبزیاں
30گرام ڈبل روٹی مثلا ڈبہ روٹی کا ایک سلائس
20سے30گرام اسٹیک فوڈز (کچھ اسنیک میں چکنائی بھی ہو سکتی ہے )
غذائی افادیت
1۔۔۔۔۔ زیادہ تر نشاستہ دار چیزوں کا انتخاب و ٹامن بی کا اچھا ذریعہ ہوتا ہے ۔
2۔۔۔۔۔ سالم اناج سے تیار کردہ غذائیں ریشے کا بہتریں ذریعہ ہوتی ہیں۔
3۔۔۔۔۔ خشک مٹر پھلیاں لوبیا اور دالیں پروٹین ریشہ فراہم کرتی ہیں ۔
انتخاب کے لیے رہنمائی
1۔۔۔۔۔ایسی نشاستہ دار غذاوں کا انتخاب کریں جو چکنائی سے نہ تیار کی گی ہوں یا پھر ان کی تیاری میں بہت کم چکنائی استعمال کی گی ہو ۔
2۔۔۔۔۔ نشاستہ دار غذائیں جو چکنائی کے ساتھ کی گی ہوں انہیں ایک نشاستہ دار اور ایک چکنائی کی متبادل اکائی سمجھا جاتا ہے۔
3۔۔۔۔۔پھلیاں مٹر لوبیااور دالیں گوشت کی متبادل غذاوں کی فہرست میں بھی شامل کی جاتی ہیں ۔
4۔۔۔۔۔ کچھ غذائیں مشلا کلچہ وغیرہ مختلف مقداروں ہوتی ہیں ۔انہیں 30گرام کی بجائے 90-60اور120گرام بھی شامل کیا جاتا ہے چنانچہ انہیں 2٫3 یا4کے متبادل میں گنا جاتا ہے آپ جو مقدار کھا نا چاہتے ہیں اس کو نظر میں رکھیں۔
درج ذیل فہرست میں ایک نشاستہ دار متبادل غذا سے مراد 15گرام کاربوہائیڈ ریٹس 3گرام پروٹین 10گرام چکنائی اور تقریباً 80کیلوریز ہیں۔
اگر وضاحت نہ کی گی ہو تو تمام غذائی اشیا کی سادہ پکائی ہوئی یا کچی حالت (قابل خوردنی ) کی مقدار وہی ہیں جو فہرست میں درج کی گئی ہیں )
غذا مقدار وزن (انداز )
ڈبل روٹی سفید بڑی 1سلائس (30گرام)
ڈل روٹی براون بریڈ 1سلائس 30 )گرام)
کشمش والی ڈبل روڑی 1سائس
انگریری کلچہ 1/2(نصف )
بریڈاسٹک (10سنٹی میڑ لمبی 1سنیٹی میٹر موٹی 2اسٹکس
خشک روٹی کا چورہ 3عدد
ہیم برگر ہاٹ ڈاگ بن 1/2بن30)گرام)
پلین ڈبرول چھوٹا 30)1گرام)
پیٹا بڑیڈ 15سینٹی میٹر 1/2
رائی بریڈ 1سلائس(30گرام)
چپاتی 15سینٹی میٹر لمبی چوڑی 30)1گرام
چھوٹی روغنی پراٹھا درمیانہ سائز (١١ سینٹی میٹر ١١) 1
سفید چاول بروا ن چاول سادہ 1/3کپ
برین فلیکس سادہ گندم کا دلیہ پانی میں پکا ہوا 1/2کپ
کارن فلیکس ویٹ فلیکس (چینی کے بغیر ) 3/4کپ
جئی 1/2کپ
گندم کے دانے 3کھانے کے چمچے
سوئیاں (سادہ ابلی ہوئی ) 1/2کپ
سوجی سادہ پکی ہوئی 1/2کپ
میدہ 3کھانے کے چمچے
کارن فلور 3کھانے کے چمچے
مکئی کا آٹا (کارن میل) 3کھانے کے چمچے
پھلیاں (خشک مٹر اور پھلیں دالیں اور مسور ) اس فہرست میں موجود غذائیں دی گئی مقدار کے مطابق 1نشاستہ اور 1غیر مرغن گوشت کے برابر سمجھی جائیں )
غذا مقدار
راج ماہ لابیا خشک مٹر سفید لوبیا کالے چنے سادہ پکے ہوئے 1/2کپ
بیک کیے ہوئے مٹر یا پھلیاں 1/3کپ
کابلی چنے سادہ پکے ہوئے 1/2کپ
دالیں سادہ 1/2کپ
نشاستہ دار سبزیاں
بیک کی ہوئی سبزیاں 1/3کپ
مکئی کے دانے تازہ یا منجمد 1/2کپ
مٹر (منجمد ڈبہ بند یا تازہ ) 1/2کپ
ونٹر اسکوائش (پیلا کدو ) 1کپ
مکس سبزیاں (مکئی مٹر وغیرہ ) 1کپ
کیلا 1/2کپ
آلو بیک کیے ہوئے یا ابلے ہوئے سادہ (چھوٹے ) 90)1گرام)
آلو باریک کٹے ہوئے سادہ (کسی چکنائی کے بغیر ) 1/2کپ
اروی 1/2کپ
یام (رتالو )کچالو سادہ 1/2کپ
نشاستہ دار غذائیں چکنائی سے تیار کر دہ (١نشاستہ +چکنائی )
بسکٹ((6+6سینٹی میٹر 1
فرنچ فرائیز 25-16(90گرام)
جاومن نوڈلز 1/2کپ
سادہ کلچہ چھوٹا 45 )1گرام)
دو سا 25*25سینٹی میٹر 1
پین کیک ((10*10سینٹی میٹر سادہ 2
کریم کریکرز 3(30گرام)
پاپ کا رن (کم چکنائی یا میکر و ویو ) 3کپ
اراروٹ (باریک ) 3کپ
کریم بسکٹ چھوٹے 3عدد
روغنی پراٹھا (11*11)سینٹی میٹر 1
اوپر دیے گئے پکے ہوئے تمام کھانے اضافی دورھ یا چکنائی کے بغیر ہیں ۔ مثلا اگر 1/2کپ سادہ پکا ہوا اناج لیں اور اس میں ایک کپ بالائی اترا دورھ شامل کریں توا س کی غذائی اہمیت 1نشاستہ 1+دودھ ہو گی اور ان کی مجموعی افادیت (serving)170کیلوریز 27گرام کار بوئیڈ ریٹس 11گرام پروٹین اور معمولی مقدار میں چکنائی ہو گی ۔
نشاستہ دار متبادل غذاوں کی فہرست میں شامل خشک مٹر پھلیاں چاو ل مسور او ردالیں پکانے پر عموما پھول جاتی ہیں چنانچہ ان پکی نشاستے کی مقدار پکنے پر بڑھ جاتی ہے ۔ اس سلسلے میں ایک فہرست دی جا رہی ہے جو آ پ کو بتائے گی کہ کس قدران پکی غذا کو ایک پکی ہوئی متبادل غذا کے برابر سمجھا جا سکتا ہے ۔اسے پکاتے ہوئے آپ جو کچھ اس میں ملائیں گے اسے ایک اضافی نشاستہ کی اکائی سمجھا جائے گا ۔
نشاستہ دار ان پکی مقدار پکی ہوئی مقدار
چاول 2کھانے کے چمچے 1/3کپ
سپیگٹی 1/4کھانے کے چمچے 1/2کپ
نوڈلز 1/3کپ 1/2کپ
میکرونی 1/4کپ 1/2کپ
خشک مٹر اور پھلیاں
(راج ماہ لو بیا سفید پھلیاں
کابلی چنے اور کالے چنے) 1/4کپ 1/2 کپ
دالیں 3کھانے کے چمچے 1/2کپ
جئی اور دلیہ 3کھانے کے چمچے 1/2کپ
سوئیاں 3کھانے کے چمچے 1/2کپ
سوجی (روا) 2کھانے چمچے 1/2کپ
 
میرے خیال میں شوگر کے مریضوں کے لئے سب سے عمدہ غذا ہے کریلا وہ بھی نیم چڑھا (مذاق کی ذٰیل میں)

ویسے مضمون بہت مفید ہے۔ آپ کی محنت قابل ستائش ہے۔
 
Top